Tag: میڈیکل بورڈ

  • بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    راولپنڈی : میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دے دیا اور کان اور دانتوں کے لئے”سپورٹیومینجمنٹ” تجویز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دے دیا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کان اور دانت حساس ہونے پر”سپورٹیومینجمنٹ” تجویز کی جا رہی ہے، جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے پہلی بار کان اور دانتوں کے لئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ بانی کا چیک اپ کر رہا ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا۔

    عمران خان کے جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں، پمزمیڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • میڈیکل بورڈ کی بھارت سے علاج کے بغیر آئے بچوں سے متعلق مشاورت مکمل

    میڈیکل بورڈ کی بھارت سے علاج کے بغیر آئے بچوں سے متعلق مشاورت مکمل

    اسلام آباد : میڈیکل بورڈ نے بھارت سے علاج کے بغیر آئے بچوں کے علاج متعلق مشاورت مکمل کرلی اور قومی ادارہ امراض قلب میں بھی سرجری کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سےعلاج کےبغیرآئےبچوں سے قومی ادارہ امراض قلب میں میڈیکل بورڈ کی مشاورت مکمل ہوگئی۔

    متاثرہ بچوں کے والد شاہدعلی نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ میں کہا گیاہےکہ بچوں کاعلاج پاکستان میں ممکن ہوگا، ڈاکٹرز نے قومی ادارہ امراض قلب میں بھی سرجری کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

    شاہدعلی کا کہنا تھا کہ آج اسلام آبادجارہاہوں وہاں بھی میڈیکل بورڈ سےمشورہ لیا جائےگا، حکومت تعاون کررہی ہے،ڈاکٹرز نےکہا ہےسرجری طویل پروسس ہے پہلے ایک سرجری اور پھر دوسری سرجری کچھ سالوں بعد ہوگی۔

    ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ بھارت سےواپس آئےبچوں کےعلاج کیلئےانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ڈی جی ہیلتھ نےآرمڈفورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات کئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والے بچوں کا علاج پاکستان میں کہاں ممکن ہے؟

    حکومتِ پاکستان بچوں کےعلاج کامکمل خرچ اٹھائےگی، بچوں کےعلاج کیلئےکراچی سےاسلام آبادمنتقلی کے انتظامات کی نگرانی ڈی سی کریں گے

    وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےنوٹس لینےکےبعدبچوں کےعلاج کیلئےانتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا

    میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا

    اسلام آباد : میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تندرست قرار دیتے ہوئے بنیادی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا ، ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول ،نبض ،دھڑکن نارمل تھی.

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک سے زائد بارطبی معائنہ کیا گیا ،معائنہ پمز، پولی کلینک کےمشترکہ میڈیکل بورڈنے کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی، جس میں میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے بنیادی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خا ن کا بلڈ سی پی،ایل پی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر عمران خان کابلڈ سیمپل لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے کر لئے گئے ہیں، ڈاکٹرز کو تاحال عمران خان کی ایکسرے رپورٹ موصول نہیں ہوئی،عمران خان کیلئے پورٹ ایبل ایکسرے مشین لائی گئی تھی۔

    اسپتال کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کایورین ٹیسٹ بھی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لئے عمران خان سے یورین اینلائسز ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا ہے۔

    پمز اسپتال کے 5،پولی کلینک کے 2ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے، ڈاکٹر رضوان تاج مشترکہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں جبکہ شعبہ میڈیسن، ہڈی جوڑ کے ڈاکٹرز ، شعبہ جنرل سرجری، شعبہ میڈیکولیگل کے ڈاکٹر میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

  • شہباز گل کے علاج کے لیے تشکیل نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی

    شہباز گل کے علاج کے لیے تشکیل نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے علاج کے لیے تشکیل شدہ نئے میڈیکل بورڈ میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ شہباز گل کے علاج کے لیے گزشتہ روز تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عاطف انعام کی جگہ ڈاکٹر طارق عبداللہ کو شامل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاطف انعام کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوئے، جب کہ ڈاکٹر طارق عبداللہ کا تعلق پمز کے شعبہ جنرل سرجری سے ہے۔

    بورڈ میں جنرل سرجری، پلمانولوجی، میڈیسن، میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے اور ایسوسی ایٹ پروفیسرمیڈیسن شفاعت رسول میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ڈاکٹر ضیا پلمانولوجسٹ ہیں جب کہ ڈاکٹر سلمان میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹر ہیں۔

    شہباز گل کی صحت سے متعلق نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ

    پمز کے ذرائع کے مطابق یہ چار رکنی بورڈ شہباز گل کا علاج اور میڈیکل رپورٹ تیار کرے گا، جو عدالت میں پیش کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے معمول کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، انھیں کارڈیک سینٹر کے سنگل روم میں رکھا گیا ہے، ان کے کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفے کی سہولت میسر ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کو پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، اور وہ بھرپور نیند لے رہے ہیں، کمرے میں صبح، شام چہل قدمی کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر، شوگر، دل کی دھڑکن معمول کے مطابق ہے، ڈاکٹروں نے سٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

  • شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ

    شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد چھ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کی توسیع کردی گئی۔

    پمز ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد چھ کر دی گئی ہے ، جس میں کارڈیالوجی، پلمونولوجی، میڈیسن اور نیورو سمیت 6 ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں۔

    پمز اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو فوبیا، انزائٹی،دمہ کا عارضہ لاحق ہے۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے علاوہ شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے، شہباز گل کی ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظارہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر شہبازگل کو اسپتال سے بھجوانے کا فیصلہ ہو گا۔

    اس سے قبل پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ کیا گیا تھا۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر شہباز گل کا ایچ آر سی ٹی اسکین کر لیا گیا ہے۔

  • عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کے تمام ٹیسٹ مکمل

    عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کے تمام ٹیسٹ مکمل

    کراچی : میٖڈیکل بورڈ نے عمر کے تعین کیلیے دعا زہرا کے تمام ٹیسٹ مکمل کرلئے، رپورٹس آنے کے بعد دعا زہرا کی عمر کا تعین ہو سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دعازہرا کی عمر کے تعین کے لیے چیئرمین ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسرصباسہیل کی زیر صدارت میڈیکل بورڈ کا دوسرا اجلاس ختم ہوگیا۔

    بورڈ اجلاس میں سروسز اسپتال کے ایم ایس و سول سرجن ڈاکٹرآغاز بیر، پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید ، لیاری جنرل اسپتال،سروسز اسپتال اورنجی اسپتال کے ریڈیالوجسٹ ، سول اسپتال کی گائنا کولوجسٹ، ڈاؤ میڈیکل کالج کی فرانزک ڈاکٹر ، ڈاؤ میڈیکل کالج اور سروسز اسپتال کی ڈینٹل سرجن شریک ہوئے۔

    پولیس نے دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا، میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی والدہ کو طلب کیا، جس کے بعد دعا زہرا کا طبعی معائنہ کیا گیا۔

    دعا زہرا کی ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے، خون کے ٹیسٹ اور جسمانی معائنہ سمیت دیگر ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دعازہرا کی ایکسرے رپورٹ موصول ہوگئی ہے تاہم انتوں اور جبڑوں کی رپورٹ سمیت دیگر رپورٹس کاانتظار ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تین سے چار دن میں رپورٹ آئے گی، رپورٹس آنے کے بعد دعا زہرہ کی عمر کا تعین ہو سکے گا۔

    میڈیکل مکمل ہونے پر پولیس دعا زہرا کو لے کر اسپتال سے روانہ ہوگئی، دعا زہرا کو واپس لاہور پہنچایا جائے گا، دعا زہرا کو لاہور بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری اسی خصوصی ٹیم کی ہوگی جو دعا زہرا کو پنجاب سے کراچی لے کر آئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ میں پیشی کے موقع پر دعا زہرا کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔

    یاد رہے آج صبح دعا زہرا کے میڈیکل بورڈ میں پیش ہونے کے معاملے پر اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کی خصوصی ٹیم دعا زہرا کو تحویل میں لے کر کراچی پہنچی تھی، دعا زہرا کا شوہر ظہیراحمد بھی اس کے ہمراہ تھا ، تاہم ظہیر کو میڈیکل بورڈ میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

    یاد رہے عدالتی احکامات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا تھا، جس میں کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم سے معاونت کی درخواست کی گئی تھِی، جس کے بعد خصوصی ٹیم گذشتہ روز دعا زہرا کو لینے لاہور پہنچی تھی۔

    واضح رہے میڈیکل بورڈ کے پہلےاجلاس میں دعا زہرا کو پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔

  • عمر کے  تعین کیلئے دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا

    عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا

    کراچی : عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا، میڈیکل بورڈ نے پولیس کو دعا زہرا کو پیش کر نے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کیس میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے میڈیکل بورڈ کا اجلاس پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صباسہیل کی زیر صدارت سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں ختم ہوگیا۔

    بورڈ اجلاس میں سروسز اسپتال کے ایم ایس و سول سرجن ڈاکٹر آغاز بیر سیکریٹری و کنوینئر اور پولیس سرجن کراچی ڈاکٹرسمعیہ سید بھی شریک تھے۔

    بورڈ میں لیاری جنرل اسپتال،سروسز اسپتال اورآغا خان اسپتال کے ریڈیالوجسٹ ، سول اسپتال کی گائنا کولوجسٹ، ڈاؤ میڈیکل کالج کی فارنسک میڈیسن کی ڈاکٹر، ڈاؤ میڈیکل کالج کی ڈینٹل سرجن،سروسز اسپتال کی ڈینٹل سرجن بھی شامل ہیں۔

    میڈیکل بورڈ کی دعازہرا کو پیش کرنے کی ہدایت

    دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا، میڈیکل بورڈ نے آئندہ اجلاس قبل دعا زہرا کو پیش کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جیسے ہی دعازہرا کو پیش کرنے سے پولیس آگاہ کرے گی فوری اس ہی دن اجلاس طلب کرلیں گے۔

    میڈیکل بورڈ کا آئندہ اجلاس دعازہر ا کی پیشی سے مشروط کردیا ہے۔

    پولیس کی میڈیکل بورڈ سے دعا کو پیش کرنے کی مہلت

    تفتیشی افسر شوکت شاہانی کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیکل بورڈ سے دعا کو پیش کرنے کی مہلت مانگی ہے،ت محکمہ داخلہ سندھ کو درخواست دی ہےکہ محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کرے۔

    شوکت شاہانی نے کہا کہ جیسے ہی احکامات ملیں گے دعا زہرا کو لینے چلے جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے۔

    والد مہدی کاظمی نے تمام ضروری دستاویزات جمع کروادیں

    والد مہدی کاظمی کی جانب سے تمام ضروری دستاویزات جمع کروادی گئیں ، اس موقع پر وکیل جبران ناصر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد تمام ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوتی ہیں ، آج ہم نے تمام دستاویزات جمع کروادی ہیں ، ہم سے دعا کے متعلق معمولی سوالات پوچھے گئے ہیں جن کے جواب دے دیئے ہیں۔

    جبران ناصر کا کہنا تھا کہ اب کیس کے آئی او پر منحصر ہے کہ دعا کو کب پیش کرتے ہیں ، دعا کو پیش کرنے کے بعد حتمی رپورٹ تیار ہوگی ، بورڈ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں، تمام ایکسپرٹ شامل ہیں۔

  • میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی تازہ رپورٹس کو بھی ناکافی قرار دے دیا

    میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی تازہ رپورٹس کو بھی ناکافی قرار دے دیا

    اسلام آباد: میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی تازہ رپورٹس کو بھی ناکافی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر ڈاکٹروں کے 9 رکنی بورڈ نے سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے جی آفس کے خط کے بعد میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ سے متعلق محکمہ صحت کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ نے کہا کہ دی گئی طبی رپورٹ محض ایک ڈاکٹر کی رائے ہے، جس کے ساتھ لیب رپورٹ منسلک نہیں کی گئی، بورڈ کو مریض کی طبی صورت حال سے متعلق مستند لیب یا ادارے کی رپورٹ نہیں ملی۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ میڈیکل بورڈ میاں نواز شریف کی پرانی رپورٹس پر یہی رائے دے چکا ہے۔

  • نواز شریف کی تازہ رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ

    نواز شریف کی تازہ رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ

    لاہور: حکومتی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ رپورٹس کو میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کو 3 روز میں رپورٹس دیکھ کر سفارشات پیش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے خصوصی کمیٹی کا تیسرا اجلاس وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی وزیرصحت پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے شرکت کی۔

    وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے موصول شدہ تازہ رپورٹس کو میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کو 3 روز میں رپورٹس دیکھ کر سفارشات پیش کرے گا۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں عطاتارڑ اور ڈاکٹرعدنان اسکائپ پر تھے، دونوں کےمؤقف سن لیے تازہ رپورٹس ملی ہیں، رپورٹس کو دوبارہ میڈیکل بورڈ کو بھجوا رہے ہیں، رپورٹس پر نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھیجاگیاخط مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

  • نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے، یاسمین راشد

    نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے، یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، نواشریف کو انسانی حقوق کے بنیاد پر بھیجا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو دونوں بار رپورٹس بھیجی کہ یہ تفصیلات کم ہیں، رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کا ذکر نہیں اور نہ ہی پی ای ٹی اسکین کی تفصیل تھی، اب نوازشریف کی جانب سے تیسری بار خط آیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے بھیجی گئی تفصیلات میڈیکل بورڈ کو بھجوا دیں، میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے جو بھی رائے ہوگی وہ پنجاب حکومت کو دیں گے۔

    پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

    ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف رائل برامپٹن اور ہییر فیلڈ اسپتال کے زیر علاج ہیں، نواز شریف کو دل کے امراض وخطرات لاحق ہیں، برطانوی ڈاکٹرز ان کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کا علاج کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نواز شریف سنگین نوعیت کے دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں، نوازشریف کے 24 گھنٹے کےطبی معائنے میں صحت کو خطرات کی نشاندہی کی گئی، نوزشریف کے دل کو خون کی فراہمی متعدد بار تعطل کا شکار ہوئی۔