Tag: میڈیکل انٹری ٹیسٹ

  • میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ناکامی، باپ بیٹے نے انتہائی قدم اٹھالیا

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ناکامی، باپ بیٹے نے انتہائی قدم اٹھالیا

    چینئی: بھارت میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ناکامی پر 19 سالہ طالب علم نے خودکشی کرلی جس کے بعد بیٹے کے غم میں باپ نے بھی اپنی زندگی ختم کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر چینئی میں ایک 19 سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج کے داخلہ امتحانات میں دوسری مرتبہ بھی ناکام ہونے کے بعد خودکشی کرلی، بیٹے کے غم میں باپ سلویسکر جگدیش نے بھی اپنی زندگی ختم کرلی۔

    رپورٹ کے مطابق سلویسکر سے دوست جب ان کے بیٹے کی خودکشی کے واقعے پر تعزیت کے لیے پہنچے تو سلویسکر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سلویسکر جگدیش ورن 12 اگست کو اپنے کمرے کی چھت سے لٹکتے ہوئے پائے گئے تھے، جب انہیں اسپتال لے جایا گیا  تو ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلویسکر کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا ہے لیکن وہ اپنے بیٹے کی خودکشی کے بعد مسابقتی امتحان نیٹ کے طریقہ کار سے خفا تھے۔

     انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’’نیٹ امتحان ختم ہونے سے ہیں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ نیٹ کی وجہ سے میں نے اپنا بیٹا کھو دیا، جس کی پرورش اکیلے کی تھی، میرے جیسا حال کسی کا نہ ہو۔

     

    بھارت میں پہلے مختلف ریاستیں اپنے یہاں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے اپنے طورپر مسابقتی امتحانات کا انعقاد کراتی تھیں۔ لیکن سن 2013 میں بھارت سرکار نے”میڈیکل کالجوں میں داخلے میں یکسانیت‘‘ لانے کی دلیل دیتے ہوئے آل انڈیا سطح پر مسابقتی امتحانات شروع کیے جسے ’نیٹ‘ کہا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ستمبر2017 میں تمل ناڈو کے ارلیار ضلع کی انیتا نامی ایک طالبہ نے اچھے مارکس کے باوجود میڈیکل کالج میں داخلہ نہیں ملنے پر خودکشی کرلی تھی، 2018 میں ولوپورم ضلعے کی ایک طالبہ نے نیٹ میں بہت کم مارکس آنے پر خودکشی کرلی تھی۔

    پچھلے چند برسوں میں صرف تمل ناڈو میں ہی 16سے زیادہ طلبہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ نہیں ملنے پر خودکشی کرچکے ہیں۔

     ریاستی حکومت نیٹ امتحان کو ختم کرنے کے لیے اسمبلی میں ایک بل منظور کرچکی ہے، جو بھارتی صدر کے پاس منظوری کے لیے زیر التوا ہے۔

     سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صرف اسی ایک شہر راجستھان میں پچھلے چار برسوں کے دوران 52 طلبہ خودکشی کرچکے ہیں۔

    بھارت میں میڈیکل کالجوں کے داخلہ جاتی امتحانات دنیا کے انتہائی مشکل ترین امتحانات میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ رواں سال تقریباً 21 لاکھ طلبہ’ نیٹ’ میں شریک ہوئے جبکہ  ان میں سے ساڑھے 11 لاکھ کے قریب کامیاب ہوئے لیکن کٹ آف مارکس کی وجہ سے صرف 80 ہزار طلبہ کو ہی ملک بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ مل سکا۔

  • سندھ میں میڈیکل کےداخلوں کےلیےانٹری ٹیسٹ

    سندھ میں میڈیکل کےداخلوں کےلیےانٹری ٹیسٹ

    کراچی : سندھ کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیراور کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے، جس میں 12 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے پانچ مختلف شہروں میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں میں داخلے کے لیے پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

    کراچی میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، جناح میڈیکل یونیورسٹی، لیاری میڈیکل یونیورسٹی، کے ایم ڈی سی اور ڈاکٹرعشرت العباد ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

    شہر قائد میں ایم بی بی ایس کے لیے 1050 اور بی ڈی ایس کی 300 نشتوں کے لیے 6 ہزار سے سے زائد طلبا و طالبات ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب نواب شاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین میں 250 نشتوں کے لیے 1100 امیدوار ٹیسٹ دے رہے ہیں جبکہ سکھر میں 5 مختلف میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے 3 ہزار 200 سے زائد طلبا وطالبات انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ادھر لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی 200 اور آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشتوں کے لیے 4 ہزار 700 امیدوار ٹیسٹ دے رہے ہیں۔


    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےزیراہتمام انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبرکوہوگا


    واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو ہوگا جس میں 65 ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    ملتان : پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم راؤ بلال کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم راؤ بلال نجی ایئرلائن کی پروازسے قطرفرارہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کےسفری دستاویزات اورسامان قبضے میں لے لیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد لاہورمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے والی ایف آئی ٹیم کے لیے ڈائریکٹرایف آئی اےڈاکٹرعثمان نے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔


    عدالت کا پنجاب کے میڈیکل کالجزکودوبارہ انٹری ٹیسٹ لینےکا حکم


    یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج مسترد کردیے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام 20 اگست کو منعقد کیے گئے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے پر تفتیشی ٹیم چیف سیکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔