Tag: میڈ ان پاکستان

  • ایتھوپیا اور بنگلادیش میں ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا

    ایتھوپیا اور بنگلادیش میں ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا

    اسلام آباد: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ نے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کی منظوری دے دی، میڈ ان پاکستان نمائشوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی برآمدات بڑھانے اور درآمدات کم کرنے کے حکومتی مشن کے تحت وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں بورڈ نے رواں مالی سال کے لیے سالانہ بزنس پلان کی منظوری دی، جس میں 120 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستان کی شرکت کی منظوری شامل ہے، اور ایتھوپیا اور بنگلادیش میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ملک بھر میں برآمداتی تربیتی پروگرام اور سیمینارز کرانے کی منظوری بھی دی گئی، سیالکوٹ اور کوئٹہ میں ڈسپلے سینٹرز، کانفرنس رومز اور آئی ٹی ایکسیلیریٹرز قائم ہوں گے، سیالکوٹ میں کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی حد عبور کرگیا


    اجلاس میں خواتین کاروباری شخصیات کی عالمی نمائشوں میں شمولیت بڑھانے پر زور دیا گیا، جام کمال نے کہا پاکستان کو روایتی منڈیوں کے بجائے نئی عالمی منڈیوں کی طرف جانا ہوگا۔

    ٹی ڈی اے پی میں شعبہ جاتی تحقیق کے لیے ماہرین کی تعیناتی کی تجویز دی گئی، پاکستانی تجارتی مشنز کو پروموشنل سپورٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی، ٹی ڈی اے پی بورڈ کی سب کمیٹیوں کی سفارشات کی توثیق بھی کی گئی۔

  • میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے، فواد چوہدری

    میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سول ملٹری انٹر فیس قائم کرنےکی منظوری ملنے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی ڈیفنس کے ساتھ سول اداروں کو منتقل ہو گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا سول استعمال شروع کر رہے ہیں،موٹرویز اور ہائی ویز پر سرویلنس ڈرون کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مراد سعید کے ساتھ مل کر پلان تیار کر لیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی اسلام آباد پولیس کی پٹرولنگ کے لیے بھی استعمال ہوگی،ابتدائی طور پر اسلام آباد کے 10 تھانوں کو ٹیکنالوجی دی جائے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ خطے میں بدلتے حالات نے ٹیکنالوجی وار شروع کردی ہے،چین اور امریکا کی ٹریڈ وار میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے،یورپ اور امریکامیں میڈ ان چائنا کو پذیرائی نہیں مل رہی۔

    انہوں نے کہا کہ میڈ ان پاکستان کو بڑا برینڈ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے،میڈ ان پاکستان میڈ ان چائناسے بڑا برینڈ بن سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں آ کر امریکا سے ٹریڈ کرسکتی ہیں،امریکا پاکستان کے ذریعے چین سے ٹریڈ کرسکتا ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کر لیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرون کیمرے،الیکٹرانک گاڑیاں،زرعی ٹیکنالوجی سب پاکستان میں بنے گا، الیکٹرانکس کا سامان بھی پاکستان میں مقامی سطح پر تیارہوگا۔انہوں نے بتایا کہ معروف کمپنی فلپس سمیت بڑی کمپنیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔

  • حکومت نے میڈ ان پاکستان طبی سامان کی ایکسپورٹ پر کام تیز کر دیا

    حکومت نے میڈ ان پاکستان طبی سامان کی ایکسپورٹ پر کام تیز کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرانسیسی کمپنی سے پاکستان کو ایک ملین ماسک کی تیاری کا پہلا آرڈر مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ’’میڈان پاکستان‘‘مہم میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔حکومت نے میڈ ان پاکستان طبی سامان کی ایکسپورٹ پر کام تیز کر دیا۔

    وفاقی کابینہ نے تیار کیے گئے ہینڈ سینیٹائزرز برآمد کرنے کی منظوری دی ہے، ہینڈ سینیٹائزرز یورپی ممالک کو ایکسپورٹ کیے جائیں گے۔فرانیسی کمپنی سے پاکستان کو ایک ملین ماسک کی تیاری کا پہلا آرڈر بھی مل گیا۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ماسک کا آرڈر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی 2 ملوں کو ماسک کی تیاری کا آرڈر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار سینیٹائزر امریکا،یورپی ممالک تک ایکسپورٹ ہوسکیں گے،میڈ ان پاکستان مہم عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اب سائنس وٹیکنالوجی کے ساتھ وابستہ ہے،وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوشش نہ ہوتی تو یہ کام نہ ہوتا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم،آرمی چیف،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مدد کی،ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے سول ملٹری انٹر فیس بنایا جا رہاہے،امریکا،اسرائیل، چین کی طرز پر سول ملٹری ریسرچ میکنزم بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صرف ڈیڑھ ماہ میں پاکستان کو کئی ملین ڈالرز کا فائدہ ہوا،پاکستان میں ٹیکنالوجی اینڈ سائنس کو مزید تقویت ملے گی۔

  • اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم پر پاکستانی موسیقاروں کے لیے بہترین موقع

    اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم پر پاکستانی موسیقاروں کے لیے بہترین موقع

    اے آر وائی نیوز ’میڈ ان پاکستان‘ کے پلیٹ فارم کے تحت پاکستانی موسیقاروں اور گلوکاروں کے لیے بہترین موقع لا رہا ہے۔ اگر آپ اچھی آواز اور موسیقاری کی صلاحیت کے حامل ہیں تو یہ موقع یقیناً آپ کے لیے ہے۔

    اے آر وائی میڈ ان پاکستان کا پلیٹ فارم ان باصلاحیت پاکستانی فنکاروں کو موقع دے رہا ہے جو اپنے گانے کی ویڈیو بنانا چاہتے ہیں۔ آپ اپنا کوئی بھی گانا، صوفیانہ کلام، نعت یا قوالی اے آر وائی کو بھیج سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز منتخب کام کی ویڈیو بنوانے میں آپ کی مدد کرے گا اور اسے اے آر وائی کے تمام پروگرامز اور سوشل میڈیا سائٹس پر بھی پروموٹ کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ قدم پاکستان میں معیاری اور حقیقی تخلیق کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا ہے۔

    مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


    Enormous opportunity for musicians by ARY Made… by arynews

  • گلوگار ابرارالحق کی نئی البم بلوریٹرن اے آروائی میڈان پاکستان کے بینرتلے ریلیز

    گلوگار ابرارالحق کی نئی البم بلوریٹرن اے آروائی میڈان پاکستان کے بینرتلے ریلیز

    گلوگار ابرارالحق کی نئی البم ’بلو ریٹرن‘ کو اے آروائی میڈ ان پاکستان کے زیر اہتمام ریلیز کردی گئی،شو میں معروف گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگاکر حاضرین کے دل موہ لیے۔

    ڈاون لوڈنگ اور پائریسی کے اس دورمیں اے آر وائی نے میڈان پاکستان کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے ابرارالحق کا البم بلوریٹرن ریلیز کردیا۔

    2

    ابرار الحق کے البم کی لانچنگ کے لئے لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں ایک رنگا رنگ اورمنفرد تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں شوبز کے آسماں کے درخشاں ستاروں سمیت مداحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    3

    بحریہ ٹاون لاہور میں اے آر وائی کے زیر اہتمام ابرارالحق کے لائیو شو میں شائقین موسیقی کا ٹھاٹھے مارتے ہوا سمندر اپنے من پسند گلوکار کے گیتوں پر جھومتا رہا ۔

    5

    نو سال کے وقفے کے بعد گلوکار ابرارالحق کے نئے البم کو سپورٹ کرنے کےلیے گلوکار سلمان ، طارق طافو ، شاہ زمان اور فن موسیقی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

    8