Tag: میڈیا ٹاک

  • صدارتی انتخاب میں ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو: اختر مینگل

    صدارتی انتخاب میں ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو: اختر مینگل

    کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل کا کہنا ہے کہ صدر کے انتخاب میں حمایت کی پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفد آیا ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور جمالدینی صاحب کے شکر گزار ہیں۔ گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا جس کے مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کے لیے آئے تھے۔ اختر مینگل نے فرمایا کہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ صدارتی انتخاب میں حمایت کے لیے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور لاپتہ افراد سے متعلق ہم نے واضح مؤقف دیا ہے۔ بلوچستان کے وسائل صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 2 گھنٹے کی گفتگو میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل پر بی این پی مینگل کے مؤقف سے متفق ہیں۔ بی این پی مینگل نے واضح انداز میں عوام کی نمائندگی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں، ہماری خواہش ہے مولانا فضل الرحمٰن دستبردار ہوجائیں، امید ہے صدارتی انتخاب سے پہلے کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔

  • صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے: عارف علوی

    صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے: عارف علوی

    لاہور: صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت کو اصل دہشت گرد گرفتار کرنے کی فرصت نہ تھی۔ حکومت نے اسد عمر اور مجھ سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ پانی سمیت دیگر مسائل صرف ایک شہر کے نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کے خاتمے کے لیے ہمیں بہت کوششیں کرنا ہوں گی، 100 دن میں مسائل حل نہیں ہوسکتے راستے کا تعین ہو سکتا ہے۔ 100 دن میں عوام کو بھی یقین ہوجائے گا درست سمت میں جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر ملک میں یکجہتی پیدا کرتا ہے، پارٹی میں چھوٹےچھوٹے مسائل ہوتے ہیں جو ختم بھی ہوتے ہیں۔ سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سے بھی بات ہونی چاہیئے۔

    تحریک انصاف رہنما نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے مسائل حل کرنا ہوں گے، مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے بات ہونی چاہیئے۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

  • کوشش ہے کہ آپس میں اتحاد کو برقرار رکھیں: اپوزیشن رہنما

    کوشش ہے کہ آپس میں اتحاد کو برقرار رکھیں: اپوزیشن رہنما

    اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ پیپلز پارٹی سے بات کی جائے اور متحد ہو کر صدارتی انتخاب لڑا جائے۔

    تفصیلات کے مطابقاپوزیشن کے متفقہ امیدوار فضل الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ اپوزیشن تقسیم دکھائی دے رہی ہے، ہم کوشش کریں گے کہ یکجا ہو جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے صدارتی الیکشن جیتیں تاکہ جمہوریت کی فتح ہو، رات تک آصف علی زرداری سے فون پر بات ہوئی، پیپلز پارٹی نے الگ سے امیدوار لانے کی کوئی بات نہیں کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چاہیئے کہ اپوزیشن کے ووٹوں کو تقسیم سے بچائے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ دیگر لوگ ہیں جن پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی بضد رہی کہ اعتزاز احسن کے علاوہ کسی کو فائنل نہیں کریں گے۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ راجا ظفر الحق نے کہا کوشش ہوگی دوبارہ پیپلز پارٹی کے پاس جائیں۔

    حاصل بزنجو نے کہا کہ فیصلہ ہوا تھا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، شہباز شریف کے نام پر اعتراض آیا تھا جسے پیپلز پارٹی نے ہی دیا تھا، بعد میں پیپلز پارٹی شہباز شریف کے نام سے پیچھے ہٹ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے لیے امیدوار کاحق مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کا نہیں تھا، اپوزیشن الائنس کا حق تھا کہ وہ صدارتی امیدوار کا نام فائنل کرے۔

    حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن کی بہت عزت کرتا ہوں۔ تمام اپوزیشن نے پیپلز پارٹی کو کہا کہ اعتزاز احسن کا نام تبدیل کرلے۔ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ آپس میں اتحاد کو برقرار رکھے۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن نے متفقہ طور پر فضل الرحمٰن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے، اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دینا چاہتے، اسی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اتحاد برقرار رہے، آصف زرداری کے پاس جائیں گے۔ دھاندلی سے بننے والی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے۔ اگر ہم متحد ہو گئے تو صدارتی انتخاب جیت جائیں گے۔

    خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو نامزد کیا گیا تاہم مسلم لیگ ن کو ان کے نام پر تحفظات تھے۔

    گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا تھا۔

    مسلم لیگ ن نے متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا تاہم پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے نام سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھی۔

    اب آج مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کو حتمی طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک کے نئے صدر کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق 30 اگست کو حتمی فہرست جاری ہوگی۔

  • اچھا ہوتا اگر اپوزیشن اپنی نامزدگی واپسی لے لیتی: عارف علوی

    اچھا ہوتا اگر اپوزیشن اپنی نامزدگی واپسی لے لیتی: عارف علوی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ واضح اکثریت سے کامیابی ہوگی، اپوزیشن اپنے نام واپس لے لیتی تو اچھا پیغام جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی نےاستفسار کیا کہ 29 اگست کو چیف الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہونا ہے۔ آپ کے تصدیق اور حقائق کنندگان ساتھ موجود ہیں۔

    عارف علوی نے جواب دیا کہ جی چاروں کنندگان ساتھ موجود ہیں جس پر رجسٹرار ہائی کورٹ نے کہا کہ کاغذات وصول کرتے ہیں، جانچ پڑتال کے بعد آر او کو بھجوا دیتے ہیں۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ واضح اکثریت سے کامیابی ہوگی، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن میرے حق کے لیے اپنی نامزدگی واپسی لے لیتی، اپوزیشن نام واپس لیتی تو اچھا پیغام جاتا۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ کام کرنے کی عادت ہے، کام کروں گا تو صحت سے بھی فٹ رہوں گا۔ ساری جماعتوں کا ایک ہی مؤقف ہے ملک میں کام ہونا چاہیئے۔ صدر کے عہدے پر جو بھی ہوا اسے فعال رہنا چاہیئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اختر مینگل اور عوامی نیشنل پارٹی سے رابطے ہوئے ہیں، کوئی جماعت ہم سے دور نہیں سب سے بات کریں گے۔

  • میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے: علیم خان

    میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے: علیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں۔ میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں۔ کوئی برا کام نہیں کیا، جہاں بلائیں گے حاضر ہوں گا۔

    علیم خان نے کہا کہ نیب جتنی بار چاہے مجھے بلائے میں پیش ہوں گا۔ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا، ’میں نے عمران خان کے ساتھ 7 سال جدوجہد کی، ایک نظریے کے تحت عمران خان کا ساتھ دیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ برے وقت میں کھڑا رہا، ڈٹ کر مسلم لیگ ن کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 18 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    علیم خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کی، 2013 میں ٹکٹ نہ ملنے پر بھی عمران خان کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔

  • جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں: علیم خان

    جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں: علیم خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں۔ مجھ پر کیس نہیں ہے صرف انکوائری چل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں۔ مجھ پر کیس نہیں ہے صرف انکوائری چل رہی ہے۔

    علیم خان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ عمران خان کس کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کریں گے، میری جدوجہد پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے کے لیے نہیں تھی۔ کسی عہدے کی خواہش نہیں، صرف عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے رواں ماہ 10 دن میں 3 دفعہ طلب کیا، ’لگتا ہے نیب کی مجھ سے محبت بڑھتی جا رہی ہے، جس دن نیب میں پیش ہوتا ہوں اسی دن اگلی پیشی کا نوٹس مل جاتا ہے‘۔

    علیم خان نے مزید کہا کہ اپنی طرف سے تمام تفصیلات جمع کروا دیں، معلوم نہیں اب کیا باقی رہ گیا ہے۔

  • ریلوے چل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا: سعد رفیق

    ریلوے چل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا: سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پونے 5 سال بھرپور محنت سے کام کیا ہے۔ ریلوےچل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن خاندان کی قربانیوں سے نہیں۔ سیاست جتنی بھی کی کبھی نظریہ یا وفاداری تبدیل نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے میں پونے پانچ سال بھرپور محنت سے کام کیا ہے۔ آج دل رنجیدہ ہے جس کا اعتراف کرتا ہوں۔ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا میری کسی بات کو پھر پکڑا جائے گا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کا محکمہ جب ملا تو یہ 18 ارب روپے کماتا تھا اور 30 ارب کا خسارہ تھا۔ آج ریلوے 50 ارب کماتا ہے۔ ادارے سے لوگوں کو نکالا نہیں ورنہ بے روزگاری بڑھ جاتی۔

    انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہیں لیتا، کھانا میرے گھر سے آتاہے۔ ادارے کی بہتری کے لیے جو کر سکتا تھا وہ کیا ہے۔ ’میرے ساتھ کام کرنے والے افسران نے بھی دل و جان سے کام کیا۔ بڑے ادارے ایک دم سے ٹھیک نہیں ہوسکتے‘۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے کے مسافروں میں ایک کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوےچل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا۔ ’ہم نے کرائے بڑھائے نہیں بلکہ کم کیے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔