Tag: میچز

  • آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے میچز کہاں ہوں گے؟ وینیوز کا اعلان

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے میچز کہاں ہوں گے؟ وینیوز کا اعلان

    (22 اگست 2025): آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تین ممالک کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کے میچز کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کا شوپیس ایونٹ ون ڈے ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 54 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز کہاں کہاں ہوں گے، اس کے وینیوز کا اعلان ہو گیا ہے۔

    ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کرکٹ جنوبی افریقہ نے میگا ایونٹ کے لیے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کے موقع پر کیا۔

    2027 میں ہونے والے اس میگا کرکٹ ایونٹ کے 54 میچز میں سے 44 جنوبی افریقہ میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی 10 میچز کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔
    جنوبی افریقہ کے 8 میدان ون ڈے ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

    جنہیں میچز کی میزبانی دی گئی ہے، ان میں جوہانسبرگ، پریٹوریا، کیپ ٹاؤن، ڈربن، بلوئم فونٹین، ایسٹ لندن، پارل اور کیں برہا شامل ہیں۔

    جنوبی افریقہ کو 22 سال بعد ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ اس سے قبل اس نے 2003 کے میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور زمبابوے اس وقت بھی شریک میزبان تھا۔ تاہم یہ پہلا موقع ہوگا کہ نمیبیا کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

    ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ 2027 میں اکتوبر اور نومبر کے درمیان منعقد ہوگا۔ ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/waseem-akram-abou-asia-cup-pak-india-match/

  • بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل میچ کے وینیو تبدیل

    بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل میچ کے وینیو تبدیل

    بھارتی فوج کی رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کے بعد بھارت پر خوف طاری ہے جس کے بعد آئی پی ایل کے میچز دوبارہ شیڈول یا منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان آئی پی ایل 2025 کا میچ دوبارہ شیڈول یا منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کا میچ دھرم شالہ سے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے، بی سی سی آئی کو انتظامیہ سے اجازت نامہ ملنے کا انتظار ہے۔

    ٹائمز ناؤ کا کہنا ہے کہ دھرم شالہ پنجاب کنگز  کا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں ٹیم نے آئی پی ایل 2025 میں 3 میچز کھیلنے تھے، جبکہ پنجاب کنگز پہلے ہی دھرم شالہ میں ایک میچ کھیل چکا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارتی حملوں میں 26 پاکستانیوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

    پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔

  • آئی پی ایل کے میچز بڑھانے کا فیصلہ، انٹرنیشنل کرکٹ پر کیا اثر پڑے گا؟

    آئی پی ایل کے میچز بڑھانے کا فیصلہ، انٹرنیشنل کرکٹ پر کیا اثر پڑے گا؟

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں میچز کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور 2028 کے ایڈیشن میں 94 میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جو پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہتا ہے۔ کبھی بگ تھری تو کبھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں من مانی کرتا ہے۔

    اب بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشنز میں میچز کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میں ابھی 74 میچز کھیلے جا رہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ 2028 تک لیگ کے میچز میں اضافہ کر کے اس کو 94 میچز تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کا آئی پی ایل میں نئی فرنچائز شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تاہم آئندہ برس 2026 میں ٹورنامنٹ 84 میچز پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

    ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے کہا کہ 2028 میں اگلا میڈیا رائٹس سائیکل شروع ہونے پر بورڈ مکمل ہوم اینڈ اوے 94 میچ فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچز کی تعداد بڑھانے کیلیے آئی سی سی سے رابطہ کریں گے تاکہ شیڈول میں کوئی تکرار نہ ہو۔

    دوسری جانب کرکٹ تجزیہ کار آئی پی ایل میں میچز کی تعداد بڑھنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کلینڈر کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں، کیونکہ آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث کوئی ملک اپنے انٹرنیشنل میچز شیڈول نہیں کرتا۔

    https://urdu.arynews.tv/ipl-team-leave-india-during-tournament/

  • پاک ویسٹ انڈیز میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

    پاک ویسٹ انڈیز میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے والے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری ہے۔

    ویسٹ انڈیز 19 سال کے طویل عرصہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے اور پاکستانی شائقین ویسٹ انڈین اسٹارز کو اپنے میدانوں کھیلتا دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    جو شائقین کرکٹ اسٹیڈیم جا کر میچز اپنے اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ آج سے سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہو رہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ آج دوپہر 12 بجے سے شائقین کرکٹ ٹکٹ خرید سکیں گے۔ تاہم فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

    پی سی بی نے ٹکت کی کم سے کم قیمت 100 روپے رکھی ہے۔ وی آئی پی کا 150 جب کہ گیلری انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 17 سے 21 جنوری جب کہ دوسرا میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ میچ آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

  • ورلڈکپ 2023: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    ورلڈکپ 2023: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

    پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے دھرم شالہ میں صبح 10بجے ہوگا۔جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دلی میں کھیلا جائے گا۔

    اطلاعات ہیں کہ دلی کا موسم سری لنکن ٹیم کے حق میں جا سکتا ہے تاہم سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ پر سوالیہ نشان ہے جبکہ اُن کی بولنگ بھی مہیش تھکشانا کی غیر موجودگی میں کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی، سعود شکیل کو 68 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 287 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    باس ڈی لیڈے کی 67 رنز کی اننگز بھی نیدرلینڈز کو کامیابی نہ دلوا سکی، اوپنر وکرم جیت سنگھ نے 52 رنز بنائے۔

    مارک او ڈوڈ 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، کولن ایکرمین کو 17 رنز پر افتخار احمد نے بولڈ کیا، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔

    ثاقب ذوالفقار 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رولڈلف وین ڈر مروے 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد نواز، افتخار احمد، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • زمان پارک کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار

    زمان پارک کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حالات خراب ہیں جس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 8 کے بقیہ میچز غیر یقینی کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کشیدگی اور خرابی حالات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائرز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کی تیاری مکمل ہے مگر پنجاب حکومت کی کلیئرنس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پلے آف میچز نہ ہونے کا نقصان بڑا ہوگا، پی ایس ایل کے میچز منسوخی یا منتقلی کا اثر ایشیا کپ پر پڑ سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پی ایس ایل پر منفی خبریں چلا رہا ہے، بھارت ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کروانا چاہتا ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کا کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1، 2 اور فائنل میچ بالترتیب 15، 16، 17 اور 19 مارچ کو لاہور میں ہونا ہے۔

  • چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

    چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

    میڈرڈ: چیمپئنز لیگ میں محمد صلاح کی لیورپول نے لگاتار تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی، بارسلونا اور چیلسی کے میچز برابر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپئنزلیگ میں لیورپول کی زبردست فارم برقرار رہی، انگلش کلب نے بیلجین حریف جینک کو ایک کے مقابلے دو گول سے زیر کیا۔

    لیورپول کی یہ لگاتار تیسری فتح ہے، ایک اور میچ میں بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر اپنا جادونہ دکھا سکی، پراگ کی ٹیم خود تو گول نہ کرسکی لیکن بارسلونا کو بھی نہیں کرنے دیا۔

    یہ چھیالیس میچز کے بعد پہلی بار ہوا کہ بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر گول نہیں کرسکی، اسٹیم فورڈ گراؤنڈ میں چیلسی اورآئی ایکس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    پہلے ہاف میں آئی ایکس نے چیلسی پر تین ایک کی برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں چیلسی نے آئی ایکس سے فتح کو دور کردیا، یکے بعد دیگر چار گول داغ کر سنسنی خیز میچ چار چار گول سے برابر کردیا۔

    لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ کارباؤ کپ میں بھی لیورپول نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، 31 اکتوبر کو لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر آرسنل کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنائی تھی۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز: کراچی کا ٹریفک پلان جاری

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز: کراچی کا ٹریفک پلان جاری

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران شہر قائد میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور سری لنکا میں میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    جاوید مہر نے بتایا کہ 2 ہزار سے زائد افسران و اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے، پارکنگ اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اور غریب نواز فٹ بال گراؤنڈ میں ہوگی۔ ایکسپو سینٹر اور رعنا لیاقت گرلز کالج کو بھی پارکنگ کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، میچز کے دوران متبادل راستوں کے بھی انتظامات کرلیے گئے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق کارساز، اسٹیڈیم روڈ اور نیو ٹاؤن کے متبادل راستے اختیار کیے جاسکتے ہیں۔ نیپا، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان میں موجود ہوگی، سری لنکن ٹیم کے دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    ون ڈے سیریز کراچی میں شیڈول ہے، تینوں ون ڈے میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک مؤخر کردی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل فور: پورا ملک کرکٹ کے رنگ میں رنگ گیا

    پی ایس ایل فور: پورا ملک کرکٹ کے رنگ میں رنگ گیا

    کراچی: پی ایس ایل فور کا فائنل تو کراچی میں کھیلا گیا لیکن پورا ملک کرکٹ کے رنگ میں رنگ گیا۔ اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں کرکٹ کے دیوانوں کی بڑی تعداد نے بڑی اسکرین پر میچ دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے فائنل کا ٹاکرا کراچی میں ہوا لیکن جوش و خروش پورے ملک میں دیکھا گیا، ہر طرف کرکٹ کے رنگ چھا گئے، بیشتر شہروں میں بڑی تعداد میں کرکٹ کے دیوانوں نے جمع ہوکر بڑی اسکرین پر میچ دیکھا۔

    اسلام آباد میں بھی بڑی اسکرین لگائی گئی، شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوئی، کوئی پشاور کا دیوانہ تھا تو کوئی کوئٹہ کا پرستار نکلا، ایک بچے نے تو کمال کر دیا پشاور کی شرٹ پہنے کوئٹہ کو سپورٹ کی اور بتایا شرٹ امی نے پہنا دی۔

    کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی گئی اور پرجوش شائقین نے میچ کے ایک ایک بال سے لطف اٹھایا، سب کو یقین تھا کوئٹہ ہی جیتے گا، کوئٹہ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔

    پشاور میں یادگار چوک پر بڑی اسکرین لگا کر پی ایس ایل فائنل کو یادگار بنایا، شائقین انتہائی پر جوش نظر آئے، دلوں کی دھڑکنیں بار بار تیز ہوتی رہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا، زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست

    پاکستان نے پی ایس ایل فور کے اہم میچز اور فائنل کا میدان سجا کر پوری دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمارا ملک پر امن اور دہشت گردوں سے پاک ہے۔