Tag: میکسیکو

  • امریکی مصور نے قوس قزح بنا ڈالی

    امریکی مصور نے قوس قزح بنا ڈالی

    آپ نے قوس قزح تو کئی بار دیکھی ہوگی۔ بارش کے بعد نکلنے والی قوس قزح یا دھنک جو سات رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے بے حد خوبصورت لگتی ہے۔

    لیکن امریکا میں انسانی ہاتھوں سے قوس قزح بنا لی گئی اور دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    یہ کارنامہ دراصل میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ کا ہے۔ امریکی ریاست اوہائیو کے ٹولیڈو میوزیم آف آرٹ میں اس مصنوعی قوس قزح کو رکھا گیا ہے جہاں یہ آنے والے افراد کے لیے گہری دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

    rainbow-2

    rainbow-1

    مصور نے یہ کام مہین دھاگوں سے انجام دیا ہے۔ نہایت باریک ست رنگی دھاگوں کو زمین سے چھت تک ترتیب دیا گیا ہے اور پہلی بار دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے کھڑکی سے چھنتی ہوئی قوس قزح میوزیم کے اندر آگئی ہو۔

    rainbow-3

    rainbow-5

    rainbow-4

    گبرئیل ڈاوئی نامی یہ مصور اس سے قبل اس قسم کے کئی شاہکار تخلیق کرچکا ہے اور اس کی حالیہ تخلیق جو مصنوعی قوس قزح کہلائی جارہی ہے، کو آرٹ کے دیوانوں اور عام افراد کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

  • میکسیکومیں سمندری طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

    میکسیکومیں سمندری طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

    میکسیکو سٹی : میکسیکو کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں سمندری طوفان ارل نے سب سے زیادہ ریاست پوئبلا کو متاثر کیا جہاں حکام کے مطابق 28 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ مزید دس افراد ویراکروز ریاست میں ہلاک ہوئے ہیں.

    سمندری طوفان کیریبیئن میں تباہی مچانے کے بعد گذشتہ دنوں بیلائز کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا تھا،ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آئی تاہم اس نے میکسیکو میں اپنے تباہی کے اثرات چھوڑے ہیں.

    ریاست پوئبلا کا دور افتادہ قصبہ ہوانچنانگو سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے جہاں مٹی کے تودے مکانوں پر گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    علاقے میں تیز بارشیں جاری ہیں جس کے باعث حکام نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے کچھ حصے کو بند کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہیٹی اور ڈومینک ربپلک میں طوفان اور شدید موسم سے نو افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی: ریاست اوکساکا میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چھ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا کے شہر آسنیان میں اساتذہ یونین کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری اور تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا تھا،مظاہرین نے جنوبی میکسیکو کی مرکزی شاہراہ بلاک کر رکھی تھی.

    پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ سے ہٹانے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھافراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت سو افراد زخمی ہو گئے.

    تین روز قبل میکسیکو کی سرکاری آئل ریفائنری پیمکس نے اوکساکا ریاست کی مرکزی شاہراہ نہ کھلنے کی صورت میں کمپنی بند کرنے کی دھمکی دی تھی.

    *میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    واضح رہے کہ میکسیکو میں اساتذہ یونینز کی جانب سے 2013 میں پیش کی گئی تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونینز کا کہنا ہے کہ ان کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں.

  • میکسیکو سے سات افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد

    میکسیکو سے سات افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد

    میکسیکو سٹی: شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کی مغربی ریاست سنالوا سے سات افراد کی سرکٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،علاقے کو منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاشیں سنالوا کے دوردرازعلاقے میں ایک سنسان سڑک سے ملی ہیں اور قتل ہونے والے تمام افراد لکڑ ہارے ہیں جن کی عمریں بائیس سے انچاس سال تک ہیں.

    لکڑہارے تیرہ جون کو جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے،پولیس کے مطابق تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد ان کے سر علیحدہ کردیے گئے.

    پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں اوراس حوالے سے تفتیش جاری ہے،تاہم حکام کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کہ منشیات کی دنیا کے سب سے بڑے اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کا گروپ ملوث ہوسکتا ہے.

    یہ واقعہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیےگئے حالیہ آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے.

    واضح رہے کہ سنالوا دنیا کے خطرناک ترین ڈرگ اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کا آبائی علاقہ بھی ہے اوراس علاقے کو منشیات فروشوں کاگڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں.

    الچاپوگزمین ان دنوں میکسیکو اور امریکی بارڈر کے قریب ایک جیل میں قید ہے جہاں اسے سخت حصار میں رکھا گیا ہے.

    الچاپو کو چار ماہ قبل سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس میں ایک خونریز مقابلے کے بعدگرفتار کیا گیا تھا،اس سے قبل گزشتہ سال وہ جیل حکام کو رشوت دے کرسرنگ کے ذریعے فرار ہوگیا تھا.

  • میکسیکو: سیکورٹی فورسز کا  کریک ڈاؤن،محکمہ تعلیم کادفترخالی کرالیا

    میکسیکو: سیکورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن،محکمہ تعلیم کادفترخالی کرالیا

    میکسیکوسٹی : متنازع تعلیمی اصلاحات کے خاتمے کےلیے حکومت کے ساتھ اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کادفتر خالی کرالیا.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکومیں متنازع تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ سراپا احتجاج ہیں،اساتذہ اور ان کے حامیوں نےمیکسیکن ریاست اوکساکا ایجوکیشن ہیڈکوارٹر پرچار ہفتوں سےقبضہ کررکھا تھا.

    حکومت کی جانب سےاساتذہ کےساتھ مذاکرات کی ناکامی کےبعد سیکورٹی فورسز نےاساتذہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئےدفتر خالی کرالیا،جس کے بعد اساتذہ اور ان کےحامیوں کی سیکورٹی فورسز کےساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں.

    اساتذہ اور ان کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے جس پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی.

    میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج*

    یاد رہے کہ میکسیکو میں اساتذہ تعلیمی اصلاحات کی واپسی کے ساتھ ساتھ سیاسی قیدیوں کی رہائی،مستقبل میں گرفتاریاں نہ کیے جانے اور برطرف کیے گئے اساتذہ کی بحالی کے مطالبات منوانے کےلیے احتجاج کررہے ہیں.

  • میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    میکسیکو سٹی :حکومت کی جانب سےتعلیمی اصلاحات کے خلاف سینکڑوں اساتذہ سڑکوں پرنکل آئے،حکومت کے خلاف احتجاج کیا.

    تفصیلات کے مطابق دارلحکومت میکسیکوسٹی میں اساتذہ نےحکومت کی جانب سے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے خلاف ریلی نکالی،پلےکارڈز اور بینرز تھامے اساتذہ نےحکومتی اصلاحات کےخلاف شدید نعرے بازی کی.

    میکسیکومیں تعلیمی نظام زبوں حالی کاشکارہے،تعلیمی نظام میں بہتری کی خاطر میکسیکوکی سینٹ نے اصلاحات کا بل منظورکیاہے جس کےمطابق تمام اساتذہ کامرحلہ وار امتحان لیاجائے گا.

    حکومت کی جانب سے متعارف قانون کے مطابق نئےاساتذہ امتحان میں ناکام ہونے کی صورت میں ملازمت سے فارغ کردیے جائیں گے.

    یاد رہے کہ میکسیکو کی جنوبی مشرقی ریاستوں میں گذشتہ دس سالوں سے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیے جارہے ہیں، جس میں استاتذہ کی جانب سے ان کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مراعات کا مطالبہ کیا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ میکسیکو کی چار ریاستوں میں اساتذہ کی جانب سے حکومت کی نئی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا.

  • میکسیکو آنیوالی تتلیوں کی تعداد میں ڈھائی سو فیصد اضافہ

    میکسیکو آنیوالی تتلیوں کی تعداد میں ڈھائی سو فیصد اضافہ

    میکسیکو : کینیڈا اور امریکہ سے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے میکسیکو آنے والی تتلیوں کی تعداد میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا اور امریکہ سے رنگوں بھری تتلیاں ہزاروں میل کا سفر طے کر کے ہر برس میکسیکو آتی ہیں ۔پیلے اور کالے رنگ کی یہ تتلیاں ’مونارک‘یا شہنشاہ تتلیاں کہلاتی ہیں ۔

    ان تتلیوں کو پائن اور فر کے درختوں پر بسیرا کرنا پسند ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مونارک تتلیوں کی آبادی میں گذشتہ برس کے مقابلے میں ڈھائی سو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    رواں برس جن مقامات پریہ تتلیاں پھیلی ہوئی پائی گئی تھیں ان کا رقبہ چار ہیکٹر سے کچھ زیادہ ہے۔جوکہ گذشتہ برس ایک ہیکٹر کے برابرتھا۔

    امریکہ میں تتلیوں کی افزائش نسل کیلئے استعمال کئے جانے والے پودے کی کاشت سے بھی مونارک تتلیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    تاہم حکام نے خبردار کیا ہے میکسیکو میں پائن اورفرکے جنگلات کی کٹائی سے آمد کا سلسلہ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

  • میکسیکو:ساتھیوں کی عدم بازیابی طلبہ کااحتجاج میدان جنگ بن گیا

    میکسیکو:ساتھیوں کی عدم بازیابی طلبہ کااحتجاج میدان جنگ بن گیا

    میکسیکو:لاپتہ طالبہ کی عدم بازیابی پرساتھی طالبہ کا احتجاج میدان جنگ بن گیا،طالبہ اور پولیس تصادم میں سات اہلکارسمیت دو طالب علم زخمی ہوگئے۔

    میکسیکو کے شہر ٹِکسٹلا میں گزشتہ سال لاپتہ ہونے والے اسکول طالبہ کی عدم بازیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ساتھی طالبہ نے حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی تو پولیس نےطالبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی تو طالبہ بھڑک اٹھے اور پولیس پر دھاوا بول دیا۔

    ڈنڈوں اور پتھروں کے آزادانہ استعمال سے سات پولیس اہلکار زخمی جبکہ دو طالبہ بھی زخمی ہوئے ، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبہ نے پولیس پر دیسی ساختہ بوتل بم اور پتھروں سے حملہ کیا جس پرپولیس نے طلبہ کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

  • معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    میکسیکو : ریسلنگ مقابلہ ایک ریسلر کا آخری ثابت ہوا، سر پر چوٹ لگنے سے ریسلر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ریسلنگ فائٹ کے دوران پہلوان سرپرکک لگنے سے چل بسا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر رے میسٹریو کا فینشگ موو میکسکن ریسلر پیرو کے لئے جان لیوا ثابت ہوا،تماشائی تماشا سمجھ تالیاں بجاتے رہے۔

    ریفری نے بھی فائٹ نہ روکی اور سمجھتے رہے کہ پیرو ڈرامہ کررہا ہے۔ حریف ریسلر رے میسٹریو کی کک کام کرگئی اورپیرو کک لگنے کے بعد ہوش میں نہیں آیا، لیکن کچھ دیربعد پیرو کو ہلایا تو ریسلر نے مزاحمت نہ کی۔

    موت کے بعد بھی کئی منٹوں تک کھیل جاری رہا، پیرر کو ہسپتال پہنچایا گیاجہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔

  • نوبل انعام کی تقریب میں اسٹیج پر چڑھنے والا بچہ گرفتار

    نوبل انعام کی تقریب میں اسٹیج پر چڑھنے والا بچہ گرفتار

    اوسلو: نوبل امن انعام کی تقریب میں ایک بچہ میکسیکو کاپرچم لہراتا ہو ا اسٹیج پر پہنچ گیا، جس سے صورتحال کافی دلچسپ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں نوبل انعام کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کم سن لڑکا عین اس وقت جب ملالہ اور کیلاش ستیار کو امن کا نوبل انعام دیا جارہا تھا، اسٹیج پر چڑھ گیا اور میکسیکو کا پرچم ملالہ کے سامنے لہرانے لگا۔

    بچے کی اس حرکت پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور بچے کو اپنی حراست میں لے کر اسٹیج سے اتاردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچے نے میکسین زبان میں ملالہ سے کچھ کہا جس پر ملالہ صرف مسکراتی رہیں۔ بچے کی شناخت اور بچہ کس مقصد کیلئے اسٹیج پر چڑھا ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔