Tag: میچ برابر

  • فیفا کوالیفائر: پاکستان فٹبال ٹیم کمبوڈیا کے خلاف میچ برابر کرنے میں کامیاب

    فیفا کوالیفائر: پاکستان فٹبال ٹیم کمبوڈیا کے خلاف میچ برابر کرنے میں کامیاب

    فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم کمبوڈیا کے خلاف میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    کمبوڈیا اور پاکستان کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فیفا کوالیفائر کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دنوں ٹیموں نے مقررہ وقت تک ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی پر انھیں کامیابی نہ مل سکی۔

    میچ کے دوران پاکستان فٹبال ٹیم نے زیادہ تر دفاعی کھیل کو ترجیح دی اور حریف پر حملوں سے گریز کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے لیگ کا اگلا میچ اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

    پاکستان کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی۔

    واضح رہے کہ 2018 کے بعد سے لگاتار 12 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنے کے بعد پاکستان سوکر ٹیم فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ برابر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

  • ایشیا کپ 2018: بھارت افغانستان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

    ایشیا کپ 2018: بھارت افغانستان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

    دبئی : افغانستان نے ایشیا کپ2018میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کیخلاف سپر فور کا آخری میچ برابر کردیا۔ جاتے جاتے افغان ٹیم نے شائقین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق صحرائے عرب میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے میلے کے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم افغانستان نے جاتے جاتے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغان بلے باز بھارت کیخلاف جم کر کھیلے۔ اوپنر محمد شہزاد نے جارحانہ انداز اپنایا اور116گیندوں پر ایک سو چوبیس رنز کی اننگز کھیل ڈالی جس میں11چوکے اور سات چھکے بھی شامل تھے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا، محمد نبی نے بھی ہمت نہ ہاری اور نصف سنچری اسکور کی۔

    وکٹیں جلد کھونے کے باوجود افغان کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باون رنز بناسکی۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد، چاہار اور جادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا لیکن جلد ہی افغان ٹیم کے اسپنرز نے بھارتی بیٹسمینوں کو قابو کرنا شروع کردیا، افغانستان ٹیم کے شاندار کم بیک نے بھارتیوں کو حواس باختہ کردیا۔

    اسپنرز کا جادو چل گیا اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر روندرا جڈیجا اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔ اس طرح افغانستان اور بھارت کا مقابلہ برابر رہا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی اورآفتاب عالم نے دو جبکہ راشد خان اور جاوید احمدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • یوروکپ 2016، پرتگال اور آسٹریا کا میچ برابر

    یوروکپ 2016، پرتگال اور آسٹریا کا میچ برابر

    پیرس : یورو کپ فٹبال دوہزار سولہ میں پرتگال اور آسٹریا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ صفر صفر سے برابر رہا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ ایف کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.تاہم دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں.

    پرتگال اور آسٹریا کے درمیان کھلیے جانے والے میچ کی سب سے اہم بات لیجنڈ فٹبالر کرسٹینو رونالڈو کی جانب سے بنالٹی کک مس کرنا تھا.

    یوروکپ 2016 گروپ ایف میں میچ برابر ہونے کے بعد پرتگال گروپ میں دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.

    یاد رہے اس سے قبل پندرہ جون کو لینجنڈ فٹبالر کی ٹیم آئیس لینڈ کے خلاف بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا.

    پرتگال کے خلاف میچ ڈرا کرنے پر آئس لینڈ کے مداحوں نے خوب جشن منایا تھا.