Tag: میڈیکل اسٹور

  • کراچی میں میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن  بوسٹن کی بھاری مقدار برآمد

    کراچی میں میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کی بھاری مقدار برآمد

    کراچی : میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، یہ انجکشن مویشی کو دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ایف آئی اے نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کی۔

    کارروائی میں ملیر کراچی میں میڈیکل سٹور سے ممنوعہ امپورٹڈ انجکشن کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کا بھاری سٹاک ضبط کیاگیا ہے، ڈریپ، ایف آئی اے نےمیڈیکل سٹور پر کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی۔

    یہ انجکشن مویشی کو دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے، جو مویشی کی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

    ڈریپ ذرائع نے کہا حکومت نے بوسٹن انجکشن کے استعمال پرپابندی عائد کر رکھی ہے، میڈیکل اسٹور سے برآمدانجکشن ایل جی چیم کوریا کا تیارکردہ ہے۔

    میڈیکل اسٹور سے  انجکشن کے ایک بیچ کا سٹاک برآمد ہوا ہے تاہم میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

    بوسٹن انجکشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے، گوالے دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے مویشی کو انجکشن لگاتے ہیں۔

  • ’’ہر چوتھا پاکستانی موٹاپے کے مرض کا شکار ہے‘‘

    ’’ہر چوتھا پاکستانی موٹاپے کے مرض کا شکار ہے‘‘

    دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہی میڈیکل اسٹور سے کوئی بھی دوا لے جاتے ہیں، اگر کسی کو سر درد، پیٹ یا جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو وہ خود ہی فارمیسی سے کوئی دوا خرید کر کھانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں اینٹی بائیوٹیکس کے خلاف جراثیم کی مزاحمت بڑھ رہی ہے، جس سے ہر سال ہزاروں افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں اور اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر بابر سعید خان نے ناظرین کو اس طرح کی کوئی بھی دوا کھانے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور مفید مشورے بھی دیے۔

    انہوں نے بتایا کہ معالج کے مشورے کے بغیر ادویات کا غیر ضروری استعمال بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے جبکہ کمزور معاشی حالت بھی ان وجوہات میں شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15 سے 50 سال کے درمیان ہر چوتھا شہری موٹاپے کے مرض کا شکار ہے، اس سے بچاؤ کیلئے ورزش بہت ضروری ہے اگر آپ کسی وجہ سے باہر نہیں جاسکتے تو گھر کے اندر ہی ورزش کریں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ایک تحقیقی مقالے کے مطابق پاکستان کم ترقی یافتہ ممالک میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں تیسرے نمبر پر ہے اور 2000 سے 2015 کی اینٹی بائیوٹکس پر تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایک ہزار کی آبادی میں روزانہ فی کس استعمال میں 65 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اس تحقیق میں71 ممالک کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ پاکستان اینٹی بائیوٹکس کی استعمال میں 34ویں نمبر پر ہے جبکہ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیم کی مزاحمت کی وجوہات میں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹکس خریدنا، غیرمعیاری اینٹی بائیوٹکس اور مراکز صحت تک کم رسائی شامل ہیں۔ا

  • کراچی: سولجربازار میں 3 ملزمان سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور کا صفایا کر گئے

    کراچی: سولجربازار میں 3 ملزمان سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور کا صفایا کر گئے

    کراچی: سولجربازار نمبر 3 میں تین ملزمان سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور کا صفایا کر گئے، ملزمان نے شناخت چھپانےکیلئے ماسک اورکیپ کا استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں 3 ڈاکو سوا منٹ میں میڈیکل اسٹور لوٹ کر فرار ہوگئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں ملزمان کومیڈیکل اسٹور کے عملےکویرغمال بنا کر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ملزمان میڈیکل اسٹور عملے اور کسٹمر سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نےواردات کےدوران شناخت چھپانےکیلئےماسک اورکیپ کا استعمال کیا۔

    میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی واردات سولجربازار تھانے کی حدود میں پیش آئی تاہم علاقہ پولیس واقعہ سےلاعلم رہی۔

  • میڈیکل اسٹور پر دوا لینے آئیں خاتون دکان دار کا موبائل اٹھا کر چلتی بنیں

    میڈیکل اسٹور پر دوا لینے آئیں خاتون دکان دار کا موبائل اٹھا کر چلتی بنیں

    نئی دہلی: بھارت میں ایک میڈیکل اسٹور پر دوا لینے آئیں خاتون دکان دار کا موبائل فون اٹھا کر چلتی بنیں، دکان دار ان کی ہوشیاری سے لاعلم رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈیکل اسٹور پر کھڑی خاتون دوا لے رہی ہیں۔

    لیکن اس دوران نہایت مہارت سے وہاں رکھا موبائل فون اٹھا لیتی ہیں اور اس کے بعد چلی جاتی ہیں۔

    دکان دار کو خاتون کی ہوشیاری کا علم نہیں ہوسکا، دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے سارا واقعہ ریکارڈ کرلیا جس کے بعد ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا گیا۔

  • ویڈیو: میڈیکل اسٹور سے دوا لینے والا شخص اچانک مر گیا

    ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک علاقے فرید آباد میں ایک میڈیکل اسٹور پر کھڑا شخص اچانک گر کر مر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک شخص میڈیکل اسٹور پر کھڑا دوا خرید رہا ہے لیکن زندگی نے اس کے ساتھ وفا نہ کی، اور وہ گر کر مر گیا۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان فرید آباد کے ایک میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں، بالخصوص نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کی خبریں بہت عام ہو گئی ہیں۔

    نوجوان کو دل کا دورہ پڑنے کا منظر میڈیکل اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوا لے کر جب نوجوان نے پیسے ادا کیے تو اسی دوران ہی اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

    ویڈیو: بھارتی شخص ورزش کے دروان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

    ویڈیو کے مطابق گرنے سے قبل نوجوان اچانک بے چین نظر آنے لگا اور سر پکڑ کر کاؤنٹر پر جھک گیا، پھر اچانک نیچے کی طرف لڑھک گیا۔

    میڈیکل اسٹور کے آپریٹر نے اس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، اس نے جلدی سے باہر نکل کر نوجوان کو اٹھانے کی ناکام کوشش بھی کی، تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ 4 جنوری کو پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق سنجے نامی شخص، جس کی عمر 23 سال تھی، اتر پردیش کے ایٹا کا رہنے والا تھا، اس نے میڈیکل اسٹور سے ORS مانگا تھا۔

  • کراچی : میڈیکل اسٹور پر پینا ڈول کا پیکٹ 1200 روپے میں فروخت ہونے لگا

    کراچی : میڈیکل اسٹور پر پینا ڈول کا پیکٹ 1200 روپے میں فروخت ہونے لگا

    کراچی : مارکیٹ میں بخار سے متعلق میڈیسن کی قلت پیدا ہوگئی اور پینا ڈول کا پیکٹ مارکیٹ میں ہزار روپے کا فروخت ہونے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں میں اضافہ ہوگیا ، جس کے باعث بخار سمیت عام ادویات بازار سے غائب ہوگئیں۔

    کراچی کی مارکیٹ میں بخار سے متعلق میڈیسن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    دکاندار کاکہنا ہے کہ پینا ڈول کا پیکٹ ہول سیل مارکیٹ میں ہزار روپے کا ملنے لگا جبکہ میڈیکل اسٹور پر پینا ڈول کا پیکٹ 1200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ڈینگی، ملیریا اور وائرل بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بروفین ٹیبلٹ اورسیرپ کی بھی مارکیٹ میں کمی ہوگئی ہے۔

    دکانداروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریا سے متعلق میڈیسن بھی کم مل رہی ہے۔

    یاد رہے کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، صوبائی دارالحکومت میں وائرل بیماری کے مزید 192 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    سندھ حکومت نے صوبے میں ڈینگی بخار سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ صوبے کا بیشتر حصہ سیلابی پانی کی زد میں ہے۔

  • پنجاب میں ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز جاری

    پنجاب میں ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز جاری

    لاہور: ترمیمی ڈرگ ایکٹ کےخلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سےپنجاب بھردوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب بھرمیں ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کےخلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن ہےسراپااحتجاج ہے۔میڈیکل اسٹورز بند ہونے کےباعث مریضوں کوسخت مشکلات کاسامناہے۔

    پنجاب حکومت نےفارماسیوٹیکل کمپنیوں،ادویات ساز اداروں کےتقسیم کاروں اور میڈکل اسٹورز مالکان کے مطالبات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

    گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نےڈرگ ترمیمی ایکٹ بل کی منظوری دے دی ہے،اس حوالے سےچند روز قبل پنجاب اسمبلی میں منظور کیاگیاتھا۔

    گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میڈیکل اسٹورز آج دوسرےروز بھی مکمل طور پر بند ہیں جس کےباعث مریض مشکلات کاشکارہیں۔

    ادھر راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں سترفیصدمیڈیکل اسٹورزکھول دیےگئے۔کیمسٹ ایسوسی ایشن کاکہناہے،ادویات کی دکانیں کھولنا رضا کارانہ عمل ہے،علامتی ہڑتال جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں:لاہور دھماکا: ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 شہید، 70 زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں دھماکےکےبعداحتجاجی ریلی منسوخ کردی گئی تھی،جبکہ چنیوٹ بازارمیں شہداکےلیےقرآن خوانی کی گئی۔

    واضح رہےکہ کراچی کی ہول سیل میڈیسن مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں،ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کےمطابق مارکیٹیں کھولنےکافیصلہ شہریوں کو پریشانی سےمحفوظ رکھنے کےلیےکیاگیا۔