Tag: میڈیا ورکرز

  • ‘میڈیا کے نئے قانون سے صرف میڈیا ورکرز کو فائدہ’

    ‘میڈیا کے نئے قانون سے صرف میڈیا ورکرز کو فائدہ’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نئے قانون سےمیڈیا ورکرزتنخواہیں نہ ملنے پر اداروں کیخلاف عدالت سےرجوع کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کے نئے قانون سے صرف فائدہ میڈیا ورکرز کو ہے ، میڈیا ورکرزتنخواہیں نہ ملنے پر اداروں کیخلاف عدالت سےرجوع کر سکیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ نے اس ترمیم کی پہلے بھی مخالفت کی اور اب بھی کریں گے کیونکہ ان کے مفادات ورکرز سے نہیں سیٹھ کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔

  • میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم نے اہم قدم اٹھا لیا

    میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم نے اہم قدم اٹھا لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو شفقت محمود، فردوس عاشق اعوان، شہزاد اکبر اور شہباز گل پر مشتمل ہوگی۔

    اس کمیٹی کا قیام پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کے بعد کیا گیا۔ پی بی سی اے نے خط کے ذریعے میڈیا انڈسٹری کے لیے حکومت کی براہ راست سپورٹ کی درخواست کی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قائم کردہ کمیٹی کو سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کا حل نکالنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، کرونا وائرس کی صورت حال میں صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہم میڈیا ورکرز کا تحفظ، انڈسٹری کی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال میں لوگوں کی مدد کے لیے تشکیل دی جانے والی کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں بھی صحافیوں نے حصہ لیا اور خود کو رجسٹرڈ کیا ہے، اس سلسلے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے کہا ہے کہ انجینئرز، اساتذہ، وکلا اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا ہے۔

  • میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

    میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نے کہا کہ کسی بھی میڈیا ورکرز کا اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا آسان نہیں ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، ایک طویل مدتی پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے کا وقت آگیا ہے۔

    ڈآکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا تنظیموں، مالکان سے مل کر تنخواہوں کا مسئلہ حل کرائیں گے، میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے پالیسی لا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صحافت ادارے کا روپ دھار چکی ہے جس نے تمام اداروں کو تقویت دینی ہے، صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے میڈیا پالیسی لا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیشنل میڈیا پالیسی صرف اشتہارات تک محدود نہیں ہوگی، صحافیوں، میڈیا ورکرز کے حقوق کو نیشنل میڈیا پالیسی میں تحفظ دیا جائے گا، ریاست،صحافت کو طاقت دینے کے لیے وزارت اطلاعات کردار ادا کرے گی۔