Tag: میکسیکو سٹی

  • جھولا 200 فٹ کی بلندی پر اچانک رک گیا، لوگ خوف سے کانپنے لگے، ویڈیو

    جھولا 200 فٹ کی بلندی پر اچانک رک گیا، لوگ خوف سے کانپنے لگے، ویڈیو

    تھیم پارک میں جھولے پر بیٹھے لوگوں کی اس وقت جان پر بن آئی جب ہوا اور بارش کے دوران جھولا 200 فٹ کی بلندی پر اچانک رک گیا۔

    کہتے ہیں کہ جان سولی پر اٹکتی ہے مگر کبھی کبھی جھولے پر بھی اٹک جاتی ہے، میکسیکو سٹی میں واقع تھیم پارک میں جھولا 200 فٹ کی بلندی پر رکا تو لوگوں کو صحیح معنوں میں خدا یاد آگیا، اتنی اونچائی پر جب لوگوں نے خود کو لٹکتے ہوئے پایا تو وہ شدید خوفزد ہوگئے۔

    زمین سے 200 فٹ اوپر زنجیروں سے بندھے جھولے کی کرسی پر بیٹھے ایک شخص نے اس سارے منظر کی فلم بندی کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ آندھی اور دھند کے ساتھ ساتھ بارش کے باعث موسم کتنا بے رحم ہوگیا تھا۔

    مذکورہ شخص نے بتایا کہ ہم جھولے پر موجود تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور ہم پھنس گئے، میں نہیں بتا سکتا کہ اس وقت میں خوف سے کانپ رہا تھا۔

    یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میکسیکو سٹی کے تھیم پارک میں جھولے میں سوار افراد کتنی دیر تک آسمان کی اونچائیوں میں پھنسے رہے، تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسی نہ کسی طرح جھولا آہستہ آہستہ نیچے اترنا شروع ہوگیا تھا۔

    https://youtube.com/shorts/LfmK4EQhKGI?si=22rYX1kZaFR2JF-Q

    مذکورہ واقعہ 21 اگست کو پیش آیا تھا اور جھولے کی 32 کرسیوں پر سوار تمام افراد بحفاظت نیچے اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

    اس سے قبل لوگوں کو گزشتہ ہفتے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب 360 ڈگری گھومنے والا ورٹیکس رولر کوسٹر آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ پر سی ورلڈ میں پھنس گیا تھا۔

  • میکسیکو میں وعدے پورے نہ کرنے پر مقامی افراد نے میئر کو رسی سے باندھ دیا

    میکسیکو میں وعدے پورے نہ کرنے پر مقامی افراد نے میئر کو رسی سے باندھ دیا

    میکسیکو سٹی: میکسیکو میں مقامی افراد نے میئر کو ناقص کارکردگی اور وعدے پورے نہ کرنے پر رسی سے باندھ دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلٹیپیک چیاپس کے میئر نے جب علاقے کا دورہ کیا تو اس دوران مقامی افراد نے ان پر غصہ اتارتے ہوئے انہیں رسی کے ذریعے دیوار کے ساتھ باندھ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کو علاقے کے میئر سے شکایات تھیں کہ انہوں نے عوامی فنڈز کا غیرقانونی استعمال کیا اور وہ امیدوں پر پورا نہیں اترسکے۔

    احتجاج کرنے والے افراد نے کہا کہ وہ میئر کی ناقص کارکردگی سے تنگ آچکے تھے۔

    احتجاجی مظاہرین کے مطابق میئر نے انتخابات کے دوران مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سڑکیں بچھائیں گے، انفرااسٹرکچر ٹھیک کریں گے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے لیکن یہ سب کرنے میں وہ ناکام ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہیوکسٹن کے میئر کو مقامی افراد نے وعدے پورے نہ کرنے پر خواتین کے ملبوسات زیب تن کرواکر علاقے کے چکر لگوائے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں میکسیکو کی جنوبی ریاست وہاکا کے میئر ایلی ہاندرو اپاریسیو کو حلف اٹھانے کے محض دو گھنٹے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

  • ٹرمپ کی تارکین وطن مخالف پالیسی، میکسیکو کے پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

    ٹرمپ کی تارکین وطن مخالف پالیسی، میکسیکو کے پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

    میکسیکو سٹی: ٹرمپ کی تارکین وطن مخالف پالیسی کے سبب میکسیکو کے پناہ گزین باپ بیٹی موت کی وادی میں چلے گئے، جس کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اچھے مستقبل کے خواب سجائے غیرقانونی طور پر امریکا جانے والا خاندان دریامیں ڈوب گیا، 24 سالہ باپ اور کم سن بیٹی کی ایک دوسرے سے لپٹی لاش کی تصویرنے سب کے دل دہلا دئیے۔

    میکسیکو کے دریا کے ساحل پر پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش ملی، دو سالہ کم سن بیٹی اپنے باپ کی ٹی شرٹ کے اندر منہ چھپائے پیٹھ پر سوار تھی اور باپ کے گلے میں اپنے ہاتھوں کا ہالہ بنائے ہوئے تھی۔

    باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی ٹی شرٹ کے اندر چھپا لیا تھا تاکہ بیٹی پانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رہے اور بیٹی بھی اپنی آخری سانسوں تک باپ کی پیٹھ پر سوار رہی اور اسی حالت میں دونوں کے دریا میں بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔

    خوش قسمتی سے بچی کی 21 سالہ ماں کو دریا میں ایک اونچی چٹان میسر آگئی جس پر اس نے پناہ لے کر اپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی زندگی کی بازی ہار گئے اسی دریا سے دو مزید کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے باعث میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اپنا مستقبل سنوارنے کے متلاشی تارکین وطن محافظوں کے ہاتھوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا پھر سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں اور ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • میکسیکو سٹی کی پہلی خاتون میئر

    میکسیکو سٹی کی پہلی خاتون میئر

    میکسیکو سٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں پہلی بار خاتون میئر کو منتخب کرلیا گیا۔

    56 سالہ کلاڈیا شینبم شمالی امریکا کے سب سے بڑے شہر کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

    اس سے قبل ایک اور خاتون روزاریو روبلز نے میکسیکو سٹی کی قائم مقام میئر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں، تاہم کلاڈیا پہلی خاتون ہیں جو براہ راست انتخابات کے ذریعے اس عہدے پر فائز ہوئیں۔

    کلاڈیا اس سے قبل میکسیکو سٹی کے ایک ضلع کی ضلعی میئر بھی رہ چکی ہیں۔ وہیں سے ان کے شہر کے میئر بننے کی راہ ہموار ہوئی۔

    تاہم ان کی میئر شپ کا دور تنازعات کا شکار رہا۔

    ان کا ضلع گزشتہ برس ستمبر میں آنے والے زلزلے سے شدید طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک تھا۔

    زلزلے میں ضلع کا ایک نجی اسکول بھی زمین بوس ہوگیا جس سے 19 بچے ہلاک ہوگئے۔

    اسکول کی تباہی کے بعد تنازعہ اٹھا کہ مذکورہ اسکول کو تعمیر کی اجازت غیر قانونی طور پر دی گئی تھی، اسکول کے مالک نے اسکول کی عمارت کے اوپر اپنی رہائش کے لیے اپارٹمنٹ بھی تعمیر کیا تھا جس کی وجہ سے پوری عمارت غیر متوازن ہوگئی۔

    ہلاک ہونے والے بچوں میں سے ایک کے والدین عدالت جا پہنچے اور انہوں نے کلاڈیا کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹہرایا۔

    گو کہ کلاڈیا نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا تاہم کلاڈیا کے مخالفین کی تعداد کم نہ ہوئی۔ میئر کے لیے ہونے والے انتخاب کے روز بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ’قاتل قاتل‘ کے نعرے لگائے۔

    کلاڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین ان کی سیاسی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو:سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیا، بڑی تباہی کا خدشہ

    میکسیکو:سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیا، بڑی تباہی کا خدشہ

    میکسیکو سٹی : بحرالکاہل میں جنم لینے والا سمندری طوفان پیٹریشیامیکسیکو کے مغربی ساحل سے ٹکر اگیا۔

    طوفان کو اب تک آنے والےسمندری طوفانوں کےمقابلے میں سب سے تباہ کن کہاجارہاہے۔ جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

    میکسیکن حکومت نےتین ریاستوں میں ایمرجنسی نافذکردی ہے،اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہاہے۔ حکومت نے پہلے ہی رہائشی علاقے خالی کروانا شروع کر دیئے تھے۔

    طوفان کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ ہے۔ سمندری طوفان کی زد میں آنےوالی ریاستوں ہوائی اڈے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

    خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے بہت بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ شدید سیلاب آ سکتا ہے۔ میکسیکوکےنیشنل ڈیزاسٹرسیل کے مطابق چار لاکھ لوگ طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔