Tag: میکسیکو میئر قتل

  • میکسیکو: وہاکا کا میئر حلف ا ٹھانے کے کچھ دیر بعد قتل

    میکسیکو: وہاکا کا میئر حلف ا ٹھانے کے کچھ دیر بعد قتل

    وہاکا: میکسیکو کی جنوبی ریاست وہاکا کے بد قسمت میئر کو حلف ا ٹھانے کے محض دو گھنٹے بعد ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست وہاکا (Oaxaca) کے اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ میئر ایلی ہاندرو اپاریسیو کو آفس سنبھالنے کے دو گھنٹے بعد ہی فائرنگ کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”میئر اپاریسیو پر گولی اس وقت چلائی گئی جب وہ اپنے حامیوں میں گھرے ہوئے تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاکا میئر حلف اٹھانے کے بعد سٹی ہال کی طرف سرکاری میٹنگ کے لیے جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔

    اپاریسیو سمیت فائرنگ کی زد میں آنے والے چار افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے میئر کی موت کی تصدیق کی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میئر کو دائیں پھیپھڑے میں گولی لگی تھی جس کے باعث ان کا پھیپھڑا پنکچر ہو گیا تھا، اور وہ جسم کے اندر خون بہنے سے جاں بحق ہوئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  میکسیکو کی گورنر مارتھا اریکا شوہر سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک


    فائرنگ کی زد میں آنے والا ایک اور شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قاتلانہ حملے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ منگل کے روز پیش آیا، دیگر دو زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق میئر اپاریسیو حلف اٹھانے کے بعد مختلف سٹی آفسز کے دورے پر تھے، اور ان کے حامی ان کے گرد جمع تھے کہ ایسے میں قاتل نے ان پر فائرنگ کھول دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ قاتل شمالی میکسیکو میں سابق پولیس اہل کار تھا۔