Tag: میڈیا ہاؤسز

  • میڈیا ورکر کو تنخواہ ملے گی، تو اشتہار ملیں گے: وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    میڈیا ورکر کو تنخواہ ملے گی، تو اشتہار ملیں گے: وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کا اجرا، ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کے لیے وزارت اطلاعات کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کا اجرا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی، وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ ہدایات وزارت اطلاعات کو بھجوا دی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ایک طویل مدتی پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے کا وقت آگیا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا تنظیموں اور مالکان سے مل کر تنخواہوں کا مسئلہ حل کروائیں گے۔

  • میڈیا ہاؤسزاورصحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، مولا بخش چانڈیو

    میڈیا ہاؤسزاورصحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی :مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تمام میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے وفود کے علاوہ سیکیریٹری داخلہ سندھ ریاض سومرو, سیکیریٹری محکمہ اطلاعات اعجاز میمن, ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات لبنیٰ صلاح الدین, ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ومحکمہ اطلاعات سندھ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر مولا بخش چانڈیو نے تین رکنی کمیٹی کو میڈیا ہاؤسز کے سروے اورسیکیورٹی کے حوالے سے صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے احکامات بھی جاری کئے۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کو ناصرف اہمیت دیتی ہے بلکہ اس پر یقین بھی رکھتی ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن اوامان کا قیام حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ سمیت سرکاری نیم سرکاری دفاتر, میڈیا ہاؤسز اور ان سے وابستہ ملازمین صحافی برادری کے لیے جملہ سیکیورٹی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائیگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے قانون نافذ, کرنیوالے دیگر اداروں کی مشاورت پر مشتمل سیکیورٹی منصوبہ ترتیب دیدیا ہے۔

    انہوں نے سیکریٹری داخلہ, کراچی پولیس اور محکمہ اطلاعات سندھ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کو میڈیا ہاؤسز کا سروے کرنے اوربعدازاں صحافتی تنظیموں کے نمائندگان سے مشاورت کرکے اس پلان کومزید مربوط بنانے کی ہدایات دیں۔

  • وزیر اعظم کا میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کا میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم نوازشریف نے میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی دو رکنی وزارتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو سیکیورٹی معاملات پر میڈیا ہاؤسز سے رابطے کریگی۔

    میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹی ارکان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید شامل ہیں۔

    آئی جی سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے اور جانی نقصان کے بعد میڈیا دفاتر اور نمائندوں کی سیکیورٹی اقدامات مزید موثر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔