اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کی آزادی وزیراعظم کے انقلابی منشورکا حصہ ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے لیے سازگارماحول اورمشکلات کا حل منشورکا حصہ ہے، اظہار رائے کے حق پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔
اظہار رائے کے آئینی حق پر پختہ یقین رکھتےہیں، صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اور انکی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔ میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 28, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
میڈیا کی آزادی، صحافیوں کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا حل وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منشور کا حصہ ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 28, 2019
یاد رہے کہ رواں ماہ 17 مئی کو فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت میڈیا کارکنوں کی فلاح وبہبود اور ذرائع ابلاغ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔