Tag: میچ

  • ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

    ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کی والدہ نے کپتان بابر اعظم کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مدمقابل آئی، جہاں میچ دیکھنے آل راؤنڈر شاداب خان کی فیملی بھی موجود تھی۔

    میچ میں وقفے کے دوران بابر اعظم  شاداب خان کے والدین سے ملاقات کے لیے پہنچے تو شاداب خان کی والدہ نے بابر کو گلے لگا لیا ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔

     

    بابر اعظم کی شاداب کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان کی شاندار سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ،5 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا  دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

  • محمد رضوان کو آج کے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان

    محمد رضوان کو آج کے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا اب تک نہیں پاسکے، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد رضوان کو کھلانے یانہ کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جگہ پلیئنگ الیون میں محمد حارث شامل ہوں گے تاہم رضوان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے لیکن انہیں احتیاطی طور پر آرام دیا جاسکتا ہے۔

    محمد رضوان زخمی، کل کا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

    واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سویپ کرتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاؤ پڑا تھا جس کے بعد ان کی جگہ محمد حارث نے فیلڈنگ کی تھی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، یاد رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

  •  رشبھ پنت بیساکھی کے سہارے اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

     رشبھ پنت بیساکھی کے سہارے اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

    بھارت کے نوجوان وکٹ کیپر بلےباز رشبھ پنت خوفناک کار حادثے کے کچھ 4 ماہ بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    آئی پی ایل کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیساکھی کے سہارے چل رہے ہیں۔

    دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت اپنی فرنچائز اور گجرات ٹائٹنز کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئے تھے تاہم انکی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے تھے۔

    کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کی چلنے کی کوشش، پہلی تصاویر منظر عام پر

    کرکٹر کی گاڑی کو 29 اور 30 دسمبر کی درمیانی صبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا،جس میں انکی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی تاہم کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں تھیں۔

  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    روٹر ڈیم: پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہو رہا ہے، پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی ٹیم میں سلمان علی آغا اور نسیم شاہ ڈیبیو کریں گے۔

    ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان،محمد رضوان، محمد نواز، خوشدل شاہ، حارث روؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

    میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر دکھائے جائیں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

  • ارجنٹینا فٹبال ورلڈ کپ کی تیاری ابو ظہبی میں کرے گا

    ارجنٹینا فٹبال ورلڈ کپ کی تیاری ابو ظہبی میں کرے گا

    رواں برس قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم ابو ظہبی میں قیام کرے گی اور دوستانہ میچ کھیلے گی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن اور ابو ظہبی اسپورٹس کونسل کے درمیان اسٹریٹجک تعاون معاہدہ کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم اس سال قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ابو ظہبی میں قیام کرے گی۔

    2 بار ورلڈ کپ فٹ بال جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اپنی تیاریوں کے لیے ابو ظہبی میں دوستانہ میچ کھیلے گی۔

    ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کے لیے ٹرافی جیتنے کا یہ آخری موقع ہوگا کیونکہ وہ ٹورنامنٹ شروع ہونے تک 35 سال کے ہو جائیں گے۔

    ابو ظہبی اسپورٹس کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مشترکہ کام کے کئی مہینوں کے تبادلے کے بعد ابو ظہبی اسپورٹس کونسل نے ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ایک طویل معاہدے کو مضبوط کیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی تیاری کے کیمپ کی میزبانی کرے گا جس میں نومبر میں دوستانہ میچ بھی شامل ہوں گے۔

    ارجنٹینا کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے ایک حصے کے طور پر ابو ظہبی میں سپر کوپا ارجنٹینا فائنلز 2023 سے 2026 تک مسلسل 4 سال تک کھیلے جائیں گے۔

    ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن لاطینی امریکا کی پہلی فیڈریشن بن گئی ہے جس نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں اعلی عالمی اثر والے کھیلوں کے ایونٹ کو برآمد کیا۔

    ارجنٹینا کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جو 22 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد وہ 26 نومبر کو میکسیکو کا سامنا کرے گا اور 30 نومبر کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ فٹ بال کا عالمی کپ رواں برس 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔

  • دوسرا ٹیسٹ: کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کون میچ دیکھنے آگیا؟

    دوسرا ٹیسٹ: کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کون میچ دیکھنے آگیا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں جہاں ایک طرف تماشائی دلچسپ پوسٹرز کے ساتھ دکھائی دیے، وہیں کچھ لوگوں نے بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کا ہم شکل بھی ڈھونڈ نکالا۔

    ٹویٹر پر صلاح الدین نامی ایک شخص نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹیڈیم آنے کا پہلا تجربہ، جو بدترین رہا۔

    صلاح الدین کا یہ ٹویٹ اچانک وائرل ہوگیا اور لوگ انہیں وکی کوشل سے مشابہ قرار دینے لگے۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ نوجوان کے خط سمیت چہرے کے خدوخال بھی وکی کوشل سے خاصے ملتے جلتے ہیں۔ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیے۔

    ایک صارف نے نوجوان کو مشورہ دیا کہ وکی کترینہ کے ساتھ وقت گزارو، کیا پاکستان آسٹریلیا کا ڈرا میچ دیکھ رہے ہو۔

    کئی بھارتی ویب سائٹس نے ان کی اور وکی کوشل کی تصاویر شیئر کیں جنہیں خود صلاح الدین نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: دنیا بھر کے میڈیا میں پاکستان کی شاندار فتح کا چرچا

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: دنیا بھر کے میڈیا میں پاکستان کی شاندار فتح کا چرچا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح نے دنیا بھر کے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی، دنیا بھر کا میڈیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدح سرائی کرنے لگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دینے کے بعد پاکستانی اسٹارز کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

    برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اوت ترکی سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک مل گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ پاکستان نے دس وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔

    اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورتحال بدل ڈالی، ترکش میڈیا نے بھی بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا۔

  • کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    نئی دہلی: بھارت میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران 27 سالہ کرکٹر جان کی بازی ہار گیا، کھلاڑی گیند لینے کے لیے جھکا تو گر گیا اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست حیدر آباد میں پیش آیا، 27 سالہ للت کمار ساکن بینک کا ملازم تھا اور اکثر مقامی سطح پر کھیلے جانے والے کرکٹ میچز میں حصہ لیا کرتا تھا۔

    اتوار کے روز کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے وقت وہ گیند کو پکڑنے کے لیے جھکا تو نیچے گر گیا اور دوبارہ نہیں اٹھا۔

    دیگر کھلاڑیوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اڑیسہ میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آچکا ہے جب دوران میچ 18 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

    ستیا جیت پردھان نمای کرکٹر کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ نان اسٹرائیک اینڈ سے سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اور وکٹ کے درمیان میں پہنچ کر گرگئے۔

    ستیا جیت کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کرکٹ کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

  • میچ ختم نہ کرنے کا دکھ ہے: بابر اعظم

    میچ ختم نہ کرنے کا دکھ ہے: بابر اعظم

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے سے تیسرا ون ڈے میچ ہارنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ ہے کہ میچ ختم کر کے نہیں آیا، 10 پوائنٹس قیمتی ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سیریز جیت گئے لیکن بدقسمتی سے آخری میچ ہار گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور کپتان جو غلطیاں کی اس سے سیکھنے کی کوشش کروں گا، غلطیوں سے سیکھنا ہے اور فیلڈنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری لانی ہے۔ زمابوے نے اچھی کرکٹ کھیلی، ہماری ٹاپ آرڈر میں پارٹنر شپ نہیں تھی جو ہمیں چاہیئے تھی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس سے کافی مطمئن ہوں، آئندہ ایک روزہ سیریز میں بہترین کھیل کھیلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے سپر اوور کے لیے جو بیٹسمین بھیجے وہ پاور ہٹنگ کرتے ہیں، کرکٹ کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ کبھی بھی صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ میں کیچ کر لیتے تو زمبابوے اتنا ٹوٹل نہ بنا پاتا، ہماری کوشش ہے کہ ٹی 20 میں بہترین ٹیم کھلائیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور زمابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کرلی، آخری میچ کا نتیجہ سپر اوور سے نکلا جو زمبابوے نے گزشتہ روز جیتا۔

  • قائداعظم ٹرافی کا سہرا کس کے سر سجےگا؟ فیصلہ کن مرحلہ

    قائداعظم ٹرافی کا سہرا کس کے سر سجےگا؟ فیصلہ کن مرحلہ

    کراچی: قائد اعظم ٹرافی کافائنل کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، فائنل میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن ایریاز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کل سے کھیلے جانے والے قائداعظم ٹرافی کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کےکپتان نے مزار قائد پر حاضری دی اور ٹرافی کے ہمراہ فوٹوسیشن بھی کروایا۔

    قائداعظم ٹرافی کا سہرا کس کے سر سجےگا؟ فیصلے کی گھڑی قریب آگئی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن ایریاز کا فائنل جمعہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، بابراعظم کی قیادت میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم تجربےکار ہے جس کے باعث ان کا پلڑا بھاری ہے، کامران اکمل آٹھ سوپینسٹھ اور سلمان بٹ آٹھ سوستائیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔

    قائد اعظم ٹرافی، سرفراز احمد پہلی سنچری بنانے میں کامیاب

    ظفرگوہر اور بلال آصف کی گھومتی گیندیں نادرن ایریاز کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہیں، ناردرن کی ٹیم نوجوان لیکن باصلاحیت ہے، ناردرن کے کپتان نعمان علی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔

    بیٹنگ میں ذیشان ملک اور فیضان ریاض پر سب کی نظریں ہوں گی، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی، ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا 5 روزہ فائنل 27 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہو رہا ہے جہاں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم سینٹرل پنجاب کا مقابلہ ناردن کے ساتھ ہے۔