Tag: میڈیکل کالجز میں داخلہ

  • میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر

    میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی، ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا، صدرپی ایم ڈی سی ڈاکٹررضوان تاج نے کہا کہ امتحان 22 ستمبر کو پاکستان اور بیرون ملک ایک ہی دن ہوگا

    ڈاکٹررضوان تاج کا کہنا تھا کہ نصاب اگلے ہفتے ویب سائٹ پراپ لوڈ ہوجائے گا، کونسل نے نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، لہذا نصاب بدستور برقرار رہے گا اور گزشتہ سال جیسا ہی رہے گا۔

    کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ایم ڈی سی اے ٹی امتحان کی تیاری شروع کر دیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، گزشتہ سال تقریباً 180534 طلباء امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔

    اندازوں کے مطابق رواں سال 200,000 طلباء کے امتحان دینے کا امکان ہے، پیپر انڈیکس کو میرٹ پر سمجھوتہ کیے بغیر طلبہ کی آسانی کے لیے بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام صوبوں نے طلبہ کو بغیر کسی پریشانی کے امتحانات کا انعقاد کیا ہے۔

    پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے اور پی ایم ڈی سی ان کی سہولت کے لیے محنت کر رہا ہے۔

    انھوں نے امتحانات منعقد کرنے والی تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

  • میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طالبعلموں کے لیے نگراں وزیراعظم کا اہم اقدام

    میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طالبعلموں کے لیے نگراں وزیراعظم کا اہم اقدام

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلبا کے لیے ایم- ڈی- کیٹ کی تاریخ میں توسیع کرنے کی ہدایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلبہ و طالبات کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے، وزیرِ اعظم نے ایم- ڈی- کیٹ (MDCAT) کی تاریخ میں توسیع کر کے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سے پہلے ایم- ڈی- کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا، وزیراعظم نے طلبہ و طالبات کی گزارش پر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایم- ڈی- کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلبا کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کے لیے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

    نئی تاریخ سامنے آنے کے بعد اب مذکورہ امتحانات 27 اگست کے بجائے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کیے جائیں گے۔

  • میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے خوشخبری

    میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے خوشخبری

    پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ حکومت نے میڈیکل کالجز میں سیلف فنانس کی سیٹوں کو بھی بڑھانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کے طلبہ کو فیس کی ادائیگی کا مسئلہ تھا ، حکومت نے سیلف فنانس کی سیٹوں کو بھی بڑھانے کی منظوری دی۔

    وزیر صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اوپن میرٹ پر آنےوالے طلبہ کی تعداد 75ہزار کردی ہے، سیلف فنانس کے طالب علم 12 لاکھ فیس ادا کریں گے۔

    تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی فیس اب بھی پرائیوٹ اسکولز سے کم ہے، ہر سال میڈیکل کالجز میں1754طلبہ کو داخلہ دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز کے طلبہ میں 200 سیلف فنانس پر داخلہ لے سکتے ہیں، اوپن میرٹ پر آنے والے 33 فیصد طلبہ کو مکمل اسکالرشپ دیں گے۔

  • میڈیکل کالجز میں داخلہ: 18 اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    میڈیکل کالجز میں داخلہ: 18 اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز کو داخلوں کیلئے 18 اکتوبرکو ہونے والے انٹری ٹیسٹ سے روک دیا اور کہا درخواستوں کےحتمی فیصلے تک انٹری ٹیسٹ نہیں لیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے تنازع سے متعلق سماعت ہوئی ، عدالت نے میڈیکل وڈینٹل کالجزکو  18 اکتوبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ روک دیا اور کہا درخواستوں کےحتمی فیصلے تک انٹری ٹیسٹ نہیں لیا جاسکتا۔

    عدالت نےایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ میں ایم بی بی ایس کے داخلوں پر وفاق اور صوبہ سندھ کی جانب سے الگ الگ انٹری ٹیسٹ لینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ایم ڈی سی کے خاتمے کے بعد وفاق اور صوبے کے درمیان ایم بی بی ایس کے داخلوں پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ، ایم بی بی ایس کے داخلوں پر تنازعے کی وجہ سے طالب علموں میں شدید بے چینی ہے، کوئی پالیسی نہیں۔

    درخواست میں کہا گیا تھا صوبے اور وفاق کی مختلف یونیورسٹیز نے میڈیکل میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کی الگ الگ تاریخوں کا اعلان کیا ہے، وفاق نے انٹری ٹیسٹ کے لئے سیلبیس جاری کیا ہے جبکہ صوبے نے تاحال ٹیسٹ سے متعلق نہیں بتایا گیا، استدعا ہے کہ وفاق اور صوبے سے ایم بی بی ایس میں داخلوں کی پالیسی طلب کی جائے۔

    خیال رہے پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ میڈیکل وڈینٹل کالجز کیلئے داخلہ امتحان اکتوبر کے دوسرے ہفتے ہوگا، امتحان میں پاسنگ مارکس 60 ہوں گے جبکہ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلہ امتحان ہرسال نومبراور دسمبرمیں ہوں گے۔