Tag: میک اپ آرٹسٹ

  • ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے گنجے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف

    ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے گنجے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈیسوزا نے فلم جوان میں اداکار کے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں، 2023 میں بالی ووڈ میں ان کی واپسی نے شاہ رخ خان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کیا، اداکار نے اپنی جاندار اداکاری سے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کا کنگ کیوں کہا گیا ہے۔

    2023 میں ان کی 3 فلمیں ریلیز ہوئی جس نے بالی ووڈ کی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا، اپنی میگا بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ مختلف لُک میں نظر آئے تھے۔

    فلم ’جوان‘ کے ٹیزر اور ٹریلر لانچ میں جب مداحوں نے انہیں ’گنجے‘ لُک میں دیکھا تو یہ سب سے زیادہ زیر بحث پہلوؤں میں سے ایک بن گیا لیکن اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رخ  کا ’گنجا‘ لُک فلم کے پلان میں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا۔

    ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلم کی میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈیسوزا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ کا یہ لُک ایک ٹیسٹ سیشن کے دوران حادثاتی طور پر بنایا گیا تھا، انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیم ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے کردار پر مختلف وِگ آزما رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    میک اپ آرٹست پریتشیل سنگھ نے کہا کہ میک اپ ٹیم نے سیاہ اور سفید ڈاڑھی کے ساتھ گنجا نظر آنے والی وگ لگائی تو ہم نے دیکھا کہ  شاہ رخ ایک ایسی ڈاڑھی اور گنجے لُک میں پرفیکٹ نظر آرہے ہیں۔

    ’’ جب ہم نے شاہ رخ خان پر یہ لُک باقاعدہ آزمایا تو وہ راک اسٹار لگ رہے تھے، اس وقت ہمیں احساس ہوا کہ یہ لُک بالکل درست ہے اور موقع پر ہی اسے ’جوان‘ میں ان کے کردار وکرم راٹھور میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘‘

    میک اپ آرٹست پریتشیل سنگھ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ کے گنجے لک کا  فیصلہ بالکل اچانک کیا گیا تھا لیکن مداحوں اور ناقدین دونوں نے اسے خوب پسند کیا۔

    واضح رہے کہ فلم ’جوان‘ کیلئے اداکار شاہ رخ خان کی تبدیلی صرف ان کی شکل تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے جسمانی طور پر بھی اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔

  • عالیہ بھٹ کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں کسی بھی کام پر زیادہ وقت اور توجہ دینے میں دشواری ہوتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) میں مبتلا ہوں اور اسی وجہ سے، میں میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے میک اپ سیٹ پر زیادہ وقت نہیں گزار سکتی اس لیے میں ہر تقریبات میں سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

    عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے میں اپنا ہر کام جلدی کرتی ہوں، اور میں چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی کسی بھی کام میں زیادہ وقت نہ لگائیں۔

    اُنہوں نے اپنی شادی کے میک اپ کے حوالے سے کہا کہ میری میک اپ آرٹسٹ نے شادی کے روز مجھے تیار کرنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میک اپ آرٹسٹ نے باقاعدہ مجھ سے درخواست کی تھی لیکن میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ میں تمہیں ایک گھنٹے کا وقت بھی نہیں دے سکتی، میں سادہ میک اپ چاہتی ہوں، اور میری شادی ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد ضرورت سے زیادہ سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، توجہ دینے میں دشواری اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔

  • ارباز خان دوسری بار دلہا بننے کے لیے تیار، دلہنیاں کون ہوں گی؟

    ارباز خان دوسری بار دلہا بننے کے لیے تیار، دلہنیاں کون ہوں گی؟

    ممبئی:  بالی وڈ کے معروف اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی وہ بالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ سے شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اَپ کے بعد وہ رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کررہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی، اس تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارباز خان کی دوسری دلہن بالی وڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی پرسنل میک اپ آرٹسٹ ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

    اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ارباز خان بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اُن کے دل میں ہمیشہ اداکار کے لیے احساسات رہیں گے۔

    واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں اداکارہ و ہوسٹ ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصروں سے تنگ نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے انتہائی قدم اٹھالیا

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصروں سے تنگ نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے انتہائی قدم اٹھالیا

    بھارت کے مدھیہ پردیش کے تعلق رکھنے والے 16 سالہ نوجوان فنکار نے انسٹاگرام ریل پر ہزاروں نفرت انگیز تبصروں کے بعد خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اوجین سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ پرانشو نامی میک اپ آرٹسٹ انسٹاگرام پر کافی مقبول تھا جہاں وہ بیوٹی اور میک اپ کی اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتا تھا۔

    اس حوالے سے بھارتی اداکارہ  نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ پرانشو کو صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے خودکشی کے لیے اُکسایا۔

    پرانشو نے اپنے انسٹاگرام اکاوؤنٹ پر دیوالی کے موقع پر بھی ٹرانزیشن ریل پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے ساڑھی پہن کر خود کو خاتون کے روپ میں دِکھایا، اس پوسٹ پر جہاں لوگوں نے آرٹسٹ کی تعریف کی وہی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Trinetra Haldar Gummaraju (@trintrin)

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساڑھی والی ٹرانزیشن ریل پر صارفین نے شدید تنقید کی، اُن کی پوسٹ پر صارفین نے 4000 سے زائد منفی اور نفرت انگیز تبصرے کیے۔

    ریل پر صارفین کی نفرت انگیز تبصروں نے 16 سالہ پرانشو کے دماغ پر اس قدر گہرا اثر ڈالا کہ اُنہوں نےخودکشی کرلی، پرانشو کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 17 ہزار ہے جبکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر 301 پوسٹس کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by . (@glamitupwithpranshu)

    پرانشو کی والدہ کا اپنے بیٹے کے اس اقدام پر کہنا تھا کہ میرا بچہ انتہائی باصلاحیت تھا، اس نے کچھ غلط نہیں کیا، مجھے اس پر فخر ہے، لوگوں کو اپنے منفی رویے کو ختم کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کے بعد پرانشو کے والد راجندر یادو، اور فیملی کے دیگر افراد اور پڑوسیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں لیکن خودکشی کے پیچھے کی اصل وجہ تک نہیں پہنچ سکے۔

  • خوفناک میک اپ کرنے کی ماہر 13 سالہ ہدیٰ

    خوفناک میک اپ کرنے کی ماہر 13 سالہ ہدیٰ

    کراچی: پشاور کی 13 سالہ ہدیٰ سیٹھی الیوژن میک اپ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں، وہ اپنے اس فن سے سب کو حیران کردیتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 13 سالہ ہدیٰ سیٹھی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی اور میک اپ میں اپنی مہارت کے بارے میں بتایا۔

    ہدیٰ مختلف قسم کے تھری ڈی الیوژن میک اپ آرٹ میں مہارت رکھتی ہیں، کبھی وہ چہرے پر چار آنکھیں سجا لیتی ہیں، تو کبھی دو ہونٹ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Huda Sethi (@hudasethii)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Huda Sethi (@hudasethii)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Huda Sethi (@hudasethii)

    ہدیٰ نے بتایا کہ انہیں میک اپ کا شروع سے ہی بہت شوق تھا، گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں وہ بور ہورہی تھیں تو انہوں نے میک اپ کی یہ منفرد قسم آزمانا شروع کی اور اسے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا۔

    وہ اس وقت اے لیولز کر رہی ہیں، ہدیٰ کا کہنا ہے کہ انہیں گھر والوں کی جانب سے بے حد حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں لیکن وہ مثبت خیالات پر یقین رکھتی ہیں۔

  • 60 کی دہائی کی معروف اداکارہ رانی کو زبردست خراج عقیدت

    60 کی دہائی کی معروف اداکارہ رانی کو زبردست خراج عقیدت

    میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے 60 کی دہائی کی لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امراؤ جان ادا میں پیش کیا گیا ان کا روپ دھار لیا۔

    شعیب خان جو میک اپ کرنے میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہیں، اکثر و بیشتر مختلف شخصیات کا روپ دھار کر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    اب اپنی حالیہ میں پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں رانی جی کو خراج عقیدت کرنے کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش کر رہا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Revealing my humble attempt of tributing a legendary actress of Pakistani cinema ‘Rani Jee’. She was born on December 08, 1946 as Nasira Sarfraz. Known for her expressive eyes, sensuous curves and superb dancing skills, her acting career spans over a period of 32 years. While recreating this look, I took a critical study of of her talent and work and get to know that she wasn’t a mere character; she was an academy. She was incomparable in her profession. Her acting, dancing, beauty and dressing was exceptional and that is why I’ve always been such a big fan of hers. My memories of actress Rani forego to the time when she had a petite physique, soft dialogue delivery and facial beauty. I used to watch all her movies and tried to mimic her dialogue delivery and dancing intricacies. This is my way of showing my love and respect for this evergreen legend! Hope you all will love and appreciate it! Photograph @glamstudio.photography video editing @naeemranaofficial video making @shehrozali #viral #pakistan #pakistanifashion #pakistanimakeupartist #artist #oldies #raniji

    A post shared by Shoaib Khan (@khanshoaib.thestylist) on

    انہوں نے لکھا کہ 1946 میں پیدا ہونے والی رانی کا نام ناصرہ سرفراز تھا، وہ اپنی خوبصورت، بولتی ہوئی آنکھوں اور رقص میں مہارت کی وجہ سے بے حد مشہور تھیں۔

    شعیب خان نے لکھا کہ رانی جی کا کیریئر 32 سال کے عرصے پر محیط ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ جب میں نے یہ روپ دھارنے کے لیے ان کی زندگی کا مطالعہ کیا تو مجھے علم ہوا کہ وہ صرف ایک اداکارہ نہیں تھی بلکہ اپنی ذات میں پورا ایک ادارہ تھیں۔

    شعیب خان نے مزید لکھا کہ ان کی اداکاری، ان کا رقص، خوبصورتی اور لباس پہننے کا انداز شاندار تھا یہی وجہ ہے کہ میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔