Tag: میڈیا سیل

  • گذشتہ حکومت میں‌ اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل سے دیے جاتے تھے: فواد چوہدری

    گذشتہ حکومت میں‌ اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل سے دیے جاتے تھے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سینیٹ میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کے میڈیا سیل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن مریم نواز نے اپنا ایک میڈیا سیل بنا رکھا تھا جس کے ذریعے سابق دورِ حکومت میں اشتہارات دیے جاتے تھے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق مذکورہ میڈیا سیل وزیرِ اعظم ہاؤس میں بنایا گیا تھا جسے مریم نواز کنٹرول کرتی تھیں۔

    [bs-quote quote=”چار سال میں چالیس ارب سے زائد کے اشتہارات دیے گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل کے ذریعے دیے جاتے تھے، گزشتہ چار سال میں وفاق اور پنجاب کے چالیس ارب سے زائد کے اشتہارات دیے گئے۔

    یہ انکشاف وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ میں خطاب کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے یہ معاملہ اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پیمرا اور پریس کونسل کوختم کرنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) اور پریس کونسل کو ختم کر دیا ہے، اس کی جگہ ایک ہی ادارہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ہر قسم کے میڈیا پر نظر رکھے گی اور اس میں تمام اتھارٹیز کو ضم کیا جائے گا، دوسری طرف ماضی میں وفاقی حکومت نے 17 ارب اشتہارات پر خرچ کیے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری خرچ پر تنخواہیں دینے کا انکشاف

    حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری خرچ پر تنخواہیں دینے کا انکشاف

    اسلام آباد: حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو تنخواہیں سرکاری خرچ پر دی جانے لگیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری ٹی وی اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھ کر میڈیا سیل ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سربراہی میں حکومتی جماعت کا میڈیا سیل متحرک ہے۔ آرٹیکل 19 شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے۔

    خط میں سوال کیا گیا کہ سیکریٹری اطلاعات بتائیں ان افراد کو تنخواہیں کس کھاتے سے دی جا رہی ہیں۔ ’کیا یہ تاثر درست ہے کہ یہ افراد پی آی ڈی اور پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سیکریٹری بیرون ملک منتقلی کے باوجود تنخواہ لے رہی ہیں۔ ’کیا یہ درست ہے نعمان، کائنات اور معظم نامی ملازمین پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں۔ قاسم نامی شخص کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے تنخواہ دی جاتی ہے‘؟

    خط میں کہا گیا کہ گزارش ہے قانون کے تحت دستیاب مدت میں معلومات فراہم کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔