میکسیکو: نامور اداکار اور مصنف” چیسپریٹو” کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میکسیکو سٹی میں چیسپریٹو کی آخری رسومات کے لیے ایزٹیک اسٹیڈیم میں روایتی تقریب منعقد کی گئی، چیسپریٹو اٹھائیس نومبر کو پچاسی سال کی عمر میں فوت ہوگئے تھے، ہر دلعزیز اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہزاروں مداحوں نے ان کے تابوت پر پھول نچھاور کیے۔
چیسپریٹو اپنی مزاحیہ اداکاری کے باعث عوام میں بے پناہ مقبول تھے، انیس سو اسی میں انھوں نے اداکاری سے کنارہ کشی کرلی تھی تاہم میکسیکو میں تاحال ان کے ڈرامے نشر کئے جاتے ہیں۔