Tag: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز

  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا اور والدین کیلئے اچھی خبر

    میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا اور والدین کیلئے اچھی خبر

    اسلام آباد : میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا اور والدین کیلئے فیس کے حوالے سے اچھی خبر آگئی کیونکہ فیس سے متعلق عوامی تشویش پائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل کی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، جس میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیس پر غور کیا جائے گا۔

    ترجمان پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ نجی میڈیکل کالجوں کی فیس پر فریقین سمیت نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز کے نمائندوں اور ماہر تعلیم سے مشاورت ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی خدشات دور کرنے کیلئے منظم فیس اسٹرکچر نافذ کیا جائے گا، منظم فیس اسٹرکچر کے نفاذ کا مقصد شفافیت اور انصاف یقینی بنانا ہے، کونسل منصفانہ و معیاری فیس پالیسی کوحتمی شکل دے گی۔

    پی ایم ڈی سی کونسل اجلاس کے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی، کونسل کا مقصد نجی میڈیکل کالجوں کی غیرضروری زائد فیسوں کو روکنا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ نجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں کی فیس سے متعلق عوامی تشویش پائی جاتی ہے، میڈیکل تعلیم میں شفافیت اور انصاف کویقینی بنایا جائے گا، میڈیکل طلبا کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی کیلئے پرعزم ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی مساوی تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز پر فیس نہ لینے کی پابندی عائد ہے،سینیٹ کمیٹی نے نجی میڈیکل کالجز کی فیس وصولی پرپابندی کی سفارش کی تھی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • امتحانات اور آن لائن کلاسز، میڈیکل کے  طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    امتحانات اور آن لائن کلاسز، میڈیکل کے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ملتوی سپلیمنٹری امتحانات جون میں کرانے اور اکیڈمک سیشن وقت پر ختم کافیصلہ کرلیا گیا اور کہا طلبہ کوبغیرامتحان اگلی کلاسزمیں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا، جس میں میڈیکل کے امتحانات اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے یکساں پالیسی کا اعلان کردیا گیا، پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ میڈیکل طلبہ کو بغیر امتحان اگلی کلاسز میں پروموٹ نہیں کرسکتے، بغیر امتحانات پروموٹ سے میڈیکل ایجوکیشن کو نقصان پہنچے گا۔

    اجلاس میں میڈیکل،ڈینٹل کالجز کے ملتوی سپلیمنٹری امتحانات جون میں کرانے اور میڈیکل یونیورسٹیوں کا اکیڈمک سیشن وقت پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ غیرممالک میں پھنسے طلبہ کیلئے خصوصی سپلیمنٹری امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سپلیمنٹری امتحانات سماجی دوری کا خیال رکھ کر لیے جائیں گے اور غیر ممالک میں پھنسے امیدوار کو متعلقہ ادارے کے سربراہ سرٹیفکیٹ دیں گے۔

    وائس چانسلرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی امیدوار کو بغیر امتحان رعایتی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔