Tag: میڈرڈ

  • دوران پرواز ماسک پہننے سے انکار پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    دوران پرواز ماسک پہننے سے انکار پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    میڈرڈ: اسپین میں دوران پروزا ایک مسافر کے ماسک پہننے سے انکار پر عملے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کا رخ موڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین میں جزیرہ کناری سے میڈرڈ جانے والی ایک پرواز میں مغرور مسافر نے اپنا ماسک پہننے سے انکار کر دیا جس پر عملے کو طیارے کا رخ موڑ کر مالاگا میں ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

    یہ واقعہ ایئر یوروپا کی پرواز میں جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا تھا، پرواز کو نو بجے میڈرڈ میں اترنا تھا، لیکن اس کی آمد میں ایک مسافر کی وجہ سے طویل تاخیر ہو گئی جس نے عملے کے بار بار کہنے کے باوجود ماسک نہیں پہنا۔

    عملے نے طیارے کا رخ موڑ کر مالاگا کے کوسٹا ڈیلسول ایئر پورٹ پر طیارہ اتارنے کا فیصلہ کیا، ایئرپورٹ پر اترتے ہی طیارے کے عملے نے مذکورہ مسافر کو سول گارڈ کے حوالے کر دیا، اور پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔

    ایئر یوروپا کے ذرایع کا کہنا تھا کہ جب مسافر نے بار بار اصرار پر بھی ماسک نہیں پہنا تو عملے نے متعلقہ پروٹوکول متحرک کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں طیارے کا رخ قریبی ایئرپورٹ کی طرف موڑنا شامل ہے، تاکہ سیکورٹی فورسز کو واقعے کی اطلاع دی جا سکے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی جانب سے پروازوں میں ایس او پیز کے تحت ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

    اس سے قبل امریکا میں بھی فیس ماسک کے استعمال سے انکار پر متعدد مسافروں کو طیاروں سے اتارا جا چکا ہے۔ جون میں امریکی ایئر لائنز کی ایک پرواز کے دوران فیس ماسک پہننے سے انکار پر ایک شخص کو نہ صرف طیارے سے اتارا گیا بلکہ عارضی طور پر اس پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔ جولائی میں بھی اسی فضائئی کمپنی نے ایک خاتون کو فیس ماسک نہ پہننے پر طیارے سے اتارا تھا۔

  • یورپین کرکٹ لیگ میں رومانیہ کے بولر کے منفرد ایکشن کا مذاق بن گیا

    یورپین کرکٹ لیگ میں رومانیہ کے بولر کے منفرد ایکشن کا مذاق بن گیا

    میڈرڈ: یورپین کرکٹ لیگ میں رومانیہ کے بولر کے منفرد ایکشن کا مذاق بن گیا، جادوئی اسپنر شین وارن نے پاویل کا دفاع کیا ان کو مدد کی بھی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں منفرد بولنگ ایکشن متعدد بار سامنے آئے ہیں جن میں سری لنکا کے لیستھ ملنگا، جنوبی افریقہ کے پال ایڈمز، اور سری لنکا کے ہی مرلی دھرن کے ایکشن نمایاں ہیں۔

    اب یورپی کرکٹ لیگ میں رومانیہ کے بولر کے منفرد ایکشن نے ان کا مذاق بنوادیا، رومانیہ کے کھلاڑی کی شائقین کرکٹ کے علاوہ بلے باز نے بھی خوب درگت بنائی۔

    فلورین پاویل کا کہنا ہے کہ میرا بولنگ ایکشن اور بولنگ اچھی نہیں پر مجھے کرکٹ سے محبت ہے اس لیے مذاق بننے کی پرواہ کیے بغیر بولنگ جاری رکھی۔

    فلورین پاویل کسی فرم میں باڈی گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں اور فارغ اوقات میں کلج کرکٹ کلب سے کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔

    چالیس سالہ آل راؤنڈر پاویل فلورین نے یورپین کرکٹ لیگ میں ایک اوور کیا اور 13 رنز دئیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مئی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں انہوں نے تین اوور کے اسپیل میں 36 رنز کے دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پاویل فلورین کی دو اور میچز میں بولنگ اور بیٹنگ نہیں آئی اور ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم لیگ کے تین میچز ہار چکے ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمیں اس لیگ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

  • اسپین میں مسجد پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ

    اسپین میں مسجد پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ

    میڈرڈ: اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر سبتا کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، 3 گولیاں مسجد کی دیواروں پر لگیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    [bs-quote quote=” اسپین کے شہر ستبہ میں مسلمانوں کی کل آبادی 37000 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    سبتا شہر میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کا یہ واقعہ ہے جس کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، انتظامیہ نے مسلم برادری کے جذبات مجروح ہونے پر معذرت کرتے ہوئے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر سبتا میں مسلمانوں کی کل آبادی 37000 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد نے نماز جمعہ کے وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • میسی کو دھچکا، بارسلونا کی ٹیم فٹبال چیمپئنز لیگ سے باہر

    میسی کو دھچکا، بارسلونا کی ٹیم فٹبال چیمپئنز لیگ سے باہر

    میڈرڈ : اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔ بارسلونا کی ٹیم فٹبال چیمپئنز لیگ سے باہر ہوگئی۔ کیمپ نو اسٹیڈیم میں بارسلونا کی ٹیم بقاء کی جنگ ہارگئی۔

    چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنل کے دوسرے لیگ میں یووینٹس کے ڈیفینڈرز نے اپنا کام کردیا۔ بارسلونا کو سیمی فائنل میں انٹری کیلئے زیادہ گول مارجن سے کامیابی درکار تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

    پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی بارسلونا نے گول کرنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائی لیکن ناکام رہے۔

    لائنل میسی ہربار اٹیک کے بعد بھی بدقسمت رہے۔ میچ برابر ہوا تو یووینٹس کی ٹیم ایگریگیٹ پر تین گول کی برتری کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ بارسلونا کا سفر کوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا۔

  • چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش

    چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش

    میڈرڈ : چونسٹھ سالہ اسپینی خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دے کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، دونوں بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی اسپین میں ایک چونسٹھ سالہ خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹروں نے زچہ اور بچے دونوں کو صحت مند قرار دیا ہے، خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اورایک لڑکی کو جنم دیا۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔

    women-new

    بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔

    woman-post-02

    ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا گیا۔ مقامی روزنامہ الپائس کے مطابق حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے.

    اپریل 2016 میں 70 سال سے زیادہ عمر کی ایک بھارتی خاتون دلجندر کور نے بھی انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔

  • میڈرڈ : شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانی گرفتار

    میڈرڈ : شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانی گرفتار

    میڈرڈ: اسپین میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے سیکورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران ملک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا.

    وزارت داخلہ کے مطابق یہ تمام افراد اسپین کے شمال مشرقی علاقے میں رہائش پذیر تھے جہاں سے یہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائیوں اور طالبان کی حمایت میں مواد فراہم کررہے تھے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں پاکستانی کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اب تک انتیس افراد کو دہشت گردی پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا جاچکا ہے جن کا تعلق دیگر ممالک سے ہے.

  • پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں،انیل کپور

    پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں،انیل کپور

    میڈرڈ: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور نامور اداکار انیل کپور نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے بھارتی فلم نگری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پندرہ سال کی عمر میں 1971 میں ششی کپور کے ساتھ فلم میں پایل تو گیت سے آغاز کیا.اور انہوں نے اپنا ڈیبیو 1979 میں ہمارے تمہارے فلم سے کیا لیکن اداکار کو شہرت 1982 میں فلم شکتی سے ملی.

    1982 کے بعد سے نامور اداکار نے بھارتی سنیما میں اپنی بہترین ادکاری کی وجہ سے بہت ساری کامیاب فلمیں دیں،اس کے علاوہ اداکار نے ہالی ووڈ فلم اندسٹری میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے سب کے دل جیت لیے.

    ANIL POST 2

    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی آئیفا2016 کی تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا خواہش مند ہوں،ان کا کہنا تھا کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جس سے آپس میں محبتیں بڑھتی ہیں.

    ANIL POST

    یاد رہے رواں ماہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجھے دعوت دی گئی تو میں پاکستان ضرور آؤں گا اور شاید میں جلد آؤں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں اور یہ سچ بھی ہے کہ میں وہاں آنے کے لئے ترس رہا ہوں.

    انیل کپور نے مزید کہا کہ میں بہت خوشی محسوس کرتا ہوں،جب پاکستانی میری فلم دیکھتے اور پسند کرتے ہیں.

    واضح رہےاس سے قبل ہریتک روشن ،رنبیر کپور،رشی کپور اداکارہ کرینہ کپور،ودیا بالن سمیت متعدد اداکارپاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں.

  • دپیکا کے لیے فواد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

    دپیکا کے لیے فواد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

    میڈرڈ: پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ حسینا دپیکا پڈکون کے لیے گانا گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے.

    پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فواد بالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروں کی پسند بن گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور فلمساز کرن جوہرنے بھارتی فلم اندسٹری کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) راکس 2016 ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی.

    تقریب کے دوران میزبان کرن جوہر کی جانب سے فواد خان کو رومانوی گیت گانے کا چیلینج دیا گیا،جس پر پاکستانی اداکار بالی ووڈ حسینا دپیکا پڈوکون کے لیے گیت ’’روپ تیرامستانا‘‘ گانا گاتے ہوئےگھٹنے کے بل بیٹھ گئے،جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

    واضح رہے کہ فواد خان اور کرن جوہر ایک ساتھ رواں برس آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کررہے ہیں.

  • سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اینڈی مرےکو پیچھے چھوڑ دیا

    سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اینڈی مرےکو پیچھے چھوڑ دیا

    پیرس: اے ٹی پی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر آگئے.

    تفصیلات کے مطابق اسکوٹش ٹینس اسٹار اینڈی مرے میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل میں نوواک جوکووچ سے شکست سے صرف ٹائٹل ہی نہیں ہارے بلکہ اپنی پوزیشن کا کامیابی سے دفاع کرنے میں بھی ناکام رہے.

    اسپین میں ٹینس کے فائنل میں اینڈی مرے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود اپنی پوزیشن کو برقرار نہ رکھ سکے، میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل مین سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے شکست کے بعد ٹینس کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے.

    سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اب تک 11 بڑے مابقلے جبکہ 29 ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں.

    آسٹریلوی ٹینس اسٹار نیک کیرگیوس میڈرڈ میں کوارٹر فائنل میں پہچنے کے بعد عالمی ٹینس رینکنگ میں ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے.

  • ٹورآف اسپین سائیکل : 16واں مرحلہ فرینک شیلک کے نام رہا

    ٹورآف اسپین سائیکل : 16واں مرحلہ فرینک شیلک کے نام رہا

    میڈرڈ : ٹور ڈی اسپین سائیکل ریس کا سولہواں مرحلے لکزمبرگ کے فرینک شیلک نے جیت لیا۔ میزبان سائکلسٹ روڈریگوئیز نے مجموعی برتری حاصل کرلی۔

    ٹور آف اسپین سائیکل ریس کے سولہویں مرحلے میں سائکلسٹ کو دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزرنا تھا۔ ایک سو پچاسی کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کے لئے سائکلسٹ نے سرتوڑ کوششیں کی۔

    لکزمبرگ کے فرینک شیلک نے کولمبیہ کے روڈولفو ٹوریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبوری کی۔ شیلک نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے اننچاس منٹ اور چھپن سیکنڈز میں طے کیا۔

    ٹوریس ایک منٹ دس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سولہویں مرحلے کے اختتام پر اسپین کے روڈریگوئیز نے اٹلی کے فیبیو ارو سے مجموعی برتری چھین لی ہے۔

    اسپینش سائکلسٹ کو ارسٹھ گھنٹے باون منٹ چوالیس سکینڈز کے وقت کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔