Tag: میکس ویل

  • میکس ویل اب بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو خطرناک کیوں سمجھتے ہیں؟

    میکس ویل اب بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو خطرناک کیوں سمجھتے ہیں؟

    دنیائے کرکٹ کے مشہور و معروف جارح مزاج بیٹر گلین میکس ویل اب بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو خطرناک ترین سائیڈ تصور کرتے ہیں۔

    میلبرن میں آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر گلین میکس ویل نے کہا کہ ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجر کا سامنا رہا ہے، گرین شرٹس مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیرمتوقع ہونا اس ٹیم کو مخالف کے لیے ٹف بنا دیتا ہے۔

    میکس ویل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز موجود ہیں، یہ بات بھی درست ہے کہ انکے خلاف کھیلتے ہوئے آپ یہ نہیں جان سکتے کہ آپ کو ان سے کیا توقع کرنی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک سپر اسٹار کھلاڑی ہیں، ہمیں ان کے اوپر نظر رکھنا ہو گی جبکہ شاہین آفریدی نئے بال کے ساتھ کافی عمدہ بولنگ کرتے ہیں۔

    آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، ہمیں برتری برقرار رکھنے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا یہ سیریز آسان نہیں ہوگی، ہم اس چیلنج کے منتظر ہیں۔

    آئندہ ماہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، اس سیریز میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

  • جب تک ٹانگوں میں دم ہے آئی پی ایل کھیلتا رہوں گا! میکس ویل

    جب تک ٹانگوں میں دم ہے آئی پی ایل کھیلتا رہوں گا! میکس ویل

    آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کب تک آئی پی ایل کھیلیں گے، اس حوالے سے انھوں نے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ورلڈکپ جیتنے کے بعد وطن واپسی پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران ان سے آئی پی ایل کھیلنے کے متعلق سوال کیا گیا، جس پر آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ وہ تب تک انڈین پریمیئر لیگ کھیلتے رہیں گے جب تک وہ وہ جب تک چلنے کے قابل ہیں۔

    35 سالہ میکس ویل نے کہا کہ غالباً آئی پی ایل وہ آخری ٹورنامنٹ ہو گا جو میں اپنی زندگی میں کھیلوں گا جب تک میری ٹانگیں چلنے کے قابل ہیں آئی پی ایل کھیلتا رہوں گا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کیریئر میں آئی پی ایل ان لیے کافی اچھا رہا ہے، میکس ویل کا ماننا ہے کہ اس دوان وہ جن کوچز کے ساتھ کھیلے وہ سب بہترین تھے۔

    میکس ویل نے کہا کہ دو ماہ تک آپ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ دوسرے میچز کے دوران ان سے گفتگو ہوتی ہے یہ سب بہترین تجرب ہ ہوتا ہے۔

    آئی پی ایل کی بات کی جائے تو گلین میکسویل نے 2012 میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد آسٹریلوی پلیئر نے ممبئی انڈینز کو جوائن کیا۔ گزشتہ تین سالوں سے وہ رائل چیلنجر بنگلور کا حصہ ہیں، انھیں 14.25 بھارتی کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حالیہ ورلڈکپ اور اس کے بعد بھارت سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میکس ویل اپنی بہتری فارم میں تھے اور انھوں نے کافی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • میکس ویل کی تاریخ ساز ون ڈے اننگز پر سابق کرکٹرز کا زبردست خراج تحسین

    میکس ویل کی تاریخ ساز ون ڈے اننگز پر سابق کرکٹرز کا زبردست خراج تحسین

    میکس ویل کی شاندار اننگز پر دنیائے کرکٹ حیرت زدہ ہے، سابق کرکٹ اسٹارز بھی میکس ویل کی اس تاریخی ڈبل سنچری پر انگشت بدنداں ہیں اور انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا او افغانستان کے خلاف ہونے والا میچ اب تک کا سب سے تاریخی اور سانسوں کو روک دینے والا مقابلہ تھا۔ ایک مرحلے پر آسٹریلین ٹیم کے 91 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں اور ان کی شکست کے آثار واضح تھے۔

    تاہم پھر میکس ویل کا جادو ایسا چلا کہ شائقین اور ماہرین نے اب تک کی ون ڈے انٹرنیشنلز کی تاریخ ساز اننگز کا مشاہدہ کیا۔ گراؤنڈ کا کوئی کونہ ایسا نہ تھا جہاں میکس ویل نے گیند کو نہ پہنچایا ہو اور افغان بولرز کو نہ دھویا ہو۔

    افغانستان کی جانب سے دیے گئے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میکس ویل کی حیران کن اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 19 بالز قبل ہی یہ ہدف حاصل کرلیا۔ آسٹریلین بیٹر نے شاندار اور ناقابل شکست 201 رنز کی اننگز کھیلی۔

    سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میکس ویل کی یہ اننگز دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے، یہ ون ڈے کی سب سے بہترین اننگز رہی۔

    بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ کچھ میچ وننگ اننگز ایسی ہوتی ہیں کہ بس آپ کھڑے ہوتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں، میکس ویل کی اننگز زندگی بھر یاد رہے گی۔

    ایک اور سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی بیٹر کی جانب سے 200 رنز بناتے دیکھا، میکس ویل نے ون ڈے کی سب سے بہترین اننگز کھیلی۔

    سنجے منجریکر نے کہا کہ ہم نے آج کی رات وہ دیکھا جو اس سے پہلے 146 سالوں میں کبھی نہیں ہوا، آج یہ میکس ویل نے کردکھایا۔

    ان کرکٹرز کے علاوہ ایس بدری ناتھ، عبدالصمد، سندیپ لامیچانے، ابھینو میکنڈ اور ٹائمل ملز سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل کی اس اننگز پر خوب تعریف کے ڈونگرے برسائے۔

  • میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    سڈنی: آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برستے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    ورلڈکپ2015ء کے 32ویں پول میچ میں سری لنکا کے خلاف گیلن میکس ویل نے 51گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

     اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیمز فلکنر 57گیندوں میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلین بیسٹمین تھے جبکہ میکس ویل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیسٹمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر تیز ترین سنچری آئر لینڈ کے کیون او برائن ہیں جنہوں نے 50گیندوں میں انگلینڈ کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔