Tag: میڈیا

  • سینئر بھارتی صحافی نے اپنی میڈیا کا پوسٹ مارٹم کردیا

    سینئر بھارتی صحافی نے اپنی میڈیا کا پوسٹ مارٹم کردیا

    بھارت کے سینئر صحافی راجیش جوشی اپنی ہی میڈیا پر بھڑک اٹھے، کہا ہماری میڈیا نے ہمیں شرمسار کردیا۔

    بین الاقوامی براڈکاسٹ بی بی سی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران میڈیا کے کردار سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں بھارت کے سینئر صحافی کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    صحافی راجیش جوشی نے کہا کہ ہماری بھارتی میڈیا نے صحافت کو شرمسار کردیا اور صحافیوں کی ناک کاٹ دی، کچھ چیزیں صاف صاف کہنی چاہیے، یہ حب الوطنی کا جذبہ نہیں تھا اور نہ ہی انسانی غلطی تھی یہ صرف جنگ کروانی کی دوڑ میں تھے۔

    فیکٹ چیک: بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا، حقیقت یکسر مختلف

    انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 مئی کے دوران ایسے جھوٹے دعوے کیے گئے جس کی مثال نہیں ملتی، جو کچھ انڈین میڈیا نے کیا وہ صحافت نہیں ہے، انہوں نے اپنی ساخت پر دھبہ لگایا ہے۔

    سینئر بھارتی صحافی نے کہا کہ یہ ایسی مثال قائم کررہے ہیں جس پر زمانہ تھو تھو کرے گا بھارت میڈیا نے جو کچھ کیا وہ پیسہ کمانے اور حکمرانوں سے قریب آنے کی دوڑ تھی۔

    واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پہلگام کے واقعہ کے بعد پاکستان پر حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد بھارت کو منہ توڑ جواد دیا گیا، جب بھارتی فوج شکست کے سامنے پہنچی تو بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردی تھی۔

  • وکلا برادری اور میڈیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت

    وکلا برادری اور میڈیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت

    اسلام آباد: وکلا برادری اور میڈیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے میڈیا و بار کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔

    یہ کمیٹی سیکریٹری بار ایسوسی ایشن منظور ججہ ایڈووکیٹ کی نگرانی اور رہنمائی میں تشکیل دی گئی ہے، ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کا مقصد مؤثر ابلاغ، شفافیت، اور ذمہ دار قانونی رپورٹنگ کو فروغ دینا ہے۔

    ہائیکورٹ بار کی سابق فنانس سیکریٹری فرح حسن کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کی گئی ہیں، سیدہ ردا ای بتول ایڈووکیٹ اور نایاب سحر ایڈووکیٹ کمیٹی کی رکن ہوں گی، اس کوارڈینیشن کمیٹی کے قیام کا مقصد عدلیہ کے نمائندوں اور میڈیا کے درمیان پل بنانا ہے۔

    ہائیکورٹ بار کے مطابق کمیٹی کا مقصد یہ ہے کہ عدالتی کارروائیوں اور قانونی پیش رفتوں کی درست اور اخلاقی بنیاد پر ترسیل یقینی بنائی جا سکے، سیکریٹری منظور ججہ نے کہا کہ اس کمیٹی کا قیام بار ایسوسی ایشن کی شفافیت، میڈیا کی آزادی اور عدالتی عمل کی ساکھ کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    ہائیکورٹ بار نے اس سلسلے میں ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کابینہ اور ممبران کو تعارفی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی، کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس گزشتہ روز سیکریٹری جنرل کے دفتر، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقد ہوا، جس کی صدارت اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید حسین واجد گیلانی نے کی، اجلاس میں سیکریٹری ہائیکورٹ بار منظور احمد ججہ اور نائب صدر افتخار باجوہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

    سیکریٹری ہائیکورٹ بار نے بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد بار اور میڈیا کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے کے مؤثر نظام پر بات چیت کرنا تھا، جس میں کمیٹی کے اراکین کا تعارف، اس کے اغراض و مقاصد کو واضح کرنا تھا، انھوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مستقبل میں میڈیا سے مؤثر رابطے کی توقع رکھتی ہے۔

    اجلاس میں ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر حسین احمد چوہدری اور جنرل سیکریٹری راجہ شہزاد علی و دیگر نے شرکت کی، تعارفی اجلاس میں سینئیر نائب صدر بلال شیخ، نائب صدر رؤف بزمی، جوائنٹ سیکریٹری امبرین علی، سابق صدور اسد ملک، ثاقب بشیر، اویس یوسفزئی، سابق سیکریٹری ذیشان سید، سیکریٹری اطلاعات عون رضا، ممبران ادریس عباسی، ابراہیم عباسی و دیگر بھی شریک ہوئے۔

  • محمد رضوان بطور کپتان اختیارات پر بول پڑے

    محمد رضوان بطور کپتان اختیارات پر بول پڑے

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان بطور کپتان اختیارات پر بول پڑے، انہوں نے کہا کہ ہم سب چیئرمین پی سی بی کو جواب دے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے میڈیا کو معلوم ہے کیا ہو رہا ہے، سلیکشن کمیٹی خود کہتی ہے کہ ہمارا رول ہے، میرے پاس اتھارٹی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کہ سیلیکشن کمیٹی کے پاس اپنی اتھارٹی ہے، کپتان کے پاس اپنی اتھارٹی ہے، ہم سب چیئرمین پی سی بی کو جواب دے ہیں، فینز کی ناراضگی جائز ہے ہم ان کی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے، شائقین نے جیسی امید کی ویسی قومی کرکٹ ٹیم نے پرفارمنس نہیں دی۔

    پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم، شائقین کیلئے اہم پیغام

    محمد رضوان نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول کی کرکٹ کا الگ دباؤ ہوتا ہے، اچھا ریکارڈ برقرار رکھنا آسان نہیں، میرے لیے ماضی کی پرفارمنس محض ماضی ہے، میں ماضی کو نہیں سوچتا، پرفارمنس اچھی ہو یا بری، میں ماضی یاد نہیں رکھتا، اگر ماضی میں رہا تو مستقبل میں سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings/

  • ٹرمپ نے تنقید کرنیوالے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دیددیا

    ٹرمپ نے تنقید کرنیوالے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دیددیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے خود پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے بارے میں ستانوے فیصد برا لکھتے ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا ججوں پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، میڈیا کا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکناہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ روس سے اچھی خبریں آرہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یوکرینی فوجیوں کی جان بخش دینے کی درخواست کر دی۔

    خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم ہونے کا بہت اچھا موقع ہے، میں نے پیوٹن سے درخواست کی کہ مکمل طور پر گھیرے ہوئے یوکرینی فوجیوں کی جانیں بخش دیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز روسی صدر کے ساتھ بہت بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، یہ بہت اچھا موقع ہے کہ خوفناک اور خونی جنگ اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔

    مزید طلبہ کے ویزے منسوخ؟ امریکا نے صاف اعلان کر دیا

    ادھر، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن سے کوئی بات نہیں کی تھی بلکہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے کی۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیو وٹ کوف نے جمعرات کی رات ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ طویل ملاقات کی۔

  • افغانستان میں خواتین ریڈیو پر پابندی ختم کردی گئی

    افغانستان میں خواتین ریڈیو پر پابندی ختم کردی گئی

    افغانستان میں 15 اگست 2021 کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیشتر میڈیا اداروں نے مختلف عوامل کے باعث اپنی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے ملک میں میڈیا کے لیے انتہائی چیلنجنگ ماحول پیدا کردیا، بشمول سنسرشپ اور معلومات تک رسائی میں مشکلات، دھمکیاں، غیر قانونی گرفتاری اور حراست، بدسلوکی، عدالت کے مقدمات اور قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    طالبان کے اقدامات جو ایڈیٹوریل مواد اور میڈیا اداروں کی داخلی سرگرمیوں میں مداخلت کرتے ہیں، میڈیا کی آزادی پر پابندی کے زمرے میں آتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے 15 اگست 2021 سے 30 ستمبر 2024 تک، افغانستان میں 336 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزات جمع کئے۔

    رپورٹس کے مطابق طالبان حکام پر تنقید کرنے والوں کے خلاف دھمکیاں، غیر قانونی گرفتاریوں اور حراست کا استعمال میڈیا کو خود سنسرشپ پر مجبور کرتا ہے، جس کا اظہار رائے کی آزادی پر منفی اثر پڑتا ہے۔

    افغانستان میں میڈیا اداروں کی سرگرمیوں پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد ہیں۔ ان میں ایسی موسیقی یا فلموں کی نشریات پر پابندی شامل ہے جسے شریعت کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

    کچھ صوبوں میں خواتین کو ریڈیو پروگرامز میں کال کرنے کی اجازت نہیں ہے، سوائے ان مسائل کے جو خواتین کی صحت یا مذہبی مسائل پر مبنی ہوں۔

    میڈیا اداروں کے دفاتر میں مرد اور خواتین کو علیحدہ علیحدہ کام کرنا ضروری ہوتا ہے، اور مرد اور خواتین براڈکاسٹرز کو ایک پروگرام میں ایک ساتھ پیش ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

    میڈیا کے شعبے سے متعلق نئی پابندیوں میں مخلوقات کی تصاویر بنانے یا دکھانے کی ممانعت، خواتین کی آواز کو اب نجی سمجھنا اور اس کا چھپانا، اور خواتین کو محرم (مرد سرپرست) کے بغیر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ممانعت شامل ہیں۔

    اقوام متحدہ میں یوکرین پر نیوٹرل قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

    21 اگست 2024 کو ”نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کے قانون” نے پہلے سے موجود پابندیوں کو قانونی شکل میں منتقل کردیا تھا، ملک میں موجودہ پابندیوں کو مزید بڑھا دیا گیا جبکہ نئی پابندیاں بھی عائد کردی گئیں۔

  • میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 92  برس کی عمر میں منگنی کرلی

    میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 92 برس کی عمر میں منگنی کرلی

    میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے بانوے برس کی عمر میں منگنی کر لی۔

    دنیائے ابلاغ کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے چار طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

    مرڈوک روس سے تعلق رکھنے والی 66 برس کی مولیکیکول بایولوجسٹ الینا زوخووا سے چند ہفتوں میں شادی کریں گے، مرڈوک اس سے پہلے چھ منگنیاں کر چکے ہیں اور چھ بچوں کے باپ ہیں۔

    روپرٹ مرڈوک اور الینا زوخووا کی ملاقات روپرٹ مرڈوک کی تیسری بیوی وینڈی ڈینگ کے ذریعے ہوئی تھی تاہم اب وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

    روپرٹ مرڈوک نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا سے کیا تھا، وہ برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

  • آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز کا پاکستانی میڈیا سے رابطہ

    آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز کا پاکستانی میڈیا سے رابطہ

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف پاکستان  کیلئے بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنے کا منتظر ہے۔

    آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستر پیریز نے پاکستانی میڈیا سے رابطہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

     نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنے کا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائے گا۔

    قرض معاہدہ : آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

    ایستر پیریز نے کہا کہ بیرونی شراکت داروں کی پاکستان کی مالی معاونت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان سے بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنے کا منتظر ہے۔

     آئی ایم ایف نمائندہ نے کہا کہ 9 ویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہوگا،  آئی ایم ایف فروری میں منی بجٹ، توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم اقدامات ہیں، درآمدی پابندی میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، کمزور طبقے کی مدد پاکستان کی معاشی استحکام کیلئے اہم ہیں۔

    ایستر پیریز کا کہنا ہےکہ شراکت داروں کی جانب سے مالی اعانت میکرو اکنامک استحکام کے دوبارہ حصول کے لیےکلیدی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: دنیا بھر کے میڈیا میں پاکستان کی شاندار فتح کا چرچا

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: دنیا بھر کے میڈیا میں پاکستان کی شاندار فتح کا چرچا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح نے دنیا بھر کے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی، دنیا بھر کا میڈیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدح سرائی کرنے لگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دینے کے بعد پاکستانی اسٹارز کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

    برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اوت ترکی سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک مل گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ پاکستان نے دس وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔

    اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورتحال بدل ڈالی، ترکش میڈیا نے بھی بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا۔

  • مینار پاکستان واقعے کے بعد دنیا میں پاکستان کے خلاف غلط تاثر پھیلایا گیا: فواد چوہدری

    مینار پاکستان واقعے کے بعد دنیا میں پاکستان کے خلاف غلط تاثر پھیلایا گیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی اور اصلی خبروں سے متعلق فرق سمجھنے کی بہت ضرورت ہے، بھارتی چینل نے مینار پاکستان واقعے کو اچھالا اور یہ تاثر دیا کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا مینار پاکستان واقعے کے بعد دنیا میں پاکستان کے خلاف غلط تاثر پھیلایا گیا، حالاں کہ اس کیس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، بھارتی میڈیا کی جانب سے فیک نیوز کا طوفان برپا کیا گیا، پڑوسی ملک کے میڈیا نے پاکستانی معاشرے پر بے جا تنقید کی۔

    غلط معلومات کے دور میں صحافت اور سیاست کے موضو ع پر منعقدہ تقریب میں انھوں نے کہا پہلے ادوار میں خبر کا ملنا مشکل تھا، اب سچی اور جھوٹی خبر کا فرق مشکل ہے، خبر کو پھیلانے کے بہت سے ذرائع ہو گئے ہیں، اس لیے خبر دینے والوں کی صحیح تربیت ہونا ضروری ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے تو اصل اور جعلی کی تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا وِنگ اب کسی بھی عالمی ادارے کے برابر ہے، اظہار رائے کی آزادی سے متعلق عالمی سطح پر قوانین مرتب کرنا ہوں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستانی میڈیا میں بہت سے لوگ فیک نیوز پر چل رہے ہیں، خاص کر اب جو بہت سے یوٹیوب چینل بن گئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ وہ جو مرضی کہتے رہیں ان پر پکڑ نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے فیک نیوز کے حوالے سے میڈیا کے اندر مباحثے کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک قانون سازی کر رہے ہیں۔

  • میڈیا کی فرنٹ لائن پر رپورٹنگ قابل تعریف ہے، اسد قیصر

    میڈیا کی فرنٹ لائن پر رپورٹنگ قابل تعریف ہے، اسد قیصر

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نامساعدحالات کے باوجود میڈیا کی فرنٹ لائن پر رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کرونا پھیلاؤ روکنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی میڈیا نے آگاہی مہم میں انتہائی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نامساعدحالات کے باوجود میڈیا کی فرنٹ لائن پر رپورٹنگ قابل تعریف ہے، میڈیا نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کے معاشی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔اجلاس دوپہر کو 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اسد قومی اسمبلی 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت وصنعت عبدالرزاق داؤد کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔