Tag: میڈیکل کالجز

  • میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    اسلام آباد : میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا، پاکستان میڈیکل، ڈینٹل کونسل نے فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل فیسوں کمی کا حکمنامہ صوبائی حکومتوں کو بھجوایا جائے گا، پی ایم ڈی سی حکمنامہ آزادکشمیر، جی بی حکومت سمیت ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کو بھجوائے گی۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیسز کا تعین کیا ہے، نجی کالج کی ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کی سالانہ فیس 18 لاکھ مقرر کردی ہے۔

    حکم نامے میں کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے تمام سیشنز کی سالانہ فیس 18 لاکھ ہو گی جبکہ سیشن 2025 فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہو گا اور سال 2026 سیشن سے میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ سی پی آئی کے تحت ہو گا۔

    اضافی فیس لینے والے کالجز فیس واپسی، ایڈجسٹمنٹ کے پابند ہوں گے تاہم کالج پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر زائد فیس نہیں لے سکیں گے، کالجز زائد فیس کی وصولی کیلئے پی ایم ڈی سی سے اجازت کے پابند ہوں گے۔

    میڈیکل کالج زائد فیس کیلئے پی ایم ڈی سی کو مالیاتی تفصیلات فراہم کریں گے،پی ایم ڈی سی مالیاتی تفصیلات کی بنا پر زائد فیس وصولی کی اجازت دے گی ، ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

  • میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    لاہور : میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پرجاری کردی ، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔

    س دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔

    سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد اور لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا77.2470 فیصد رہا۔

    نئے داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ17فروری ہے، اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازمی ہے۔

    اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس ان کے کالجز نئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔

  • میڈیکل کالجز میں داخلہ ، طلبا کی بڑی مشکل آسان

    میڈیکل کالجز میں داخلہ ، طلبا کی بڑی مشکل آسان

    لاہور : میڈیکل کالجز میں داخلے سے متعلق طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، سیٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا سنڈیکیٹ اجلاس ہوا ، جس میں تین پرائیوٹ میڈیکل کالجز کی سیٹیں 100 سے بڑھا کر 150 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ابوامیڈیکل کالج فیصل آباد،نیازی میڈیکل کالج سرگودھاکی سیٹوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ رہبر میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس سیٹیں اس سال سے ڈیڑھ سو ہوگئیں۔

    رہبر ڈینٹل کالج کی بھی منظوری دے دی گئی ، اس سال سے بی ڈی ایس کی 50 سیٹوں پر داخلے ہوسکیں گے۔

    الحاق کمیٹی کی سفارش پر نیازی کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سرگودھا کے الحاق کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    یاد رہے پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز کو فیس وصولی سے روک دیا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز کی فیس وصولی پر پابندی لگائی ہے۔

    اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو مراسلہ بھجوا دیا تھا، جس میں کہا تھا کہ سال 25-2024 کی فیس وصولی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

  • میڈیکل کالجز کو فیس وصولی سے روک دیا گیا

    میڈیکل کالجز کو فیس وصولی سے روک دیا گیا

    اسلام آباد : میڈیکل کالجز کو فیس وصولی سے روک دیا گیا،سال 25-2024 کی فیس وصولی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز کو فیس وصولی سے روک دیا، ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز کی فیس وصولی پر پابندی لگائی ہے۔

    اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو مراسلہ بھجوا دیا، جس میں کہا کہ سال 25-2024 کی فیس وصولی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ فیصل نے کالجز کو خط لکھا ہے، جس میں بتایا کہ سینیٹ کمیٹی کی سفارش پر کالجوں کی فیس وصولی پر پابندی عائد ہوئی ہے، سینیٹ کی ذیلی کمیٹی صحت نے فیس وصولی روکنے کی سفارش کی تھی، میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی سفارشات آنے تک فیس وصولی پر پابندی عائد رہے گی۔

    وزیراعظم نے میڈیکل ایجوکیشن بارے 25 رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہے، میڈیکل ایجوکیشن بارے خصوصی کمیٹی اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم ہے، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، ڈاکٹر مختار برتھ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

    سپیشل سیکرٹری خارجہ، صحت، چیئرمین ایچ ای سی ، سرکاری نجی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کمیٹی رکن ہیں، کمیٹی نجی میڈیکل یونیورسٹیز ، کالجوں کے معیار، مسائل کا جائزہ لے رہی ہے۔

    خصوصی کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے اور نجی میڈیکل کالجوں کی فیسوں پر نظرثانی کر رہی ہے۔

    نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں پر من مانی فیسیں وصول کرنے کا الزام ہے، نجی میڈیکل کالجوں پانچ سال میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں۔

  • میڈیکل  کالجز  میں داخلہ فیسوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    میڈیکل کالجز میں داخلہ فیسوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : میڈیکل کالجز میں داخلہ فیسوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، ذیلی کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو زائد فیسز لینے والے کالجز کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت سمیت کمیٹی اراکین نے شرکت کی جبکہ صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج اور رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل شریک ہوئے۔

    اسپیشل سیکرٹری وزارت صحت نے فیسوں کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج داخلے کے وقت فیس نہیں بڑھاسکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ فیسزمعاملےپر 121 میڈیکل کالج کو مراسلے لکھے ہیں، زائد فیس لینے والے میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی ہوگی، پی ایم ڈی سی کالجز کے ریگولیٹر کے طور کام کرتا ہے، طلبا زائد فیسز سے متعلق شکایات ہمارے پاس لائیں۔

    پرائیوٹ اسکولز کو وارننگ جاری

    جس پر کنوینر کمیٹی نے کہا کہ شکایت کنندہ انتقام کا نشانہ بننے کے ڈر سے سامنے نہیں آتے۔

    ذیلی کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو زائد فیسز لینے والے کالجز کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی ، سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی زائد فیسز کے معاملے پر اپنا اختیار استعمال کرے، پی ایم ڈی سی ایکٹ میں
    ترمیم چاہتی ہےتو کمیٹی سپورٹ کرے گی۔

  • میڈیکل کالجز کی بھاری فیس: طلبا کے لئے اہم خبر

    میڈیکل کالجز کی بھاری فیس: طلبا کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

    درخواست گزار وکیل ذوالفقاراحمد ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا میڈیکل کالجز کی فیس پر کون سا قانون لگتاہے؟ سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتا۔

    جسٹس محمدعلی مظہر نے بھی استفسار کیا کہ کیا آپ نےپی ایم سی سےفیس کےحوالے سے رابطہ کیا؟ جس پر درخواست گزار وکیل ذوالفقاراحمد نے بتایا کہ وزیراعظم، صدر مملکت کو میڈیکل فیس سےمتعلق خط لکھا ، ہمارے بچوں نے تو لاکھوں فیس ادا کرکے پڑھ لیا ہے، آنے والے طلباکے مستقبل کامعاملہ ہے۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے سوال کیا کہ ان سے بات کریں جو فیس کی ریگولیٹری کون کرتاہے؟ وکیل ذوالفقاراحمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایاگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیاگیا۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے ریگولیٹری کےپاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل فیس دیکھنےسےمتعلق کیاکام؟ فیس ریگولیٹری جب بنا ہوا ہےتوکیا وہاں گئے ؟ کیا ہم کمیشن بنا سکتےہیں؟ جسٹس محمدعلی مظہر نے بھی وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کاذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں۔

    سپریم کورٹ نےمیڈیکل کالجز کی بھاری فیسز کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

  • میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے خوشخبری

    میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے خوشخبری

    پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ حکومت نے میڈیکل کالجز میں سیلف فنانس کی سیٹوں کو بھی بڑھانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کے طلبہ کو فیس کی ادائیگی کا مسئلہ تھا ، حکومت نے سیلف فنانس کی سیٹوں کو بھی بڑھانے کی منظوری دی۔

    وزیر صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اوپن میرٹ پر آنےوالے طلبہ کی تعداد 75ہزار کردی ہے، سیلف فنانس کے طالب علم 12 لاکھ فیس ادا کریں گے۔

    تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی فیس اب بھی پرائیوٹ اسکولز سے کم ہے، ہر سال میڈیکل کالجز میں1754طلبہ کو داخلہ دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز کے طلبہ میں 200 سیلف فنانس پر داخلہ لے سکتے ہیں، اوپن میرٹ پر آنے والے 33 فیصد طلبہ کو مکمل اسکالرشپ دیں گے۔

  • پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ

    پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ

    لاہور: پنجاب کی مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جس میں 74 ہزار پانچ سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

    انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 74 ہزار پانچ سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ امیداروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے رول نمبرز جاری کردیے گئے۔

    لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، رحیم یار خان، سرگودھا، حسن ابدال، گجرات، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    انٹری ٹیسٹ 200 مارکس کا ہوگا جس کے لیے امیدواروں کو مجموعی طور پر 2 گھنٹے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ ہوگی۔

    امیدواروں کو اپنے ساتھ نیلا بال پوائنٹ پین، ایڈمیٹ کارڈ، اصل شناختی کارڈ یا اصل پاسپورٹ یا اسمارٹ کارڈ اور کلپ بورڈ لانا لازمی ہے۔

    موبائل فون، کیلکولیٹر، اسمارٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں، کتابوں اور دیگر الیکٹرانک آلات کا داخلہ سختی سے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے تاہم امیدواروں کو اینا لوگ گھڑیاں لانے کی اجازت ہوگی۔

  • پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا

    پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا

    لاہور: پنجاب کی مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا جس میں 74 ہزار پانچ سو امیدوار حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا۔

    انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 74 ہزار پانچ سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ امیداروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے رول نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، رحیم یار خان، سرگودھا، حسن ابدال، گجرات، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    انٹری ٹیسٹ 200 مارکس کا ہوگا جس کے لیے امیدواروں کو مجموعی طور پر 2 گھنٹے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ ہوگی۔

    ٹیسٹ والے دن امیدواروں کو اپنے ساتھ نیلا بال پوائنٹ پین، ایڈمیٹ کارڈ، اصل شناختی کارڈ یا اصل پاسپورٹ یا اسمارٹ کارڈ اور کلپ بورڈ لانا لازمی ہے۔

    موبائل فون، کیلکولیٹر، اسمارٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں، کتابوں اور دیگر الیکٹرانک آلات کا داخلہ سختی سے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے تاہم امیدواروں کو اینا لوگ گھڑیاں لانے کی اجازت ہوگی۔

  • پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ

    پنجاب میں میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ

    لاہور: پنجاب کی مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جس میں 66 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

    انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 28 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 66 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں 42 ہزار طالبات اور 24 ہزار طلبہ شامل ہیں۔

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے 7 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 19 ہزار سے زائد امیدوار میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

    گوجرانوالہ میں 3610 امیدوار میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے امیدوار ہیں جبکہ یونیورسٹی آف گجرات میں 1323 طالبات اور 1323 طلبہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

    سرگودھا میڈیکل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ میں 2803 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے 200 سے زائد افراد پرمشتمل عملہ ڈیوٹی دے رہا ہے۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 3405 نشستوں کے لیے پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ہورہے ہیں۔