Tag: میچ

  • ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    ڈربی : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ آج ڈربی میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کےلیے یہ میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

    پاکستانی ٹیم ابتدائی دونوں میچوں میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہوگا۔


    ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا


    پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

    یاد رہےکہ گذشتہ سال نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بھارت کو دو رن کی تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا۔

    واضح رہےکہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چیمپیئنزٹرافی: اہم میچ میں شاہین آج پروٹیز سے ٹکرائیں گے

    چیمپیئنزٹرافی: اہم میچ میں شاہین آج پروٹیز سے ٹکرائیں گے

    برمنگھم :قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا اور اہم میچ آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی ،قومی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    تفصیلات کےمطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،جنوبی افریقہ اپنا ایک میچ جیت چکی ہے جبکہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دو تبدیلیوں کے ساتھ قومی ٹیم میدان میں اترے گی،احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلایا جائے گا جبکہ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کھیلیں گے۔

    پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے میچ جیتنا لازمی ہے،شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہوجائے گی،یعنی اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم کے مڈل آرڈر میں حفیظ اور شعیب ملک ہیں ضرورت پڑی تو وہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں ۔


    بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دے دی


    واضح رہےکہ بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں 124 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کیلئے اگلے دونوں میچوں میں لازمی فتح درکار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپیئنزٹرافی:انگلینڈ اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    چیمپیئنزٹرافی:انگلینڈ اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    اوول: آئی سی سی ایونٹ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کےمطابق چیمپیئنز ٹرافی کے سنسنی خیز میچوں کا آغازآج سے اوول میں ہو رہا ہے۔ایونٹ کے پہلا میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائےگا۔

    انگلینڈ اور بنگلا دیش گزشتہ دو سال کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہی ہیں اور دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان آئن مورگن، جیسن رائے، بین اسٹوکس، جوئے روٹ، الیکس ہیلز، جونی بیئر اسٹو، معین علی، مارک وڈ، عادل رشید کرس ووئکس اور لیام پلنکٹ شامل ہیں۔

    دوسری جانب بنگلا دیش کے اسکواڈ میں تمیم اقبال، شکیب الحسن، محموداللہ، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، مشرفی مرتضیٰ، روبیل حسن اور مہدی حسن شامل ہیں۔


    چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد


    واضح رہےکہ جمعے کو ایونٹ کا دوسرا مقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبسٹن میں ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اسی گراؤنڈ میں اتوار کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

  • فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا پاکستان کادورہ کریں گے

    فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا پاکستان کادورہ کریں گے

    کراچی : فرانس کےاسٹار فٹبالر نکولس انیلکا کاکہناہےکہ وہ پاکستان آکر برازیل کے فٹبالر رونالڈینو اور دیگر پیلرز کےساتھ فائیو اے سائیڈ میچ کھیلیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق فرانسی اسٹار فٹبالر نکولس انیلکا نے اپنےپیغام میں کہاکہ اسلام علیکم پاکستان ایک مسلمان کی حیثیت سےمسلم ملک پاکستان آکر بہت خوشی ہوگی جہاں اسٹار فٹبالر رونالڈینوکے ساتھ فٹبال میچ بھی کھیلوں گا۔

    فرانسیسی فٹبالر کا کہناتھاکہ میرے پاکستان آنے کا مقصد فٹبال کو اس ملک میں فروغ دیناہےاوراسلام قبول کرنے کےبعد میرا پاکستان کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔


    برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینو پاکستان کا دورہ کریں گے


    خیال رہےکہ لیژر لیگ کے زیراہتمام نمائشی میچ میں نیدرلینڈ کےسابق مڈ فیلڈر جارج بوائٹنگ اور انگلش ٹیم کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز بھی پاکستان آئیں گے۔

    یاد رہے کہ نکولس انیلکا نے اپنے کیریئر کے دوران چیلسی اور ریئل میڈرڈ سمیت 13 مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 600 سے زائد کلب میچز میں حصہ لیا اور200 سے زائد گول اسکور کیے ہیں۔

    واضح رہےکہ فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا نے 2004میں اسلام قبول کیاتھا اور ان کا اسلامی نام عبداسلام بلال ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پی ایس ایل فائنل عوام کے ساتھ مل کر دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا، شیخ رشید

    پی ایس ایل فائنل عوام کے ساتھ مل کر دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کاکہناہےکہ پی ایس فائنل کے دو ٹکٹ خریدلیے ہیں۔انہوں نےکہاکہ عوام کےساتھ میچ دیکھوں گااور سیٹیاں بھی بجاؤں گا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ سامنے آتے ہی عام عوام کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی شخصیات نے بھی فائنل لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں دیکھنے کےحوالےسےدلچسپی ظاہرکی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد نےبھی5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ خرید لیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میں نے فائنل دیکھنے کےلیے پانچ سو والے دو ٹکٹ لیے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہناتھاکہ پانچ سو کے دو ٹکٹ کےعلاوہ 8ہزار کا ایک اورٹکٹ بھی لیاہے،میچ دیکھنے کےلیےساتھ ایک آدھ بندہ توہونا چاہیے،اکیلا برا لگتا ہے۔

    انہوں نےکہاکہ نجم سیٹھی نےبتایا ہےکہ آپ کووی آئی پی نشست دی جائے گی،مگر میں عوامی آدمی ہوں،عوام کےساتھ مل کرمیچ دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں ہمیشہ عوام میں ہوتا ہوں،پانچ مارچ کو بھی عوام کےساتھ ہوں گا، پہلی بار پاکستان میں کسی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےجاؤں گا۔

  • شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا۔

    شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔ پل پل رنگ بدلنے کے بعد شارجہ ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا اور یاسر شاہ کی بولنگ نے آسان اور چھوٹا ہدف مشکل بنا دیا۔

    match-1

    تاہم ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے 87 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تھی تو اسے صرف 31 رنز کی برتری حاصل تھی۔

    match-2

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دیویندرا بیشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن بھی ڈگمگا گئی اور صرف 67 رنز پر ہی 5 کھلاڑی ہمت ہار گئے ہیں۔ وہاب ریاض نے بھی تباہ کن بولنگ کی۔ پہلے بلیک ووڈ اور پھر چیس کو پویلین بھیجا۔

    ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 39 رنز درکار تھے۔ کریگ برتھ ویٹ اور شین ڈوریچ کی شراکت نے جیت کی راہ ہموار کردی۔ پہلی اننگز میں آؤٹ نہ ہونے والے برتھ ویٹ اس بار بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ برتھ ویٹ اور ڈوریچ نے 60، 60 رنز بنائے۔

    match-3

    آخری دن پاکستان کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔ سیریز میں 21 وکٹیں لینے پر یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    اس دورے میں ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش سے دو چار کیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے پہلے دو ٹیسٹ جیت کر سیریز 2.1 سے اپنے نام کرلی۔

  • پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    ساؤتھمپٹن: ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے 44 رنز سے جیت لیا۔ انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔

    ساؤتھمپٹن میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے 82 رنز کی شاندار اننگرز کھیلی جبکہ سرفراز احمد 55 اور بابر اعظم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 جبکہ جو روٹ، لیام پلنکنٹ، مارک ووڈ اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلینڈ کی اننگز کے دوران بارش نے متعدد بار میچ کو متاثر کیا تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے متاثر کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے تھے جس کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو 44 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے 65، جو روٹ 61 اور کپتان آئن مورگن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عمر گل اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان اظہر علی نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ بھی کیا۔ 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر جیسن روئے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے پاکستان 2005 کے بعد سے انگلینڈ کے خلاف ایک بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔ 2006 کے بعد سے باہمی مقابلوں میں انگلش ٹیم 18 میں سے 12 ون ڈے جیت چکی ہے جب کہ آخری 9 میچوں میں سے انگلینڈ کو 8 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

  • میچ سے قبل بھارتی ٹیم پچ سےخوش نہیں تھی،اس لئےتبدیل کیاگیا، بھارتی میڈیا

    میچ سے قبل بھارتی ٹیم پچ سےخوش نہیں تھی،اس لئےتبدیل کیاگیا، بھارتی میڈیا

    موہالی: آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی بورڈ کی من مانیاں جاری ہیں، انڈین ٹیم کےکہنے پربھارت اورآسٹریلیاکے میچ کی پچ بیٹنگ سے بولنگ ٹریک میں بدل دی گئی ۔

    موہالی میں بھارت اورآسٹریلیا کامیچ کوارٹرفائنل کی حیثیت اختیار کرگیا، بھارتی بورڈنے ضدکرکے ڈو اینڈ ڈائی میچ کیلئے پچ تبدیل کردی۔

    بھارتی اخبار کے مطابق آج کا میچ پاکستان اور آسٹریلیا والی پچ پر ہونا تھا،جو بیٹنگ ٹریک ہے، لیکن بھارتی بورڈ اورٹیم منیجمنٹ نے پچ بیٹنگ سے بولنگ ٹریک میں بدلوادی۔

    بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی ٹیم بیٹنگ وکٹ سے خوش نہیں تھی، اس لئے اسے تبدیل کیا گیا۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔

  • پاک بھارت میچ کامقام تبدیل، میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا، آئی سی سی

    پاک بھارت میچ کامقام تبدیل، میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا، آئی سی سی

    کراچی : کانگریس، عام آدمی پارٹی اورانتہا پسند تنظیموں دھمکیاں کام کرگئی، پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کردیاگیا۔

    وزیراعلی ہماچل نے پاکستان ٹیم کو سیکورٹی نہ دے کرکھیل کے ساتھ کھلواڑ کاآغاز کیا کانگریس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی زہر اگلا، دھرم شالا میں پاک بھارت میچ ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

    ہماچل کی سابق فوجی تنظیم بھی پاک بھارت میچ مخالف میں سڑکوں پر نکل آئی اورنعری بازی بھی کی، انتہاپسند تنظیموں کی دھمکیاں رنگ لے آئی، پاک بھارت میچ پہاڑی شہر سے ساحلی شہر منتقل کردیاگیا، وزیراعلٰی ہماچل پردیش کامطالبہ مان لیا گیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ دھرم شالا میں نہیں ہوگا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےڈیوڈ رچرڈ سن نے اعلان کیا کہ انیس مارچ کو پاک بھارت میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا۔

    ڈیو رچرڈسن نے کہا وینیو تبدیل کا فیصلہ میچ کو پرامن بنانے کے لئے کیا گیا، ٹیموں کی سیکیورٹی اولن ترجیح ہے، پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

    ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست اوردوسری وجوہات کی بناپرکیا گیا پاکستان نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دھرم شالہ میں میچ کھیلنے سے انکارکردیاتھا۔

    واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی نےخبردار کیا تھا کہ پاکستان ٹیم دھرم شالا آئی تو سیکورٹی نہیں دیں گے۔

  • پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواری گرفتار

    پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواری گرفتار

    لاہور: پولیس نے کارروائی کر کے پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر پاکستان اور انڈیا کے میچ پر جوا لگانے والے 8 جواریو ں کو گرفتاے کر لیا۔

    پولیس نے جواریوں کو اس وقت گرفتا کیا جب وہ جوئے کی رقم اکٹی کر رہے تھے۔ پولیس نے جواریوں سے نقدی، اسلحہ ، ٹیلی فونز اور کمپیوٹرز قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔