Tag: میڈیکل کیمپس

  • پاک فوج کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد

    پاک فوج کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد

    پاک فوج کی جانب سے سندھ کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کی قابل ڈاکٹرز کی ٹیم نے عوام الناس کامفت طبی معائنہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پاک فوج کی سرگرمیوں کی فہرست طویل ہے، ملک پر کوئی بھی مشکل کی گھڑی آئی ہو پاک فوج ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں لگائے گئے میڈیکل کیمپس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپس کارخ کیا، اس موقع پر مریضوں کومفت طبی معائنے، مشورے اور قیمتی ادویات فراہم کی گئیں۔

    مریضوں کے مفت امراض تشخیص کی ساتھ ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ اور مختلف ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ عوام کی جانب سے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور پذیرائی ملی۔

    اس موقع پر موجود عوام نے مستقبل میں بھی ایسے احسن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، عوام نے پاک فوج کے اقدامات کوسراہتے ہوئے فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • شدید گرمی کے دوران پاک فوج کے میڈیکل کیمپس قائم

    شدید گرمی کے دوران پاک فوج کے میڈیکل کیمپس قائم

    لاہور: صوبہ پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے دوران پاک فوج نے ہیٹ اسٹروک سینٹر اور فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں، کیمپ میں سینکڑوں افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فوج نے صوبہ پنجاب کے شہروں لودھراں اور بہاولپور میں ہیٹ اسٹروک سینٹر اور فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔

    میڈیکل کیمپس میں مقامی لوگوں کے لیے تمام طبی سہولیات میسر کی گئی ہیں، تربیت یافتہ ڈاکٹرزا ور طبی عملہ میڈیکل کیمپس میں متاثرین کا علاج کر رہا ہے۔

    ڈاکٹرز اور طبی عملے نے ریلیف سینٹرز میں بچوں کے لیے گڈی بیگز بھی تقسیم کیے۔

    او پی ڈی میں 444 بڑوں اور 151 بچوں سمیت کل 15 سو 78 افراد کا علاج کیا گیا، خواتین کی او پی ڈی میں 686 خواتین مریضوں اور 297 بچوں کا علاج کیا گیا۔

    پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اہل علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام کو سراہا۔