Tag: میڈیا

  • رانا ثناءاللہ نے مقدمے میں نامزد افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    رانا ثناءاللہ نے مقدمے میں نامزد افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    فیصل آباد : ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے ندیم مغل اور ایف آئی آر میں نامزد امتیاز ولد سراج کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنےوالے شخص کی تصویر بہت واضح ہے۔

    جس کا ن لیگ سےکوئی تعلق نہیں۔رانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان سے منظوری کے بعد مقدمہ درج کرایا گیا۔ درخواست میں ملزم کانام امتیاز ولد سراج لکھوایا گیا ہے۔

    مجھ سمیت پی ٹی آئی والے کچھ لوگ بھی تفتیش میں شامل ہونگے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ناولٹی پل پر پی ٹی آئی کے لوگ جلاؤ گھیراؤ کررہے تھے۔ ان لوگوں میں سےایک شخص نےآکرفائرنگ کی اورحق نوازجاں بحق ہوا۔

    سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اوردیگرنےذمہ داری براہ راست مجھ پرڈالنےکی کوشش کی۔ عمران خان نےاسلام آبادسےللکاراکہ ہم آپ کےگھر آرہے ہیں۔

    رانا ثناللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کی ترقی روکنے کاایجنڈا شروع کررکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ میرے گھر میں جلاؤ گھیراؤ کرناچاہتے تھے۔ جلاؤ گھیراؤ کا پیغام دینےوالوں کیخلاف درخواست دےرہاہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہناتھا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کا بھی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں صبح 10 بجے تک زندگی معمول پر تھی لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان نے ٹائر جلائے اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا آغاز کیا۔

    راناثنااللہ نے واضح طور پر بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ دوسرے شخص کی ہلاکت نہر میں چھلانگ لگانے سے ہوئی ہے ۔

  • تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکہتے ہیں کہ تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، اگر ریڈزون میں داخل ہوئےتوذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے تیس نومبر کےجلسےکےحوالےسےبریفنگ دی۔وزیراعظم نےانتظامات پراطمینان کااظہارکیا، جس کےبعدچوہدری نثارنےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی کوجلسےکےلئےاین اوسی جاری کردیاہے،مرکزی جلسہ گاہ جناح ایونیو اوراسٹیج پریڈایونیومیں ہوگا،کوئی ریڈزون میں داخل ہوا تو ذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    چوہدری نثارنےکہا کہ پُرامن سیاسی جلسےاوراحتجاج پرحکومت کوکوئی اعتراض نہیں، جن نکات پراتفاق ہوااس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ طاہرالقادری سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ نےمزیدکہاکہ جلسہ گاہ کےباہرپولیس، رینجرز ہوگی، اندرکےذمہ دارآرگنائزرہونگے۔ جلسہ گاہ میں بچوں کی سلامتی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔

  • کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار کہتے ہیں کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو بھی یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔

    اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پاکستانی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنیوالے اے ایس پیز نے حصہ لیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کےاختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا، حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرکار ی عمارتوں پر حملہ ہوا تو کارروائی کرینگے۔

  • حکومت اور عمران خان ضد نہ کریں لچک کا دکھائیں، چوہدری محمد سرور

    حکومت اور عمران خان ضد نہ کریں لچک کا دکھائیں، چوہدری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ تیس نومبر کے جلسے کیلئے حکومت اور تحریک انصاف لچک کامظاہرہ کریں اور ضد کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔

    یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے چھٹے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کیا جانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ تیس نومبر بھی پرامن طور پر گزرجائے گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے جگہ کا تعین ہوگیا ہے اور امید ہے تحریک انصاف کا احتجاج پر امن ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کے جلسے کے بعد فریقین کو سیاسی بحران کے حل کے لئے مذاکرات کرنا چاہیئے۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں میڈل اور امتیازی شیلڈ بھی تقسیم کیں۔

  • کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

    کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

    لاہور: بوم بوم آفریدی میڈیا پر برس پڑے کہتے ہیں کہ کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میڈیا میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔

    جبکہ پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہدآفریدی نہ آؤٹ ہوتے ہوئے سوچتے ہیں اور نہ ہی بولتے ہوئے۔یو اے ای میں بھی آفریدی کا بلا تو نہ چلا لیکن زبان خوب چلی۔ ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل آفریدی کے بیان نے جلتی میں تیل کا کام کیا۔

    بوم بوم نے کپتان بننے کی خواہش ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی بار ظاہر کی ،لیکن کامیابی نہ ملنےپر دل کی بھڑاس میڈیا پر نکال لی۔ اتنا سب کچھ کہنے کے بعد بھی آفریدی کہتے ہیں کہ کبھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،

    میڈیا باتوں کو توڑ مروڑ پر پیش کرتا ہے اب کوئی آفریدی سے پوچھے کہ کپتانی خواہش آپ کے دل میں جاگتی ہے تو پھرمیڈیا پرتنقید کیوں کی؟ اسی لئے کہتے ہیں کہ پہلے تولو پھر بولو۔

  • نواز شریف نے قوم کو خوف میں مبتلا کردیا،بھارتی میڈیا

    نواز شریف نے قوم کو خوف میں مبتلا کردیا،بھارتی میڈیا

    اسلام آباد :گزشتہ رات سے اسلام آباد میں برپا ہونے والی قیامت کو دنیا بھر کے میڈیا میں بھی شہ سرخیاں بنا کر پیش کیاگیا۔ پاکستان میں جاری سیاسی دنگل کی خبریں بین الاقوامی میڈیا پر بھی نمایاں رہیں۔

    گزشتہ رات انقلاب اور آزادی مانگنے والوں پر جب دھاوا بولاگیا تو اس کو بین الاقوامی میڈیا میں بھی خوب اچھالا گیا۔ کسی نے اس ہنگامہ آرائی کو پاکستان کی سیاست کا بڑا المیہ قرار دیا تو کسی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا نے لکھا ہے کہ نوازشریف نے قوم کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ بی بی سی سمیت بین الاقوامی میڈیا نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

  • اسلام آباد:میڈیا کے کارکنان  پر پولیس کا بد ترین تشدد

    اسلام آباد:میڈیا کے کارکنان پر پولیس کا بد ترین تشدد

    اسلام آباد :پولیس کی نہتے کارکنوں پر یلغار کی کوریج کرنے پر اے آروائی نیوز سمیت دیگر چینلز کےکیمرہ مینوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا,اسلام آباد میں پولیس بربریت کی کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں پر پولیس ٹوٹ پڑی۔

    پولیس کے سینئر افسران کے وائرلیس پر پیغام کے بعد پولیس والوں نے میڈیا کے نمائندوں پر دھاوا بول دیا۔  اسلام آباد کے ڈی چوک پر پولیس کا اے آر وائی نیوز کے دو کیمرہ مین آصف عبداللہ اور اقبال کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    دنیاٹی وی کی لائیوکوریج وین کو بھی پولیس نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ سما ٹی وی کے کیمرہ مین خرم شہزاد پر بھی وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس گردی سے ڈان نیوز جاگ نیوزاور آج نیوزکےنمائندے بھی زخمی ہوئے۔

    اسلام آباد میں نہتے مظاہرین پر بدترین تشدد کو دنیا کے سامنے لانے پر پولیس اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کے کیمرے بھی توڑ دیئے۔