Tag: میڈیا سے گفتگو

  • 2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوبارہ اسی سفر کا آغاز کیا جائے گا جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میرے قائد نواز شریف بھی عدالت میں پیش ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے مشکلات اور سختیاں جھیلی ہیں، میاں نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، ہتھکڑیاں لگوائیں، میاں نواز شریف کے سامنے انکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتیں گرائی گئیں، 2017 میں نواز شریف حکومت  کا تختہ الٹاگیا، صرف وفاق نہیں بلکہ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹ دیاگیا اس کے بعد ہم سب نے دیکھا کہ آج پاکستان 6 سال کے بعد کہاں کھڑا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چاہتے تو 2013 کے الیکشن کے بعد کے پی میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، نواز شریف نے انکار کیا بلکہ کہا سنگل لارجر پارٹی کو کے پی میں موقع ملنا چاہیے لیکن کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، اس سے زیادہ لیول پلئنگ فیلڈ کی اور کیا بات ہوسکتی ہے، کیا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، بنی گالہ کا غیر قانونی گھر ریگولرائز کیا گیا کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ تھی۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاناما کا نام و نشان نہیں اقامہ کے نام پر نوازشریف کو نکال دیا گیا، عدالتی تاریخ کا سیاہ دن تھا بلیک ڈکشنری سے مطلب کا فیصلہ نکالا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھر پور اعلان کرینگے، معاشرے سے جڑے طبقات کیلئے ہم اپنا منشور لیکر آئیں گے ہم دوبارہ اسی سفر کا آغاز کریں گے جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی بھی یہی منشا ہے، نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہم میدان میں اتریں گے، ہم الیکشن مہم میں پوری تیاری کیساتھ داخل ہونے والے ہیں۔

  • حکومت اجازت دے گی تو ٹیم بھارت جائے گی، نجم سیٹھی

    حکومت اجازت دے گی تو ٹیم بھارت جائے گی، نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ کیلیے بھارت جانا حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

    چیئرمین پی سی بی عبوری کمیٹی نجم سیٹھی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو  بھارت جانا چاہیے یا نہیں یہ حکومت کا فیصلہ ہوتا ہے اگر حکومت کہے گی بھارت جائیں تو ہماری ٹیم جائیگی۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ میرے آنے سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیلی کا فیصلہ ہوا تھا، ماضی میں قذافی اسٹیڈیم کا نام بدلنے کیلئے کہا گیا تھا پرانی سڑکیں اور بلڈنگ کے پرانے نام بدلنے نہیں چاہیئے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ بھی تجویز آئی کہ قذافی اسٹیڈیم کا نام ایدھی اسٹیڈیم رکھنا چاہیے، لیکن میرے خیال سے نیشنل اسٹیڈیم کا نام بدلنا نہیں چاہیئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ پی سی بی کی موجودہ کمیٹی کے پاس فل پاور ہے، مکی آرتھر کو میں لایا تھا اور ایک ٹیم بنائی تھی، مکی آرتھر کے دور میں ٹیم کی کارکردگی اچھی تھی،۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی بھی مکی آرتھر کے دور میں جیتے تھے، بابر اعظم کو پہچان دینے والا بھی مکی آرتھر ہے، مکی آرتھر پاکستان ٹیم کواچھا سمجھتا ہے۔

  • ملتان ٹیسٹ میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ بابر اعظم نے بتادیا

    ملتان ٹیسٹ میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ بابر اعظم نے بتادیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری دو وکٹیں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئیں۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا دوسری اننگز میں بیٹرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا، سعود شکیل اور محمد نواز کی وکٹ ہمارے لیے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اس کے علاوہ ٹیل اینڈرز نے  بھی اچھا مقابلہ کیا لیکن فنش نہ کر سکے۔

    سعود شکیل کے متنازع آؤٹ پر انہوں نے کہا کہ سعود کا آؤٹ ہمیں مہنگا پڑ گیا، ہمیں لگا کہ بال زمین کے ساتھ ٹچ ہوا ہے لیکن امپائر کے فیصلے کو ماننا پڑتا ہے اور امپائر کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔

    قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر کہا بلے بازوں کو پرفارم کرنا ہوگا، میچ کا اختتام اچھا نہیں ہوا۔

    ابرار احمد کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا اس کا بہت ہی شاندار آغاز ہوا ہے، ابرار نے کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت اچھی بولنگ کی، یہ ٹیسٹ ابرار کے لیے یادگار رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا ہم سے ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئی ہیں، ہم جیت سکتے تھے، ہم آسٹریلیا کے خلاف اور اب پھر اچھا فنش نہیں کر پائے، ہمیں اچھا فنش کرنا چاہیے تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کراچی ٹیسٹ میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں اس ٹیسٹ میں ہوئیں انہیں نہ دھرایا جائے۔

  • دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے: فواد چوہدری

    دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، ان کی ناکامی کا انتظار نہ کرے، انتظامی اور مالی لحاظ سے جو مدد فراہم کی جاسکتی ہے وہ افغانستان کو دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلا بڑا مسئلہ ہے اس میں پوری مدد کر رہے ہیں، دنیا افغانستان سے متعلق خطرات کو سمجھے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا نے پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، وزیر اعظم عمران خان نے جو بات کی وہ حرف بحرف درست ثابت ہوئی، دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، ان کی ناکامی کا انتظار نہ کرے۔ انتظامی اور مالی لحاظ سے جو مدد فراہم کی جاسکتی ہے وہ افغانستان کو دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ انخلا سے متعلق دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے، فیصلے طاقت کے بجائے عقل مندی سے کرنے چاہئیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھارت سے فنڈ مل رہے تھے، ٹی ٹی پی نے جو دہشت گردی کی وہ بیرونی فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر 27 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، ترسیلات زر 29 ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہیں، زرعی شعبے میں 11 سو ارب کاشت کاروں کو ملے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ پہلے شہباز شریف طے کرلیں ان کی جماعت کی قیادت کون کرے گا، شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے سے نہ کریں، آپ کو پاکستان کے پیسے واپس کرنے ہوں گے۔

  • 5 سال میں ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    5 سال میں ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    جہلم : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ 5سال میں ایک کروڑسےبھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، عمران خان کی قیادت میں وہ تبدیلی آئی جس کا تصور نہیں کیاجاسکتاتھا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سےآج حساب مانگا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ایک خوبصور ت جگہ ہے، سمندر پار پاکستانی کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، منگلا سمندر پار پاکستانیوں کاگڑھ ہے، عمران خان کی قیادت میں وہ تبدیلی آئی جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ  ان کی 7 نسلوں میں کسی نےکام نہیں کیا، ہل میٹل،العزیزیہ کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک لےگئے، حسن اور حسین نواز نے اربوں کی پراپرٹی بیرون ملک بنائی ہوئی ہیں ، حسن اورحسین نواز پاکستان آکر کہتے ہیں ہم تو یہاں کے شہری ہی نہیں، یہ کہتے ہیں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، کوٹ لکھپت جیل کے باہر15 سے20 لوگ نہیں تھے۔

    عمران خان کی قیادت میں وہ تبدیلی آئی جس کا تصورنہیں کیا جاسکتا تھا

    فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اورن لیگ ایک نئی تحریک شروع کرنےجارہے ہیں، کہتے ہیں ہم نےاربوں روپے غیرقانونی کمائے، اب عمران خان واپس لے رہا ہے، عوام سے کہتے ہیں ان پیسوں کو بچانے کیلئے ہمارے لیے باہر نکلیں،  روزانہ باہر نکل کر نئی منطق پیش کی جارہی ہے، ہم نے ہر بات پر سمجھوتہ کرنا تھا تو عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں۔

    معصوم بنےکہتےہیں پاکستانی نہیں تو باہرپیسہ ملکہ برطانیہ سے رشتہ داری میں بنایا

    ان کا کہنا تھا کہ  معصوم بنےکہتے ہیں پاکستانی نہیں تو باہر پیسہ ملکہ برطانیہ سے رشتہ داری میں بنایا، احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچےگا، اسی لیے ان کی چیخیں آسمان تک جاتی ہیں، کبھی طبیعت توکبھی کہتے ہیں جیل میں ہیٹرخراب ہوگیا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سے آج حساب مانگا جارہا ہے۔

    وزیراطلاعات نے کہا آج ہمارے پاس اسکول،ٹیچر نہیں،اس کی وجہ کرپشن ہے، کرپشن کی وجہ سے یہ لوگ سارا پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے، 7 مہینے ہو گئے کرپشن کا کسی وزیر کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، قومی خزانہ بھی پریشان ہے یہ کون سےلوگ آگئے کسی نے لوٹا نہیں۔

    قومی خزانہ بھی پریشان ہےیہ کون سےلوگ آگئےکسی نےلوٹانہیں

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیرسےلےکربلوچستان تک ہرشخص ہرمسئلےپربات کی، تمام مسائل کوایڈریس کیاجارہاہے،کچھ حل بھی کررہےہیں، معاشی صورتحال بہترکرنےکیلئےدن رات کام کررہےہیں، وعدہ کیا تھاپاکستان میں ایک کروڑنوکریاں دیں گے، 5سال میں ایک کروڑسےبھی زیادہ نوکریاں دیں گے، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا وہ بھی پورا کریں گے۔

    پاکستان میں   2019 معاشی تکمیل کا سال  ہوگا

    انھوں نے کہا کہ غریب طبقے کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں، سرمایہ داروں پر بوجھ ڈالیں گے، ہماری کوشش ہے انڈسٹری بڑھے، تمام مسائل کاحل نکال رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے، لیگل طریقے سے پاکستان رقم بھیجیں، حوالہ ہنڈی کے بجائے بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔

    وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ  اوورسیز پاکستانیوں نے پہلے بھی پاکستان کی بہت مدد کی ہے، 2018 پاکستان میں سیاسی تکمیل کا اور   2019 معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔

  • سپریم کورٹ نےآج سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کےچہروں پرخوشیاں لوٹادیں،طاہرالقادری

    سپریم کورٹ نےآج سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کےچہروں پرخوشیاں لوٹادیں،طاہرالقادری

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نےآج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے چہروں پر خوشیاں لوٹا دیں،  آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور ثابت ہوگیا عدلیہ کا کوئی دروازہ کھٹکٹائے تو انصاف میسر آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیشی کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ادا کرتاہوں،آج انصاف کا بول بالاہوا ہے ، سپریم کورٹ نے آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے چہروں پرخوشیاں لوٹادیں۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالاکردیاہے، چیف جسٹس سمیت لارجربینچ کامشکورہوں، آج ثابت ہوگیا ہے عدلیہ کا کوئی دروازہ کھٹکٹائے تو انصاف میسر آسکتا ہے۔

    [bs-quote quote=”امیدر کھتےہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کوانصاف ملے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا لارجربینچ نے اطمینان سے ہمارا کیس سنا، عدلیہ کامشکورہوں، نئی جےآئی ٹی کی تشکیل سےمتعلق حکومت نےیقین دہانی کرائی ہے، امید ہے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد کیس کی شفاف تحقیقات ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امیدر کھتےہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کوانصاف ملے گا،عدلیہ کےفیصلے پر حکومت پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے، حکومت کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے عدلیہ کو یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جےآئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرانے پر سپریم کورٹ نے درخواست نمٹادی، چیف جسٹس نے طاہر القادری سے مکالمے میں کہا دھرنا دینے سے پہلے آپ کو عدالت میں آنا چاہیے تھا، جن لوگوں کے پاس آپ جاتے تھے، وہ عدلیہ سےبڑےنہیں۔

    مزید پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ، حکومت کی عدالت کو نئی جےآئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی

    عدالت میں طاہرالقادری نے دلائل دیتے ہوئے کہا میرےدروازےپردونوں خواتین کوگولیاں ماری گئیں، 4سال ہمارےملزم اقتدارمیں تھے، شہدا کے لواحقین کو تسلیاں دیتے ہوئے ساڑھے 4سال ہوگئے، کیا ہم فلسطینی تھے جو ہم پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، 4سال سے مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھ رہا ہوں، واقعے سے پہلے کےحالات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔

  • گزشتہ حکومت کے  6بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، مراد سعید

    گزشتہ حکومت کے 6بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، مراد سعید

    کراچی : وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، کراچی کاایک منصوبہ5ارب سے22ارب تک پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں دو دن کا دورہ ہے، چور اور ڈاکووٴں کے احتساب پر اپوزیشن خوف کاشکارہوجاتی ہے،، اپوزیشن کی جانب سے بہت شورشرابہ کیا جارہا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ 28 ہزارارب روپے کا قرضہ کہاں خرچ کیا گیا ہم نے اپنی وزارت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ شروع کردیاہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی خستہ حالی کا شکار ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہم پورے پاکستان کو گرین بنائیں گے، گرین لائن پر جلد کام مکمل ہوجائے گا، میرے پروٹوکول میں محکمے کے افسران کی بھی گاڑیاں شامل ہیں۔

    وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ کراچی کا ایک منصوبہ5 ارب سے 22ارب تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ جب سرمایہ کاری آئے گی تو پاکستان خو شحال ہوگا، کراچی کے دورےکامقصد یہاں پرترقیاتی کام ہیں، اپنی وزارت میں بھی احتساب کا عمل شر وع کیا ہے۔

    سندھ حکومت سے مل کر نیشنل ہائی وے سے تجاوزات ہٹائیں گے، بڑ ے بڑ ے مافیا کےخلاف آپریشن کیا جائے گا اور نیشنل اور سپرہائی ویز کی صفائی کی جائے گی۔

  • آئندہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں ڈیم بنائیں گے’ سعد رفیق

    آئندہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں ڈیم بنائیں گے’ سعد رفیق

    لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رونے والے روتے رہیں، ہم آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں ڈیم بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جلنے والے جلتے رہو، رونے والے روتے رہو، ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مخالفین کا کام صرف شور مچانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں چور کہا گیا تو کبھی ہم پر حملہ کیا گیا، ہمارے لیڈر کو نااہل کر دیا گیا، ایسے بالکل بھی نہیں چل سکتا، ہم یہ تماشا نہیں بننے دیں گے، ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی۔


    ہاتھ باندھے جائیں اور منہ پر ٹیپ لگادی جائے تو حکومت کا کیا فائدہ؟ سعد رفیق


    رہنما مسلم لیگ ن کا عام انتخابات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ عام الیکشن نہیں پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، مسلم لیگ ن جیتی تو اپنا کام سر انجام دیں گے، جس طرح ماضی میں لوگوں کے لیے کام کیا اسی طرح مسقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے فاٹا قومی دھارے میں شامل ہوچکا ہے، ملک کا ووٹر شیر کے ساتھ کھڑا ہے، آئندہ حکومت میں ریلوے کو مزید ترقی اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجاب کے ضلع فیروز پور روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو بے وقوف بنایا، ماضی میں سرکاری ٹی وی پر حملہ اور وزیراعظم ہاؤس کا گیٹ توڑا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے: نواز شریف

    تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے: نواز شریف

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے، نہ نظریہ، تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے اور گندی زبان والی پارٹی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی جس پر نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے، نہ نظریہ۔ تحریک انصاف پگڑی اچھال پارٹی ہے اور گندی زبان والی پارٹی ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔ ان میں ووٹ کو عزت دینے کی کوئی بات نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا جو پختونخواہ میں ان کی حکومت تھی، پختونخواہ کے عوام نے ان کی تبدیلی دیکھ لی۔ خیبر پختونخواہ میں کوئی کام نہیں ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکہتے ہیں کہ تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، اگر ریڈزون میں داخل ہوئےتوذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے تیس نومبر کےجلسےکےحوالےسےبریفنگ دی۔وزیراعظم نےانتظامات پراطمینان کااظہارکیا، جس کےبعدچوہدری نثارنےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی کوجلسےکےلئےاین اوسی جاری کردیاہے،مرکزی جلسہ گاہ جناح ایونیو اوراسٹیج پریڈایونیومیں ہوگا،کوئی ریڈزون میں داخل ہوا تو ذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    چوہدری نثارنےکہا کہ پُرامن سیاسی جلسےاوراحتجاج پرحکومت کوکوئی اعتراض نہیں، جن نکات پراتفاق ہوااس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ طاہرالقادری سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ نےمزیدکہاکہ جلسہ گاہ کےباہرپولیس، رینجرز ہوگی، اندرکےذمہ دارآرگنائزرہونگے۔ جلسہ گاہ میں بچوں کی سلامتی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔