Tag: میکسیکو سرحد

  • سیاسی پناہ گزینوں سے متعلق عدالتی فیصلے سے ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا

    سیاسی پناہ گزینوں سے متعلق عدالتی فیصلے سے ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا

    واشنگٹن: نائنتھ سرکٹ کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی پناہ کے فیصلے کے منتظر افراد کو واپس بھیجنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پناہ گزینوں سے متعلق عدالتی فیصلے سے ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا لگا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے میکسیکو کے شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور سیاسی پناہ کے فیصلے تک میکسیکن شہریوں کو اپنے ملک میں رہنے کا کہا گیا تھا، تاہم نائنتھ سرکٹ کوٹ نے ان افراد کو واپس بھیجنے سے روک دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 59 ہزار افراد کو میکسیکو بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، فیڈرل کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، غیر قانونی طور پر سرحدعبور کرنے والوں کو سیاسی پناہ نہ دینے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

    امریکا میکسیکو سرحدی دیوار، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سنادیا

    عدالت کا کہنا تھا کہ سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو اپنے ممالک میں خطرات کا سامنا ہے۔

    نائنتھ سرکٹ کورٹ کے فیصلے پر محکمہ انصاف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے پورے ملک میں برے اثرات پڑیں گے، فیڈرل کورٹ نے فیصلے میں آئین اور کانگریس کو نظر انداز کیا ہے۔

    یاد رہے کہ چار ماہ قبل امریکی صحافیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ ملک میں آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماری جائیں۔ دوسری طرف امریکہ کی جنوبی سرحد کو پیدل پار کر کے آنے والے پناہ گزینوں اور اس سرحد پر دیوار بنانے کا معاملہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے لے کر اب تک ان کے ایجنڈے کا اہم حصہ رہا ہے۔

  • امریکا اور میکسیکو تجارتی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات کریں گے

    امریکا اور میکسیکو تجارتی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات کریں گے

    واشنگٹن: میکسیکو اور امریکا کے اعلیٰ اہلکار تجارتی اور سرحدی معاملات میں پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو میکسیکو کی وزیر اقتصادیات گارسیلا مارکیز نے بتایا کہ وہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس کے ساتھ مذاکرات کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، یہ بھی بتایا گیا کہ میکسیکو کا جو وفد امریکی دورے پر جائے گا، وہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات کرے گا۔

    میکسیکو اور امریکا کی جانب سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلے امریکی صدر کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے عملی اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، تاکہ امریکا میں مہاجرین کے داخلے کو روکا جاسکے، تاہم امریکی کانگریس ٹرمپ کے فیصلے کو ماننے سے انکاری ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میکسیکوسرحد کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

    میکسیکوسرحد کومحفوظ بنانےکےلیےمزید اقدامات کرنا ہوں گے‘ مائیک پنس

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کانگریس کو دیوارکے لیے 5.7 ارب ڈالرزمنظورکرنا ہوں گے، مائیک پینس نے مطالبہ کیا تھا کہ 750 اضافی پٹرول ایجنٹس کے لیے 211 ملین ڈالرز منظور کیے جائیں، سرحد پر 2 ہزار اضافی اہلکاروں کے لیے 571 ملین ڈالرز منظور کیے جائیں۔

  • امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    واشنگٹن : امریکا کے کمسن شہری نے صدر ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مدد کرنے کےلیے چاکلیٹ فروخت کرکے خطیر رقم جمع کرلی تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق امریی ریاست آسٹن کے شہر ٹیکساس کے رہائشی 7 سالہ بینٹن اسٹیون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتفاق کرتے ہوئے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کےلیے عملی جدوجہد شروع کردی ہے۔

    چھوٹے ہٹلر کے نام سے مشہور بینٹن کے والدین نے بتایا کہ ’ان کے بچے نے اسٹیٹ آف دی یونین تقریر سننے کے بعد میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے چندہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین امریکا کی حکمران جماعت ریپبلیکن سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے سیاست میں دلچسپی لینے پر اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی۔

    مذکورہ بچے کے والدین کا خیال ہے کہ بینٹن ٹیلی ویژن پر سیاسی پروگرام دینے اور کھانے کے دوران والدین سے سیاسی گفتگو سننے کے باعث سیاست کی جانب راغب ہوا ہے۔

    بچے کی والدہ جینیفر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ہمارے لیے یہ بات ضروری ہے کہ ہماری اولادیں جانتی ہے کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے، ہم کہاں کھڑے ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بینٹن دو دنوں میں میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے 5 ہزار امریکی ڈالر (6 لاکھ 95 ہزار روپے) جمع کرچکا ہے۔

    بینٹن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاگل ہیں جو مجھے چھوٹا ہٹلر کے نام سے بلارہے ہیں اور کچھ لوگ واقعی میرے کام سے بہت خوش ہیں۔

    میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    مذکورہ بچے کا کہنا تھا کہ میں طے شدہ منصوبے کے تحت چاکلیٹ کی فروخت حاصل ہونے والی رقم صدر ٹرمپ کو بھیجوں گا تاکہ غیر قانونی طور پر ہجرت کرکے ہمارے ٹاؤن میں رہتے ہیں۔

  • پینٹاگون کا میکسیکو سرحد پر 2ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا اعلان

    پینٹاگون کا میکسیکو سرحد پر 2ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی محکمہ نے غیر قانونی آمد و رفت روکنے کےلیے میکسیکو کی سرحد پر مزید دو ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میکسیکو سرحد فوج کے دو ہزار اضافی اہلکار تعینات کرنے کے بعد جنوبی سرحد پر فوجیوں کی تعداد 4300 ہوجائے گی، جو سرحد پر ریزر وائر لگانے اور نگرانی کے کاموں میں پیڑول ایجنٹ کی معاونت کریں گے۔

    پیٹناگون کا کہنا ہے کہ جنوبی سرحد پر فوج کی اضافی نفری تین ماہ کےلیے تعینات کی جائے گی، ہم جنوبی سرحد کو محفوظ بنانے کے مشن کے لیے ضروری طاقت کا استعمال کریں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو سرحد سے غیر قانونی مہاجرین کی آمد و رفت کا سلسلہ روکنا ہے، پناہ گزینوں کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : میکسیکو دیوار: امریکی صدرنے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پردیوارکی تعمیر میں ڈیموکریٹس کے ساتھ پیش رفت نہ ہونے پر ایمرجنسی عاید کرنے کی دھمکی دی تھی، جبکہ اپوزیشن نے ممکنہ ایمرجنسی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے عارضی خاتمے کے باوجود ڈیموکریٹس کے ساتھ سرحدی دیوار کے معاملے پر مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہورہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈیموکریٹس امن چاہتے ہی نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ دیواریں فائدہ مند نہیں ہوتیں، تو اندر سے وہ جانتے ہیں کہ دیواریں فائدہ مند ہوتی ہیں۔

  • اگرہم نے سرحد کومحفوظ نہیں بنایا تو ہم بے وقوف ہوں گے‘ امریکی صدر

    اگرہم نے سرحد کومحفوظ نہیں بنایا تو ہم بے وقوف ہوں گے‘ امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انسانی ومنشیات اسمگلرز، گینگ ممبرز کو امریکا میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو بیان میں کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے، اگرہم نے سرحد کومحفوظ نہیں بنایا تو ہم بے وقوف ہوں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کوڈیل کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس اب سیاست ختم کریں اور کام پرواپس آئیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو سرحد پر قومی سلامتی کے حوالے سے بحران کا سامنا ہے، وقت کے ساتھ صورت حال مزید خراب ہورہی ہے۔

    امریکا: حکومتی شٹ ڈاؤن بدترین شکل اختیار کرگیا، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا

    انہوں نے کہا کہ انسانی ومنشیات اسمگلرز، گینگ ممبرز کو امریکا میں نہیں دیکھنا چاہتے، نہیں چاہتے کہ جرائم پیشہ افراد غیرقانونی طورپرملک میں داخل ہوں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سارے ڈیموکریٹس میرے موقف کی تائید کرتے ہیں مگربولتے نہیں ہیں۔

    آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا: ٹرمپ

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا۔

  • میکسیکوسرحد کومحفوظ بنانےکےلیےمزید اقدامات کرنا ہوں گے‘ مائیک پنس

    میکسیکوسرحد کومحفوظ بنانےکےلیےمزید اقدامات کرنا ہوں گے‘ مائیک پنس

    واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ کانگریس سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 675 ملین ڈالرزمنظورکیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میکسیکوسرحد کومحفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کانگریس کو دیوارکے لیے 5.7 ارب ڈالرزمنظورکرنا ہوں گے، اراکین کانگریس شٹ ڈاؤن ختم ہونے تک کسی بات پرتیارنہیں۔

    امریکی نائب صدر نے کہا کہ 750 اضافی پٹرول ایجنٹس کے لیے211 ملین ڈالرزمنظورکیے جائیں، سرحد پر2 ہزاراضافی اہلکاروں کے لیے 571 ملین ڈالرزمنظورکیے جائیں۔

    مائیک پینس کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرحد پر52 ہزاربستروں کے جیل کے لیے 4.2 ارب ڈالرزمنظورکیے جائیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 675 ملین ڈالرزمنظورکیے جائیں۔

    میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی کرسکتا ہوں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں کسی کو دھمکی نہیں دے رہا، مجھے دھمکی دینے کی اجازت ہے، دیوار کی تعمیر کے لیے سرحد پر موجود نجی زمینوں پر قبضہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

  • میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے سے انکار کردیا، اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی ممکن ہے۔

    ڈیموکریٹس اراکین کانگریس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی لگا کر میسکیو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا حکم نامہ جاری کرسکتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایمرجنسی لگائی نہیں جلد لگا سکتا ہوں، مذاکرات کے ذریعے میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر ہوجائے تو اچھی بات ہے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں کسی کو دھمکی نہیں دے رہا، مجھے دھمکی دینے کی اجازت ہے، دیوار کی تعمیر کے لیے سرحد پر موجود نجی زمینوں پر قبضہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر بند کرنے کی دھمکی دے دی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری قوانین کے تحت کسی کی بھی زمینوں پر قبضہ کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے فنڈ جاری نہ کیے گئے تو سرحد بند کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ کی مد میں 23 بلین ڈالر درکار ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے فنڈ نہ ملنے کی صورت میں بارڈر بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ذمہ دار کانگریس کو قرار دیا ہے۔

  • تارکین وطن کوروکنےکےلیے ٹرمپ کا میکسیکو سرحد پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    تارکین وطن کوروکنےکےلیے ٹرمپ کا میکسیکو سرحد پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے قافلے کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سرحد پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ میکسیکوسے متصل سرحد پر5 ہزارسے زائد فوج تعینات ہوگی، سرحد پرفوجیوں کواسلحہ، ہیلی کاپٹراوردیگرآلات کی فراہمی جاری ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرسرحد پر2 ہزارنیشنل گارڈز پہلے ہی تعینات ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکوکی سرحد پرہماری فوج تارکین کا انتظارکررہی ہے، غیرقانونی طور پرداخل ہونے والوں کو گرفتارکیا جائے گا۔

    امریکی صدر نے قافلے میں شامل ہزاروں تارکین وطن کوگینگسٹرقراردیتے ہوئے کہا کہ گینگ ممبرز اور دیگر مجرم تارکین وطن کے روپ میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکوکی سرحد پرفوج تعینات کرنے کا عزم

    یاد رہے کہ رواں سال 4 اپریل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسکو کی سرحد کی حفاظت کے لیے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔

    امریکی صدر نے اس سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

  • امریکہ کا میکسیکو سرحد پراضافی گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ

    امریکہ کا میکسیکو سرحد پراضافی گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ

    ٹیکساس : امریکہ نے غیرقانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے میکسیکن سرحد پر ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر رک پیری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ سرحدی کمانڈر جنرل جان نکولس کو ہدایت جاری کردی ہے کہ ایک ہزار نیشنل گارڈ کو سرحد پر تعینات کیا جائے تاکہ غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ رک سکے ۔

    امریکی سرحدی فورسز گزشتہ نو ماہ کے دوران ستاون ہزار سے زائد لوگوں کو غیرقانونی طور پر میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے پر گرفتار کر چکی ہیں۔