Tag: میڈیکل ڈیوائسز

  • پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت کا خدشہ

    پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت کا خدشہ

    کراچی : پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ، طبی تنظیموں کا کہنا ہے اگر ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل تیز نہ کیا گیا تو   ڈیوائسز کی قلت کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طبی تنظیموں نے میڈیکل ڈیوائسز کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا، ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈیوائسز آف پاکستان کے چیئرمین سید عمر احمد نے کہا کہ ہمیں 31دسمبر 2024 تک ڈیوائسز کی رجسٹریشن نہیں مل سکی، لاہور ایئرپورٹ پر ڈیوائسز کی شپمنٹ رکی ہوئی ہے۔

    سید عمر احمد کا کہنا تھا کہاگر ڈیڈ لائن میں اضافہ نہ ہوا تو ایک ماہ بعد ملک بھر میں ڈیوائسز کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

    پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن نے بھی ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور ڈیڈ لائن میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

    عبد الصمد بڈھانی نے کہا یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، پی سی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ڈیوائسز کی تعداد پانچ سے چھے ہزار ہے اور دس ہزار سے زائد رجسٹریشن کے حصول کے لیے جمع درخواستیں تعطل کا شکار ہیں۔

  • ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

    ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

    ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

    ڈریپ نے چھ مقامی اور عالمی کمپنیز کی تیارکردہ میڈیکل ڈیوائسز کو غیر رجسٹرڈ قرار دیدیا، ڈریپ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈرپ سیٹ، سرنج، کینولہ فروخت ہو رہی ہیں۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ برطانوی، بھارتی، اماراتی میڈیکل ڈیوائسز غیر قانونی فروخت ہو رہی ہیں، برطانوی، اماراتی کمپنی کا تیار کردہ آئی وی کینولہ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے۔

    ڈریپ نے جاری الرٹ میں کہا کہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ڈرپ سیٹ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے، چھ ملکی، غیر ملکی سرنج، کینولہ، ڈرپ کٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں، غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کے بارے شکایات ملی ہیں۔

     ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز مریض کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز انفیکشن کے پھیلاو کا سبب بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری، کوالٹی، سیفٹی غیر یقینی ہے۔

    ڈریپ نے کاری کردہ الرٹ میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز غیر محفوظ ہو سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی شپنگ، اسٹوریج غیر محفوظ ہو سکتی ہے۔

    ڈریپ نے کہا کہ فیلڈ فورس غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز ضبطی کیلئے سرویلنس بڑھائیں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اسٹاک ضبط کریں ساتھ ہی کیمسٹ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی سیل روکنے کیلئے سٹاک چیک کریں۔