Tag: میچ

  • آسٹریلوی فاسٹ بولر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

    آسٹریلوی فاسٹ بولر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

    سڈنی: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیئن کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کمنز کی جگہ بلی اسٹین لیک تیسرے ٹی 20 میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، یہ فیصلہ مستقبل میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    آسٹریلو کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ پرتھ میں تیز پچ کی وجہ سے شان ایبٹ کو بھی کھلایا جاسکتا ہے، کمنز نے رواں سال کافی کرکٹ کھیلی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے اس سے پہلے کافی میچز کھیلے ہیں اس لیے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آنے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنا بیسٹ دے سکیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 151 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کی 80 رنز کی بدولت با آسانی حاصل کرلیا۔

    بعد ازاں شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ شعیب اختر نے آسٹریلیا سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر گرین شرٹس کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ غیر سنجیدہ بیٹنگ نے کپتان بابراعظم کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

    شعیب اختر نے قومی ٹیم کی شکست کا پوسٹ مارٹم کرڈالا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ دونوں ناکام رہی تھی۔

  • دوسرا ٹی 20، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    دوسرا ٹی 20، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    کینبرا: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو7وکٹ سےشکست دے دی ،آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی،  پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 151 رنز کا ہدف دے دیا، کپتان بابر اعظم 50 اور افتخار احمد62رنز بنا کر نمایاں  رہے۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کے ایک سو اکیاون رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کی ،  آسٹریلوی ٹیم ابتدائی خسارے کے بعد سنبھل گئی، ڈینجر مین ڈیوڈ وارنر بیس اور کپتان ارون فنچ سترہ رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ اسمتھ کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔

    بین ڈرموٹ اکیس رنز بناکرعماد وسیم کا شکار بنے، محمد عامرمحمد عرفان اور عماد یوسف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا لیکن پاکستانی بولرزاسٹیون اسمتھ کے آگے بے بس نظر  آئے ، اسٹیون اسمتھ نے80رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

     جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو7وکٹ سےشکست دے دی، آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

    خیال رہے پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے بے نتیجہ ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرے معرکے میں  پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس سے قبل کینبرا میں کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا گیا، یہاں نو ون ڈے میں سات پہلے بیٹنگ والے جیتے، اسی کے پیش نظر کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوے کپتان ایرون فنچ کا کہناتھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹاس جیتنے پر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

    پاکستان کو سیریز میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج ہے، ٹی20سیریز میں کلین سوئپ آسٹریلیا کو نمبرون بنا دے گا۔

    بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بلانتیجہ ختم

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ دونوں ناکام رہی تھی۔

    کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میچ جیتنا پاکستان کے لیے اہم ہوگا، قومی ٹیم پر پچھلے میچ کی کارکردگی کا بھی ملبہ ہے، شائقین کرکٹ بیٹنگ سے سخت مایوس ہیں۔

  • جارح مزاج کینگروز بلےباز نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    جارح مزاج کینگروز بلےباز نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    سڈنی: آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے بریک لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق جارح مزاج آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

    میکسویل نے ذہنی مرض کے علاج کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میکسویل کی جگہ ڈارسی شارٹ کوٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میکس ویل ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اوران کو آرام کی ضرورت ہے، امید ہے وہ جلد کم بیک کریں گے۔

    گلین میکسویل سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے بھی اچانک دستبردار ہوگئے ہیں، ان کی جگہ ڈارسی شارٹ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی گلین میکسویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں ہے، گلین میکسویل کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آنے پر ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ماہر نفسیات کو میکسویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کہا ہے، ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

    یاد رہے کہ گلین میکسویل نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 گیندوں پر 62 کی اننگز کھیلی تھی۔

  • آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی: وہاب ریاض

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی: وہاب ریاض

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا اچھا موقع ہے، بڑی ٹیم سے سیریز آسان نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی20 میں اچھی کرکٹ کھیلتی آئی ہے، ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان بولرز کا اچھا کمبی نیشن ہے، کوچ اور مینجمنٹ بہت سپورٹ کرتی ہے۔

    کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز مشکل ضرور ہے لیکن مقابلہ اچھا ہوگا، اسٹریلیا میں جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، یہ سیریز سب کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اگر اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے، پاکستان کے باولنگ ٹیم میں سنئیر اور ینگ کھلاڑی شامل ہیں۔

    فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بہت اچھی چیز ہے مصباح الحق اور وقار یونس ہماری کوچنگ کر رہے ہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس دونوں بہت پازیٹو ہیں۔

  • نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے، اسد عمر

    نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے، اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے میچ میں امید ہے بارش مداخلت نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ 10سال بعد آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا انتظار ہے، امید ہے بارش مداخلت نہیں کرے گی۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پہلےمیچ کے ٹکٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ 27 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا۔

  • سری لنکا کیخلاف سیریز قومی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری تھی: رمیز راجہ

    سری لنکا کیخلاف سیریز قومی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری تھی: رمیز راجہ

    لاہو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز قومی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی کے لیے ضروری تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز جبکہ 5 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک لاہور میں ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

    رمیز راجہ کے مطابق یہی وقت ہے قومی ٹیم دفاعی سوچ سے نکل کر نڈر کرکٹ کھیلے اور مختلف شاٹس اور ورائٹی کا استعمال کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک ایک بہترین ٹیم نہیں بن سکتے جب تک مختلف سوچ کے ساتھ جارحانہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی پاکستان آنے والی ٹیم اوسط درجے کی ہے اس لئے قومی ٹیم کو اس کا دباﺅ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ قومی سکواڈ میں انڈر 23 اور انڈر 19 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی شامل کرنا چاہئے تھے۔

    پاک سری لنکا سیریز، آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

    خیال رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی پر آئی سی سی کا اعتماد بھی بڑھنے لگا ہے، آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کی تیاریاں شروع

    پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کی تیاریاں شروع

    کراچی: پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع ہوگئیں، کیوریٹر ٹیم کی جانب سے وکٹیں تیار کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تین وکٹیں میچز اور دو وکٹیں پریکٹس کے لیے تیار کی جارہی ہیں، جبکہ گراؤنڈ کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔

    سری لنکن ٹیم نے 25 ستمبر کو کراچی پہنچنا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا پہلا ون ڈے میچ 27 ستمبر کو کھیلیں گے، دوسرا مقابلہ 29 ستمبر اور آخری ون ڈے 2 اکتوبر کو ہوگا۔

    شہر قائد میں دونوں ٹیمیں دس سال بعد ایکشن میں دکھائی دے گی، جبکہ سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی، ٹیم شیڈول کے مطابق 24 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

    سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی

    سری لنکن حکومت کی جانب سے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا جس کے بعد سری لنکن ٹیم 24 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، سری لنکن بورڈ نے تصدیق کردی۔

    سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، میں خود اور دیگر بورڈ عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

  • سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    لاہور: مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 4روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا سریز کے لیے قومی ٹیم جم کر محنت کررہی ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔

    کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی سے آج جمعرات کے روز لاہور پہنچ جائیں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔

    سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

    دو روز قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

    پاک سری لنکا سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی

    ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

    تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں رپورٹ کریں گے۔ مصباح الحق 21 ستمبر کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔

  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ امپائر علیم ڈار اعلیٰ اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد اب عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق علیم ڈار اگلے چند ماہ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو سپروائز کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر بن سکتے ہیں۔

    پاکستانی امپائر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ انکے کیریئر کا 128 واں ٹیسٹ میچ ہوگا جس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کے مشہور امپائر اسٹیوبکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنےکا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔

    علیم ڈار کو جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن کے سب سے زیادہ 209 ون ڈے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بھی 4 ایک روزہ میچ سپروائز کرنا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ میچز کی ڈبل سنچری رواں سال مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلی تھی۔ یہ کارنامہ انہوں نے آئرلینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے دیا۔

    علیم ڈار کی امپائرنگ کے 200 انٹرنیشنل میچز مکمل

    جھنگ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ علیم ڈار نے 200 ون ڈے میچز مکمل کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا اور میں جب تک فٹ رہا یہ کام کرتا رہوں گا۔200 ون ڈے میچز کے علاوہ علیم ڈار نے 125 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔

    وہ 2009 سے 2011 کے درمیان تین مرتبہ آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر قرار پائے۔ انہیں پرائزف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔

  • اگلے3 میچ بہتررن ریٹ سے جیتنا ضروری ہے، کامران اکمل

    اگلے3 میچ بہتررن ریٹ سے جیتنا ضروری ہے، کامران اکمل

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل کا کہنا ہے کہ باؤلنگ میں ہمیں حسن علی کولانا پڑے گا، آنے والے میچ سخت ہیں، آئندہ میچوں میں فخر اور امام کو100 کرنے پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ ہم جنوبی افریقہ کے خلاف جیتے، اگلے 3 میچ بہتررن ریٹ سے جیتنا ضروری ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ وہاب اورعامربہت اچھی باؤلنگ کررہے ہیں، باؤلرز نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی، باؤلنگ میں ہمیں حسن علی کولانا پڑے گا، آنے والے میچ سخت ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ حارث سہیل کو پہلے میچ کے بعد کیوں ڈراپ کیا گیا، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، آئندہ میچوں میں فخر اور امام کو100 کرنے پڑیں گے۔

    سرفراز الیون کا پلٹ کر وار، جنوبی افریقا ورلڈ‌ کپ سے باہر

    یاد رہے 23 جون کو قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔ حارث سہیل کو ان کی عمدہ بیٹنگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔