Tag: میڈیکل کیمپ

  • خیرپور: عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم

    خیرپور: عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

    امارات کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپ سیلاب متاثرین کو بیماریوں سے بچانے کے لیے قائم کیا گیا، کیمپ میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متاثرین کو علاج و معالجے سمیت تمام تر سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی گھڑی میں امارات اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، جو رشتہ شیخ زید مرحوم نےقائم کیا وہ آج تک قائم و دائم ہے۔

  • تھر میں قحط اور وبائی امراض، پاک فوج کا میڈیکل کیمپ قائم

    تھر میں قحط اور وبائی امراض، پاک فوج کا میڈیکل کیمپ قائم

    کراچی: صحرائے تھر میں قحط کی صورتحال برقرار ہے۔ تھری عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھر میں قحط کی صورتحال تاحال برقرار ہے جس کی وجہ سے اموات اور وبائی امراض کا سلسلہ طول پکڑ گیا ہے۔ سردیاں ختم ہوتے ہی تھر میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے۔

    بھوک اور پیاس سے بے حال تھری باشندوں نے نقل مکانی بھی شروع کردی ہے۔ تھر میں قائم اسپتال حکومتی عدم توجہی کے باعث سنسان پڑے ہیں جبکہ ادویات ناپید ہیں۔

    اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج نے تھر کے متاثرہ گاؤں واؤڑی دورا میں میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔ کیمپ کے تحت غذائی قلت کا شکار متاثرین کو طبی امداد اور دوائیں فراہم کی گئیں۔

    بیمار افراد کو میڈیکل کیمپ تک لانے اور لے جانے کے لیے بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تھر میں قحط کی صورتحال پیش آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں تھی جس کے تحت راشن، پانی اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

  • الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    لاہور: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک کے شرکا کے لئے ماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ لگادیا گیا، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اہلیان لاہور سے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی ہے۔

    بیپر والا میں ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے کیمپ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، شرکا نے میڈیکل کیمپ کے قیام پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا، میڈیکل کیمپ میں انقلاب مارچ کے شرکا کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔