Tag: میڈلز

  • پیرس اولمپکس: امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی

    پیرس اولمپکس: امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی

    پیرس: امریکا نے پیرس اولمپکس میں چین سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے اولمپکس گیمز پیرس 2014 میں مجموعی طور پر 71 میڈلز حاصل کر کے چین کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے اب تک 45 میڈلز جیتے ہیں۔

    امریکا 19 گولڈ، 26 سلور اور 26 برانز کے ساتھ ٹاپ پر آ گیا ہے، اس سے قبل اب تک چین ہی سر فہرست تھا، تاہم چین کی 19 گولڈ، 15 سلور اور 11 برانز میڈل کے ساتھ اب دوسری پوزیشن ہے۔

    فرانس 12 گولڈ (طلائی)، 14 سلور (چاندی) اور 18 برانز (کانسی) کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اور چین سے محض ایک میڈل پیچھے ہے یعنی فرانس کے میڈلز کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

    آسٹریلیا کا 12 گولڈ، 11 سلور، 8 برانز (مجموعی 31 میڈلز) کے ساتھ چوتھا اور برطانیہ کا 10 گولڈ تمغوں کے ساتھ پانچواں نمبر ہے، اگرچہ برطانیہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد آسٹریلیا سے زیادہ ہے یعنی 37 میڈلز حاصل کیے ہیں برطانوی ایتھلیٹس نے، تاہم گولڈ میڈلز میں وہ 2 تمغوں کے ساتھ پیچھے ہے۔ برطانیہ نے 12 سلور 15 برانز میڈل حاصل کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ مقابلے اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • عراق جنگ کی وجوہات جھوٹی تھیں: امریکی فوجی نے تمغے واپس کردیے

    عراق جنگ کی وجوہات جھوٹی تھیں: امریکی فوجی نے تمغے واپس کردیے

    واشنگٹن: عراق جنگ لڑنے والے ایک سابق امریکی فوجی نے اپنے تمام تمغے واپس لوٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عراق جنگ کی جو وجہ بتائی گئی وہ جھوٹ پر مبنی تھی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عراق جنگ لڑنے والے ایک سابق امریکی فوجی نے کہا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا، سب جھوٹ تھا۔

    امریکی فوجی نے اپنے تمام تمغے واپس لوٹانے کا اعلان بھی کیا۔

    اس سے قبل سنہ 2012 میں بھی عراق جنگ کے خاتمے پر جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے سروس میڈلز واپس لوٹانے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی فوجیوں کا کہنا تھا کہ تمغے، فیتے اور جھنڈے انسانوں کی بربادی کا مداوا نہیں کر سکتے۔