Tag: میچ ڈرا

  • پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان میچ ڈرا

    پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان میچ ڈرا

    کینبرا: پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جانے والا چار روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کینبرا میں کھیلا جانے والا پاکستان اور پی ایم آسٹریلیا الیون کے درمیان چار روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا، میچ کے چوتھے روز بارش کے باعث ایک گیند بھی نہ کرائی جاسکی۔

    میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹ پر 391 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی، جواب میں میزبان ٹیم نے چار وکٹ پر 367 رنز بنائے۔

    قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 201 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ تھا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

  • پاک سری لنکا تین روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

    پاک سری لنکا تین روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ پاکستان نے سری لنکا الیون کو جیت کیلئے 264 رنزکا ہدف دیا تھا۔

    سری لنکا الیون نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 129 رنزبنائے، کولمبو میں میچ کے تیسرے اور آخری روز پاکستان نے تینتس رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شان مسعود اور اظہر علی نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔

    شان مسعود نے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ انہتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے اڑتالیس رنزبنائے۔ پاکستان نے دوسری اننگز دو سو ستاون رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

    قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے دو سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکن الیون نے تیز کھیلا اور اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو انتیس رنزبنائے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ سترہ جون سے گال میں کھیلا جائے گا۔