Tag: میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز

  • بڑی کامیابی ، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے

    بڑی کامیابی ، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا، این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ضرورت پڑنے پر ایک مہینے میں 300وینٹی لیٹربنا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سنگ میل عبور، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا ، وزیراعظم عمران خان نے پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے کیا.

    خیال رہے پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔

    این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

    وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔

    این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے۔

  • زبردست کارنامہ، ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز کل این ڈی ایم اے کے حوالے کیے جائیں گے

    زبردست کارنامہ، ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز کل این ڈی ایم اے کے حوالے کیے جائیں گے

    اسلام آباد : پاکستان میں تیار کیےگئے پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز کل این ڈی ایم اے کےحوالے کیےجائیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایک مہینے میں 300وینٹی لیٹربنا سکتے ہیں۔

    ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا، پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز  کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی، ماہرین کی جانب سے وینٹی لیٹر کی تیاری کا کام دن رات جاری ہے۔

    تیار کیےگئے پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز کل این ڈی ایم اے کےحوالے کیےجائیں گے، وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں، ضرورت پڑنے پر ایک مہینے میں 300وینٹی لیٹربنا سکتے ہیں۔

    این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے۔

  • کورونا مریضوں کیلئے بڑی خبر ، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار

    کورونا مریضوں کیلئے بڑی خبر ، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج الحمدللہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کئے جاچکے ہیں، جس کے بعد پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، پہلی کھیپ انشااللہ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سے تعلق رکھنےوالے رہنماقابل احترام ہیں، ہم لوگ بھی آج ہیں کل نہیں ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے حملے میں اسٹاک ایکسچینج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پولیس،رینجرز،سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    کورونا سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26فروری کو سامنے آیا، 5 مارچ کو پاکستان میں سینی ٹائزر کی قلت ہوگئی ،آج الحمدللہ پی پی ایز پاکستان میں بنائےجارہےہیں ، آج پاکستان 100ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج الحمدللہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کئے جاچکے ہیں، جس کے بعد پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، باہر سے چیزیں منگوائیں گے توقیمتیں زیادہ ہوں گی ، پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی قیمت ون تھرڈ ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ انشااللہ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالےکریں گے ، اس سے پاکستان کی نہ صرف اپنی ضروریات بلکہ اسے باہر ممالک کو بھی بھیجا جاسکے گا

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں پڑھنےوالے طالبعلم ہماری طاقت ہیں، حکومت نےپرانے سیٹھوں اور سرمایہ کاروں پر کافی خرچ کرلیا ، اب وقت ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر خرچ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں جوڈیشل لا، نیب قوانین میں اصلاحات کرنی چاہیے، ہمیں کم سے کم کامن ایجنڈے کو لیکر آگے کی طرف جانا چاہیے ،تلخ باتیں ہوتی رہتی ہیں ،اب وقت ہے نوجوانوں پر فوکس کریں،ہمیں اب اپنی لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا،ہمارا تو کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں شہید نہیں ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم شیلڈز،گوگل ماسک تمام چائنہ سے امپورٹ کررہےتھے، سیاستدانوں ،ٹیکنیشن اورانجینئرز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔