پیرس: پاکستان کے اعصام الحق فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔
پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور آسٹریلیا کی اینستاسیا روڈیونووا کی جوڑی نے باآسانی حریف جوڑی کو قابو کرلیا۔
کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر اور فرانس کی کرسٹینا کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اعصام اور اینستاسیا نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور مقابلہ چھ چار اور چھ تین سے اپنے نام کرلیا۔