Tag: میک اپ

  • گرمیوں کی عید کا میک اپ لک کیسا ہونا چاہیئے؟

    گرمیوں کی عید کا میک اپ لک کیسا ہونا چاہیئے؟

    عید الاضحیٰ میں چند ہی دن رہ گئے ہیں اور عید کے دن یا تو گھر پر دعوت کا اہتمام ہوتا ہے یا پھر کسی کے گھر دعوت ہوتی ہے۔

    عید کے موقع پر کچن کے کام خواتین کو مصروف تو رکھتے ہیں تاہم وہ اپنی تیاری میں بھی کوئی کمی نہیں آنے دیتیں۔

    چونکہ موسم گرما ہے تو ایسے میں عید پر ہلکی پھلکی تیاری اور میک اپ ہی کافی ہوگا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹس نے بتایا کہ عید کے دن کے اوقات کا بھی لازمی خیال رکھیں۔

    دن کے وقت کی دعوت کے لیے ہلکے رنگ کے کپڑوں اور معمولی سے میک اپ کا انتخاب کریں، جبکہ رات کے وقت نسبتاً گہرے رنگ اور گہرا میک اپ کیا جاسکتا ہے۔

    بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق اس موقع پر ہلکا سا بیس، پلکیں اور لپ اسٹک ہی کافی ہوگا۔

    رات کی دعوت کے لیے گہرے رنگ کے آئی شیڈز اور لپ اسٹک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

    مزید ٹپس کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

  • پرانے ہوجانے والے میک اپ کو نیا بنانا بے حد آسان

    پرانے ہوجانے والے میک اپ کو نیا بنانا بے حد آسان

    میک اپ کی اچھی اور معیاری اشیا خاصی مہنگی ہوتی ہیں لہٰذا صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ میک اپ کو ضائع نہ کیا جائے اور مکمل استعمال کیا جائے۔

    لیکن بعض اوقات میک اپ پروڈکٹس خراب ہوجاتی ہیں یا ٹوٹ جاتی ہیں، ایسی پروڈکٹس کو پھینکنے کے بجائے کچھ طریقوں سے نیا اور دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔

    مسکارا

    اگر آپ کا مسکارا سوکھ گیا ہے تو ایک پیالے میں گرم پانی ڈالیں اور اس میں مسکارا ڈال کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

    اس کے بعد ایک پیالی میں تھوڑا سا کیسٹر آئل ڈالیں اور مسکارے کو اس میں ڈپ کریں اور ایک سے دو بار کھول کر بند کریں، لیجیئے ہو گیا آپ کا مسکارا بلکل نئے جیسا۔

    فاؤنڈیشن

    فاؤنڈیشن خراب ہو گیا تو ایک سے دو قطرے ڈراپر کی مدد سے کیسٹر آئل فاؤنڈیشن کے اندر ڈال دیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اگر اس کے بعد بھی صحیح نہ ہو تو مزید کیسٹر آئل شامل کر دیں۔

    یہ بھی دوبارہ سے نئے جیسا ہو جائے گا۔

    لپ اسٹک

    اگر لپ اسٹک خشک ہو جائے تو اس کو ایک پیالی میں نکالیں اور اس میں کیسٹر آئل شامل کریں، ساتھ ہی ایک چمچ ویزلین بھی ڈال لیں۔

    فیس پاؤڈر

    اگر آپ کا فیس پاؤڈر خراب ہو گیا ہے یا اس کی اسکن ٹون آپ کو پسند نہیں ہے تو اس کو ایک پیالی میں نکالیں اور اس میں تھوڑا سا کیسٹر آئل شامل کرلیں۔ لیجیئے بیس کریم تیار ہوگئی۔ داگ دھبے چھپانے کے لیے یہ بہترین کریم ہے۔

    بلش آن

    بلش آن پر ہلکا سا کیسٹر آئل ڈال کر بلینڈ کریں اور اس کو انگلی کی مدد سے آنکھوں اور گالوں پر لگالیں، یہ بھی ایک کمال کی ٹپ ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کا میک اپ بھی چمک اٹھے گا۔

  • موسم سرما میں کیا جانے والا میک اپ کیسا ہو؟

    موسم سرما میں کیا جانے والا میک اپ کیسا ہو؟

    موسم سرما میں جہاں موسم بدل جاتا ہے وہیں ہمارے پہناووں میں بھی تبدیلی آجاتی ہے، ایسے میں خواتین کا میک اپ بھی کچھ تبدیل ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں میک اپ ایجوکیشنسٹ صدف جنید نے شرکت کی۔

    انہوں نے بتایا کہ موسم سرما رنگوں کا موسم ہے جس میں پہناوے اور میک اپ گہرے رنگوں کے ہونے چاہیئے۔

    صدف کا کہنا تھا کہ اس موسم میں جسم اور جلد کو نم رکھنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اگر بے احتیاطی برتی جائے تو جلد خشک ہونے لگتی ہے چنانچہ جلد کو ہر وقت موئسچرائز رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں جلد پھیکی معلوم ہونے لگتی ہے اس لیے بلش کا استعمال لازمی کریں۔

    صدف کے مطابق اس موسم میں گہرے رنگوں کی لپ اسٹک آپ کی شخصیت کو مزید نکھار دے گی لہٰذا اس کا استعمال کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • بیوٹی ایکسپرٹ کی دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس

    بیوٹی ایکسپرٹ کی دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس

    موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں شادیوں کا سیزن بھی شروع ہوجاتا ہے، بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق دلہنوں کو شادی کے 6 ماہ قبل سے اپنی جلد اور بالوں کا خیال رکھنا شروع کردینا چاہیئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹ بینش پرویز نے دلہن بننے والی لڑکیوں کو کارآمد ٹپس بتائیں۔

    بینش کا کہنا تھا کہ شادی سے 6 ماہ قبل کسی ڈرماٹولوجسٹ کا دورہ کریں تاکہ جلدی مسائل کا علاج اور ان کا ٹریٹمنٹ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ سن اسکرین اور موئسچرائزر کا باقاعدہ استعمال رکھیں اس سے جلد کے مسائل میں کمی آتی ہے۔

    بینش نے بتایا کہ شادی سے 3 سے 4 ماہ پہلے ریگولر فیشل کروانا شروع کردیں، بالوں کا رنگ بہت ہلکا نہ کروائیں تاکہ بھوؤں اور بالوں کے رنگ میں ہم آہنگی ہو۔

    انہوں نے کہا میک اپ کٹ میں اسٹک کونٹور، میک اپ ریموور، موائسچرائزر، سن اسکرین اور لائٹ ویٹ بیس ضرور رکھیں۔

    بینش نے بتایا کہ اگر لائٹ ویٹ بیس دستیاب نہیں تو بیس کو موائسچرائزر کے ساتھ مکس کر کے استعمال کریں۔

  • روزانہ کی میک اپ روٹین کیا ہونی چاہیئے؟

    روزانہ کی میک اپ روٹین کیا ہونی چاہیئے؟

    ملک کی مایہ ناز بیوٹی ایکسپرٹس نے روازنہ کی میک اپ روٹین کے بارے میں بتایا جو نہ صرف اچھا تاثر دے بلکہ خوبصورت لک بھی دے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں میک اپ آرٹسٹس نادیہ حسین، امبر خان اور بینش پرویز نے روزانہ کی میک اپ روٹین کے بارے میں رہنمائی کی۔

    بیوٹی ایکسپرٹس کا کہنا تھا کہ سن بلاک کو اپنی روزانہ کی روٹین کا لازمی حصہ بنائیں، اگر بیس یا کسی اور میک اپ پروڈکٹ میں ایس پی ایف شامل ہے تو صرف اسی پر اکتفا نہ کریں بلکہ الگ سے سن بلاک بھی لگائیں۔

    نادیہ حسین نے ٹنٹ لگانے کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنٹ فوری طور پر جلد میں جذب ہوجاتا ہے لہٰذا اسے لگا کر فوری طور پر بلینڈ کریں ورنہ وہ داغ چھوڑ دیتا ہے۔

    علاوہ ازیں کریمی بلش آن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو چہرے کو فریش لک دے گا۔

    بینش پرویز نے بتایا کہ دن کے اوقات میں سیاہ آئی لائنر کی جگہ ڈارک براؤن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ایکسپرٹس کے مطابق دن کے اوقات میں میک اپ کو ہلکا رکھا جائے جو سافٹ لک دے۔

  • اسموکی آئی میک اپ کرنے کا آسان طریقہ

    اسموکی آئی میک اپ کرنے کا آسان طریقہ

    رات کے اوقات کی دعوتوں کے لیے کیا جانے والا اسموکی آئی میک اپ نہایت مقبول ہوچکا ہے، تاہم یہ انتہائی مہارت کا متقاضی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں میک اپ آرٹسٹس نادیہ حسین، امبر خان اور بینش پرویز نے آنکھوں کا گہرا میک اپ کرنے کا طریقہ بتایا جسے اسموکی آئی میک اپ کہا جاتا ہے۔

    اس میک اپ کے لیے پہلے آنکھوں پر ہلکا رنگ لگایا جاتا ہے، اس کے بعد گہرے رنگ کو بلینڈ کیا جاتا ہے۔

    نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ اسموکی میک اپ میں مصنوعی پلکوں کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔

    مزید رہنمائی کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

  • خوفناک میک اپ کرنے کی ماہر 13 سالہ ہدیٰ

    خوفناک میک اپ کرنے کی ماہر 13 سالہ ہدیٰ

    کراچی: پشاور کی 13 سالہ ہدیٰ سیٹھی الیوژن میک اپ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں، وہ اپنے اس فن سے سب کو حیران کردیتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 13 سالہ ہدیٰ سیٹھی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی اور میک اپ میں اپنی مہارت کے بارے میں بتایا۔

    ہدیٰ مختلف قسم کے تھری ڈی الیوژن میک اپ آرٹ میں مہارت رکھتی ہیں، کبھی وہ چہرے پر چار آنکھیں سجا لیتی ہیں، تو کبھی دو ہونٹ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Huda Sethi (@hudasethii)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Huda Sethi (@hudasethii)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Huda Sethi (@hudasethii)

    ہدیٰ نے بتایا کہ انہیں میک اپ کا شروع سے ہی بہت شوق تھا، گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں وہ بور ہورہی تھیں تو انہوں نے میک اپ کی یہ منفرد قسم آزمانا شروع کی اور اسے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا۔

    وہ اس وقت اے لیولز کر رہی ہیں، ہدیٰ کا کہنا ہے کہ انہیں گھر والوں کی جانب سے بے حد حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں لیکن وہ مثبت خیالات پر یقین رکھتی ہیں۔

  • آنکھوں کا میک اپ کرتے ہوئے یہ باتیں یاد رکھیں

    آنکھوں کا میک اپ کرتے ہوئے یہ باتیں یاد رکھیں

    آنکھوں پر سلیقے سے کیا گیا میک اپ نہ صرف آنکھوں کو خوبصورت بنا دیتا ہے بلکہ چہرے کے نقوش کو بھی ابھار دیتا ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ آنکھ کی قسم سے واقفیت ہو تاکہ اس حساب سے میک اپ کیا جائے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشنز نے آنکھوں کے میک اپ کے لیے کارآمد ٹپس دیں۔

    بینش پرویز نے بتایا کہ بہت زیادہ تہوں والی آنکھ میں گلیٹر لگانے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ گلیٹر لگایا ہی آنکھ کو بڑا اور بھاری دکھانے کے لیے جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آنکھ پر گلیٹر لگاتے ہوئے خیال رکھیں کہ وہی گلیٹر لگائیں جو خاص طور پر آنکھوں کے لیے بنائے جاتے ہیں، کسی بھی قسم کے گلیٹرز لگا لینے سے گریز کیا جائے۔

    نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ہر آنکھ کی الگ قسم ہوتی ہے، کسی پر آئی لائنر آنکھوں کو بڑا کردیتا ہے کسی کو دبا دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بعض دفعہ آئی لائنر کو باہر کی طرف کر کے لگانے سے آنکھ بڑی لگتی ہے۔

  • سیکھیں بیس لگانے کا صحیح طریقہ

    سیکھیں بیس لگانے کا صحیح طریقہ

    ایک اچھے میک اپ کی بنیاد اس بات پر ہوتی ہے کہ چہرے پر بیس کس طرح اور کیسے لگایا گیا ہے، نفاست سے لگایا گیا بیس میک اپ کی خوبصورتی میں اضافہ کردیتا ہے۔

    معروف بیوٹیشن بینش پرویز اور نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بیس لگانے کے طریقے بتائے۔

    بینش نے بیس سے قبل موسم کے لحاظ سے ایک نم پرائمر لگایا، اس کے بعد بیس لگانے کے بعد انہوں نے ہائی لائٹر بھی لگایا جس سے چہرے کے خدو خال واضح ہوگئے۔

    نادیہ حسین نے ایک شمر دکھایا جو بیس کے ساتھ مکس ہو کر نہ صرف چہرے پر مدھم سی چمک دیتا ہے بلکہ دیر تک قائم رہتا ہے۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ ہائی لائٹر کی وجہ سے بعض اوقات آنکھوں کے حلقے نمایاں ہونے لگتے ہیں لہٰذا ان پر کنسیلر لگانا ضروری ہے۔

  • میک اپ کرتے ہوئے آئی برو کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟

    میک اپ کرتے ہوئے آئی برو کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟

    میک اپ کرتے ہوئے چہرے کی جلد، آئی برو اور بالوں کی رنگت کے ساتھ امتزاج بنانا نہایت ضروری ہوتا ہے ورنہ میک اپ بھدا لگنے لگتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹ بینش پرویز نے اس حوالے سے نہایت کارآمد ٹپس بتائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی برو کو گہرا سیاہ رنگ نہیں دینا چاہیئے، یہ ہر عمر کے چہرے پر بہت عجیب لگتا ہے۔ علاوہ ازیں بہت پتلی اور بہت لمبی آئی بروز بھی بری لگتی ہیں۔

    بینش نے بتایا کہ آئی برو کی شروعات ناک کے نتھنوں کی سیدھ میں ہونی چاہیئے، سیدھا دیکھتے ہوئے آئی بال کی سیدھ میں اس کا وسط ہو جبکہ آنکھ کے کونے پر اس کا اختتام ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی برو کو ہلکے یا گہرے براؤن رنگ کی آئی پینسل سے بلینڈ کریں۔

    بینش کا کہنا تھا کہ بعض افراد کے چہرے کی جلد نارنجی ٹون کی ہوتی ہے، ایسی رنگت پر آئی برو کو پرپل یا برگنڈی رنگ کی آئی پینسل سے بلینڈ کیا جائے تو چہرے کے نقوش ابھر کر آتے ہیں اور خوبصورت لگتے ہیں۔