Tag: میڈیا ٹاک

  • نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں: صمصام بخاری

    نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں: صمصام بخاری

    لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کا عمل آگے لے کر چلنا چاہتی ہے، نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ آج جو رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے، میری درخواست ہے یہ اپنے لوگوں کی ٹریننگ کروائیں۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کا عمل آگے لے کر چلنا چاہتی ہے، نیب جب ہاتھ ڈالتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے حکومت کر رہی ہے۔ کرپشن کے خلاف کارروائی کرنے والوں کو ویلکم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کارروائی میں کڑواہٹ پیدا کی جا رہی ہے تاکہ توجہ ہٹ جائے۔ نیب خود مختار ادارہ ہے اس کی کارروائی کو ویلکم کرتے ہیں۔ جن رویہ اور الفاظ کا چناؤ کیا گیا وہ کس کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔ جو الفاظ کہے گئے وہ کیا کسی پارلیمنٹیرین کو زیب دیتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک احمد کہہ ہی نہیں سکتے کہ ان کے ایم پی ایز کا رویہ ٹھیک تھا، بل اکثریت رائے سے منظور ہوتا ہے۔ گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے۔

    صمصام بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ ممبران چین گئے ہیں، تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سے شور شرابے اور تلخ کلامی کے باعث مسلم لیگ ن کے ارکان اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبد الرؤف کی رکنیت معطل کردی گئی۔

    ڈپٹی اسپیکر نے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، معطلی کا شکار ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے نہ ہی اسمبلی حدود میں آسکیں گے۔

  • شیخ رشید کا اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میں اسپتال کے لیے ایک ارب روپے دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، 7 مرتبہ حکومت میں رہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں ڈیلیور نہیں ہوسکا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط کے لیے جا رہے ہیں، ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار نہ دے سکا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ یقیناً مہنگائی ہوئی ہے لیکن امید رکھیں سب بہتر ہوگا۔ بجلی گیس مہنگی ہے، یقین کریں ان حالات سے جلد نکل جائیں گے۔ چور، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے بہت لوٹا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پہلے عوامی وزیر اعلیٰ ہیں جو ٹرین پر راولپنڈی پہنچے۔ راولپنڈی میں گرلز کالج کے لیے میری زندگی کے 14 سال لگ گئے، راولپنڈی میں جلد نرسنگ اسپتال بھی بنائیں گے۔

    شیخ رشید نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرتا ہوں، فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیے ریلوے نے ایک ارب روپے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زچہ و بچہ اسپتال کے لیے ایک ارب دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کالج کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی کا نقشہ بدل دیں گے۔

  • پاکستان کی ایکسپورٹ 2 سے 3 سال میں بڑھے گی: مشیر تجارت

    پاکستان کی ایکسپورٹ 2 سے 3 سال میں بڑھے گی: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ 2 سے 3 سال میں بڑھے گی، گزشتہ چند ماہ سے پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ 2 سے 3 سال میں بڑھے گی، یورپ میں تاثر ہے کہ پاکستان آگے جانے کے لیے تیار ہے۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مارچ میں برآمدات کم ہوئیں، وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جنوری، فروری میں برآمدات بڑھ رہی تھیں مارچ میں اچانک گریں۔ جب تک پوری لائن صحیح نہیں چلے گی رکاوٹیں آئیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ یقیناً مہنگائی بڑھی ہے، مارچ میں گروتھ نہیں ہوئی۔ فیصل آباد کے تاجروں نے بتایا مارچ میں آرڈرز میں اضافہ ہوا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ چیلنجز ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہاں سے بہتری آنی چاہیئے، وزیر اعظم 28 اپریل کو چین جائیں گے اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

    گزشتہ روز رزاق داؤد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی ترجیح کاروبار میں آسانی ہے۔ بہت اہم اصلاحات مکمل کرلی گئی ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہوگی۔ چین کے سرمایہ کاروں نے کاروبار میں آسانی پر زور دیا۔ پاکستان میں سوائے چند کمپنیوں کے کسی میں معیار نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے طریقہ کار پر کمپنی رجسٹریشن 4 گھنٹے میں ہو رہی ہے۔ کاروبار کے لیے ٹیکس ادائیگی 47 سے کم کر کے 10 فیصد کردی۔ کراچی میں پراپرٹی رجسٹریشن عمل 208 دنوں سے 14 پر آگیا۔ لاہور میں پراپرٹی رجسٹریشن عمل 26 سے 15 دن کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہماری مصنوعات کا عالمی معیار نہ ہونا کم برآمدات کی وجہ ہے، 47 قسم کے وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کو کم کر کے 10 کیا۔ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان 28 اپریل کو چین جا رہے ہیں۔ دورہ چین میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

  • 30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے: شیخ رشید

    30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے: شیخ رشید

    حسن ابدال: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، عمران خان کو کہا تھا نواز مر جائیں گے پیسے نہیں دیں گے۔ ’ن لیگ کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائے گی‘۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال جب سکھ آئیں گے تو سری پنجہ اسٹیشن مکمل ہوگا۔ 15 اپریل کو میں خود سکھ مہمانوں کو خدا حافظ کہوں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پنجہ صاحب کے لیے 25 کروڑ کا منصوبہ ہے، دیوار بھی بنا رہے ہیں۔ اسٹیشن کے اطراف تجاوزات کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔ آئندہ سال تک ایک تاریخی اسٹیشن بنا دیں گے۔ اگر 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ روزگار پیدا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ تجزیہ ہے 30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، ان لوگوں کا بینک بیرون ملک ہے 15 اپریل کو کمپنی کا نام بتا دوں گا۔ میرے مؤکل بڑے مضبوط ہیں۔ آصف زرداری بڑے دل کا آدمی ہے وہ پیسے دے سکتا ہے، عمران خان کو کہا نواز مر جائیں گے پیسے نہیں دیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سچا آدمی ہے میں نے 9 سال پہلے جھوٹ بولنا چھوڑا، عمران خان کہتا ہے میں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔ شہباز شریف کے علاوہ کسی کو کچھ نہیں کہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن ایک دینی طاقت ہے۔ ’بجلی، گیس اور دیگر چیزیں مہنگا ہونے کے ذمہ دار یہ چور ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ بظاہر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیغام دیا کہ بات نہیں مانی، اندر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملے ہوئے ہیں۔ جس نے زرداری کی منی لارڈنگ کی وہی شہباز کی بھی کر رہی ہے۔ زرداری اچھا آدمی ہے پیسے دے دے گا۔ ’ن لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائے گی‘۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مودی کا ایجنڈا مسلمان نفرت ہے اس سے بھارت میں پاکستانی بنیں گے۔ مودی کا ایجنڈا بھارت میں کہیں پاکستان بنا دے گا۔

  • سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو وہ بزدل ہوجاتے ہیں: شیخ رشید

    سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو وہ بزدل ہوجاتے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو ڈرتے ہیں، نیب کے جاتے ہی حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں۔ نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اربوں روپے سڑکوں پر ضائع کیے، ایک روپیہ سگنل پر نہیں لگایا، پورے ملک میں انتظار تھا کہ رائل پام کیس کا فیصلہ ہوجائے، 9 سال سے اس کیس کا فیصلہ رکا ہوا ہے۔ 11 تاریخ کو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی سانحہ کے ڈاکوؤں نے ایک ایک ارب کی مشینیں لی ہیں، میری مجبوری ہے میں قانون کی پابندی کر رہا ہوں۔ مجھے پاکستان ریلوے کے مزدوروں پر اعتماد ہے، مگر ہمارے مزاج میں ہڈ حرامی گھس گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 15 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے، جتنا انجن چلے گا ٹریکر کے ذریعے پتہ چلے گا۔ 20 مال گاڑیاں چلائیں گے، پی ایس او کا جلد کنٹریکٹ ملنے والا ہے، 15 اپریل سے رحمٰن بابا ایکسپریس کے ساتھ اے سی کوچ لگائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرین اور جناح ایکسپریس میں بچوں کا کرایہ 50 فیصد کردیا، ایک ماہ تک بچوں کا کرایہ صرف 3 ہزار لیا جائے گا۔ ایم ایل ون کے لیے چین میں 27 اپریل کو دستخط کیے جائیں گے، پرانی کوچز پر بننے والی ٹرینوں کی بکنگ 100 فیصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افسران کو وارننگ دے دی، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، 35 ارب کی پنشن ہے اس کی وجہ سے ریلوے میں مشکلات ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لیگ کا یہ حال ہے صرف 20 لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز دعوے کرتے تھے کہ میں ورکر کی بات کرتا ہوں۔ 20 لوگ بھی احترام میں کہہ رہا ہوں ورنہ 8 لوگ ہیں۔ ’لاہوریے ان کے حق میں گھروں سے باہر نہیں نکلے، لاہور میں یہ حال ہے تو باقی شہروں میں مقبولیت کا کیا حال ہوگا‘۔

    انہوں نے کہا کہ جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو وہ بزدل ہوجاتے ہیں، نیب کے جاتے ہی حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں۔ نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میری بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، بلاول کو کہا شیخ رشید پر بات کریں پر انہوں نے نہیں کی۔

  • ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا: اسد عمر

    ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا، اس پروگرام کو آخری آئی ایم ایف پروگرام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا، جاری کھاتوں میں خسارہ بڑھنے سے روپیہ دباؤ میں آ جاتا ہے۔ ایسا ہر چار سے 5 سال میں ہوتا ہے۔

    وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 19 ارب ڈالر جاری کھاتوں کا خسارہ تھا، گزشتہ جون جولائی میں 2 ارب ڈالر ماہانہ کا جاری کھاتوں کا خسارہ تھا۔ پہلی ترجیح جاری کھاتوں کا خسارہ کم کرنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خسارہ 8 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ تجارتی خسارے میں بھی کمی آئی ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے جو ہو رہا ہے وہ صرف افواہیں ہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے روپے کی قدر سے متعلق بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ ہی نہیں کہ ڈالر کی قدر کیا ہونی چاہیئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں توازن آگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈالر میں سرمایہ کاری نہ کریں، افواہوں پر دھیان نہ دھریں، افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری رہا تو کارروائی کریں گے، ن لیگ کے دور میں روپے کی قدر میں 10 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔ دسمبر 2017 سے جولائی 2018 تک روپے کی قدر میں 22 روپے کی قدر ہوئی، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہو رہی ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکو مت میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 6.9 فیصد رہی، 8 ماہ میں کھاتوں کے خسارے پر قابو پایا ہے، روپے کی قدر میں ہمارے وقت میں 10.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روز بیان دینے والوں کو کہہ دیں کہ اپنا وقت پیچھے مڑ کر دیکھ لیں، ایک پروگرام میں اسحٰق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی گفتگو کروالیں، اسے آخری آئی ایم ایف پروگرام بنائیں گے۔

  • عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں: شیخ رشید

    عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ 30 جون تک تمام اہم کیسز کے فیصلے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے 10 لاکھ 55 ہزار وصول کیے ہیں، بلاول بھٹو نے ٹرین کو گندہ کیا تھا۔ عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں کوئی طاقت انہیں چھو بھی نہیں سکتی، نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ 30 جون تک تمام اہم کیسز کے فیصلے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اصل میں لڑائی مریم اور شہباز کے درمیان ہے، شہباز شریف کی رائے ہے عمران خان سے صلح کرلیں۔

    گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، گزشتہ چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے آج حکومت کو سزا مل رہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، شہباز شریف حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اس وقت مریم نواز اور شہباز شریف کی سیاست ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

    شیخ رشید نے شریف برادران کی اگلی نسل میں خلیج پیدا ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا، اپنی لڑائیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چھوٹی موٹی ساس بہو کی لڑائی چلتی رہے گی۔

  • ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

    ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

    کراچی: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کہہ چکے پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، کراچی میں خوشیاں واپس آچکی ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کہہ چکے پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوگا۔ بہت جلد بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی۔ بڑے ایونٹ کی میزبانی ہماری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ پاگل پن ہے، پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔ ہم نے پائلٹ کو رہا کر کے امن کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل خوشیاں بکھیر دے گا۔

    اس سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

    شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ شہید پاکستانیوں کے خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔

    وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

  • شیخ رشید کا مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان

    شیخ رشید کا مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی، ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27 اپریل کو وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہوجائے گا، منصوبے میں ایک چینی اور 9 پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ 17 سو کلو میٹر پر مشتمل ہوگا۔ 30 مارچ سے جناح ایکسپریس کراچی سے رواں ہوگی۔ ایم ایل ون کے تحت کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کیا جا رہا ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے چین کے تعاون سے اقدامات کر رہے ہیں، ایم ایل ون ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم خرچ میں زیادہ کام کریں، غریب 3ہزار پر خوش ہیں اور لٹیروں نے 3 ارب روپے لوٹ کھائے۔ 3 ارب کا آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10 ارب کا منافع کمائیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول مجھ سے بچ کر کھیلے، لوگ بیچ بچاؤ کروا رہے ہیں۔ میں نے ایک بار پھر بلاول کو معاف کیا۔ نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، زرداری نے اب بلاول کو آگے کر دیا ہے۔ زرداری نے 8 سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں۔ سندھ حکومت ہمارے ساتھ آ کر بیٹھے۔ ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔

  • دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان میں واپس آئی: فواد چوہدری

    دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان میں واپس آئی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے پاکستان سپر لیگ پاکستان میں واپس آئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے پاکستان سپر لیگ پاکستان میں واپس آئی، پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ٹیم کے میچ کے دوران فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے پر فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا فوجی ٹوپی پہن کر میچ کھیلنا انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) قوانین کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بتایا ہے کہ معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، اگر آئی سی سی نوٹس نہیں لیتی تو اس کامطلب ہے کہ وہ اپنے ہی قانون پر عمل درآمد نہیں کروا سکتی۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو سمجھتے ہیں کہ حالیہ اقدام پر بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگا دینی چاہیئے، آئی سی سی کو بھارت کی جانب سے کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے پر نوٹس لینا چاہیئے، فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے پر ایک کھلاڑی پر پابندی لگائی گئی تھی۔