Tag: میک اپ کے سامان

  • بجٹ 26 – 2025 :  خواتین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    بجٹ 26 – 2025 : خواتین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان کے حوالے سے خواتین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 7000سے زائد امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی اورٹیکس میں کمی ہوسکتی ہے۔

    آئی ایم ایف نے امپورٹڈ اشیا کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ کردیا، امپورٹڈ7000سے زائدآئٹمزمیں پرزہ جات،خام مال،ضروری آلات بھی شامل ہیں۔

    آئندہ بجٹ میں میک اپ کےسامان پربھی ڈیوٹی اورٹیکس کم ہوسکتا ہے, امپورٹڈ سرخی اور پاؤڈر ، امپورٹڈ آئی لائنر اور مسکارے ، امپورٹڈ میک اپ کٹ ، امپورٹڈ فیس پاؤڈر کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

    امپورٹڈ میک اپ آلات ، امپورٹڈ اسٹیٹنر ، امپورٹڈ لپ گیلوس ،امپورٹڈ فیس شائنر ، امپورٹڈ میک اپ بیس کریم ، امپورٹڈ پرفیوم اور باڈی اسپرے، امپورٹڈ پرس اور سن گلاس ، امپورٹڈ لوشن اور کریمز پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے

    مزید پڑھیں : بجٹ‌ 26 -2025 : گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے نئی پریشانی

    امپورٹڈ نقلی زلفوں ، امپورٹڈ ہیئرکلرز ، امپورٹ ہیئر لوشن اور کریم پر بھی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ امپورٹڈ برینڈڈ جوتے، کپڑے اور بیلٹس، شیونگ کے امپورٹڈ سامان، امپورٹڈ بریف کیس، سفری بیگ اور ہینڈ بیگ پر بھی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

  • پنجاب اسمبلی : رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف پی ٹی آئی ایم پی اے کی تحریک التواء

    پنجاب اسمبلی : رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف پی ٹی آئی ایم پی اے کی تحریک التواء

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں میک اپ کے سامان میں خطرناک کیمیکلز کے استعمال کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی، رنگ گورا کرنے والی کریمیں کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید نے میک اپ کے سامان میں خطرناک کیمیکل اورمرکری کے استعمال کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہر کمپنی رنگ گورا کرنے، کیل جھائیاں دور کرنے کے دعوے کرکے لوگوں کے چہرے خراب کر رہی ہے، جعلی کاسمیٹکس سے کینسر اور جلدی امراض بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے کئی شیمپو، کریمیں اور میک اپ کے سامان کے پندرہ ہزار سے زائد برانڈ ٹیسٹ کے بغیر مارکیٹ میں آجاتے ہیں۔

    جعلی کریموں کے استعمال سے خواتین کی جلد جھلسنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا، کیمیکل سے خراب جلد دوبارہ ٹھیک بھی نہیں ہوتی، اس سے عوام میں سخت پریشانی، خوف اور اضطراب پایاجاتا ہے۔

  • کاسمیٹکس پر ٹیکس عائد، خواتین پریشان

    کاسمیٹکس پر ٹیکس عائد، خواتین پریشان

    اسلام آباد: کاسمیٹیکس پر ٹیکس سے خواتین کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ بھی ناخوش ہوگئے ہیں جبکہ کچھ خواتین نے دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    خواتین کے میک اپ کے سامان پر ٹیکس لگ گیا ہے، وفاقی بجٹ میں کاسمیٹکس پر دس سے پندرہ فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے، خواتین نے حکومتی فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میک اپ کے بغیر وہ باہر کیسے نکلے گی؟ دوسری جانب ایک خاتون نے تو دھرنا دینے کی بھی دھمکی دے ڈالی ہے۔

    ارکان پارلیمنٹ نے بھی میک اپ کے سامان پر ٹیکس لگنے پر برہمی کا اظہار کیا، خواتین ارکان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کاسمیٹیکس پر اضافی ٹیکس فوری واپس لے۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم خواتین کا تو خیال کرے ، میک اپ کے بغیر خواتین کیا کریں گی۔

     دس سے پندرہ فیصد ٹیکس کے نفاذ سے سرخی،نیل پالش،مسکارہ،آئی لائنر،لپ گلوس بلش آن سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے۔