Tag: میڈیکل کالج

  • کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    پشاور: کو وِڈ 19 سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلوں کے خواہش مند 138 طلبہ میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ سے 13 دسمبر کو خصوصی انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبر تک متاثرہ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، متاثرہ طلبہ کو پی ایم سی کو آگاہ کرنے اور اپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

    ذرایع کے مطابق ملک بھر سے 138 طلبہ نے دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے اندراج کرایا ہے، دوسری طرف 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 روز میں کر دیا جائے گا۔

    میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ منسوخ، عدالت کا اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنانے کا حکم

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیےملک بھر سے سوا لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی، خیبر پختون خوا میں 47 مراکز میں طلبہ نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میڈیکل کالجز میں کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں، متاثرہ طلبہ، ٹیچرز اور اسٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان جاری میڈیکل کالجز میں داخلے کا ٹیسٹ بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 15 نومبر کو لیا جا رہا تھا۔

  • بینظیر میڈیکل کالج کی تعمیرات غیر تسلی بخش قرار

    بینظیر میڈیکل کالج کی تعمیرات غیر تسلی بخش قرار

    کراچی: چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی و رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشیدنےشہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کی تعمیرات میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تعمیرات غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

    چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی ورکن سندھ اسمبلی نےورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ کالج کی تعمیرات کاجائزہ لینے کیلئے سائیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے کالج کی تعمیرات سائیٹ پلان کے مطابق بروقت مکمل نہ ہونے پر تشویش کااظہار کیا۔

    چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کی تعمیرات سے متعلق تحریری تفصیلات طلب کرلیں۔رکن سندھ اسمبلی وچئیر مین ورکس کمیٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کی تعمیرات کاپروجیکٹ ڈیزائن ،کنٹریکٹ کی تفصیلات مہیا کی جائیں۔

    چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی نے سپرٹینڈنٹ انجیئنیر ورکس سے ٹھیکے دار کی رسیدیں اور جاری فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کی تعمیرات مکمل کروانے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔

    سید عبدالرشید نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کی تعمیرات ،تخمینہ ،نقشے اور دیگر تفصیلات کا جائزہ لیکر حکومت سندھ سے بات کروں گا۔انہوں نے کہاکہ لیاری کے لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کی مکمل فعالیت اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل اور سرکاری اختیارات کا کسی کو ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دونگا،سید عبدالرشید نے کہاکہ لیاری کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے جو حق لیاری کا ہے وہ اسے دلاکر رہونگا۔

    چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی کو سپرٹینڈنٹ انجیئنیر ورکس سندھ ارشد بھٹو،پرنسپل کالج ڈاکٹر انجم رحمن اور پروجیکٹ کنسلٹنٹ عاطف نےتفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال ڈاکٹر نوید شیخ ،سابق ایم پی اے حاجی بابو غلام حسین بلوچ،کورآڈینٹرایم پی اے امین بلوچ اور ناظم جماعت اسلامی لیاری سید جواد شعیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد

    پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد

    فیصل آباد: پنجا ب میڈیکل کالج کےطلبا اور طالبات کے جینز پہن کر کالج آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالج انتظامیہ نے ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جو کہ 4 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے جب کہ طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی دوپٹہ اورکالاجوتا پہن سکیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہن کر کالج آنے پر سختی سے پابندی ہوگی۔

    طلبا و طالبات کو ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • سپریم کورٹ کا ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم

    لاہور: فیسوں میں اضافے کے ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے داخلوں پر پابندی لگا دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ چھوٹے کمروں اور گیراجوں میں میڈیکل کالجز چلائے جا رہے ہیں، میو اسپتال کا دورہ کیا تو تنقید کی گئی، جہاں بچوں کی صحت کا مسئلہ ہوگا وہاں جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیس وصول کرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کمروں اور گیراجوں کے اندر میڈیکل کالجز چلائے جا رہے ہیں، میں نے میو اسپتال کا دورہ کیا تو تنقید کی گئی، جہاں بچوں کی صحت کا مسئلہ ہوگا، وہاں خود جاؤں گا۔

    انہوں نے ملک بھر میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دیتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بتایا جائے میڈیکل کالجز کا اسٹرکچر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز مالکان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی فراہم کی جائیں۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا صاف پانی منصوبے میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی گاڑی خریدی گئی ہے۔ یہ گاڑی کیسےخریدی گئی، آگاہ کیا جائے اور ہو سکے تو گاڑی یہاں پر منگوالیں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے کیس کی سماعت ہفتے اور اتوار کو بھی ہوگی۔ ذاتی نمائش نہیں جذبے کے لیے کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ صاف پانی کیس بھی اسی کیس کے ساتھ سنا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں طالب علم داڑھی رکھنے پر تعلیم سے محروم

    بھارت میں طالب علم داڑھی رکھنے پر تعلیم سے محروم

    دہلی: بھارت کے ایک کالج میں مسلمان طالب علم کو داڑھی رکھنے کی پاداش میں کالج چھوڑنا پڑا، مذکورہ طالب علم نے ضلع انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نام و نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں انتہاء پسندی آج بھی اپنے عروج پر ہے، مسلمانوں کو اکثروبیشتر مذہبی تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کی ایک اور مثال میڈیکل کالج کے ایک مسلمان طالب علم کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر سامنے آئی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑھوانی میں ارہنت ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے ایک مسلمان طالب علم اسد خان بڑھوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ داڑھی رکھنے کی وجہ سے کالج کی انتظامیہ نے اس پر اتنا دباؤ ڈالا کہ اسے اپنی تعلیم سے محروم ہونا پڑا۔

    دوسری جانب کالج کے پرنسپل ایم کے جین نے ان الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ طالب علم نے کالج سے ٹرانسفر لینے کی درخواست دی تھی اورانہیں ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ پرنسپل ایم کے جین نے کہا کہ ہم نے کبھی داڑھی کٹوانے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا۔ ہمارے کالج میں اور طالب علم بھی داڑھی رکھتے ہیں۔

    ضلع بڑھوانی کے مجسٹریٹ تیجسوی ایس نائیک نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں طالب علم نے شکایت درج کروائی تھی کہ داڑھی رکھنے کی وجہ سے اس کے ساتھ امتیازی سلوک ہوا اور اب اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

    طالب علم اسد خان کا کہنا ہے کہ میں نے دسمبر 2013 میں اس کالج میں داخلہ لیا تھا اور اس وقت میری داڑھی نہیں تھی اور بعد میں داڑھی رکھنے پر کالج کے پرنسپل ایم کے جین نے ان پر بار بار داڑھی کٹوانے کا دباؤ ڈالا تھا۔ میں نے تین ماہ تک اسے نظر انداز کیا۔ اس دوران مجھے کلاس سے باہر بھی نکال دیا جاتا تھا۔

    جب میں نے کہا کہ داڑھی رکھنا میرا حق ہے اور میں نہیں كٹواؤں گا تو میرے کالج میں داخلے پر ہی پابندی لگا دی گئی۔ اسد نے اپنی شکایت کے ساتھ ضلع انتظامیہ کو فون کالز کے ریکارڈ اور پرنسپل کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی ویڈيو سی ڈیز ثبوت کے طور پر پیش کی ہیں۔

    اگست 2016 میں کالج نے اسد کو ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ جاری کیا تھا تاہم اسد نے الزام لگايا ہے کہ ’کالج نے دوسرے سال کی میری حاضری صفر دکھا دی ہے جس کی وجہ سے میں کہیں داخلہ نہیں لے سکتا۔ یہ سراسر غلط ہے اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔‘