Tag: میگا ایونٹ

  • میگا ایونٹ پی ایس ایل 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹ آج ہوگی

    میگا ایونٹ پی ایس ایل 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹ آج ہوگی

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹ آج لاہور کے حضوری باغ میں ہو گی، ایونٹ کی چھ فرنچائز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔

    دنیا بھر سے معروف کرکٹرز پی ایس ایل 10 میں رجسٹرڈ ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیسن رائے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی بھی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن کے ساتھ ساتھ افغانستان کے مجیب الرحمان سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

    پی ایس ایل 10کیلئے تمام فرنچائزز آج اپنے اسکواڈز کو حتی شکل دیں گی، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان نے 7،7 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا جبکہ لاہور قلندرز، اسلام آباد، کوئٹہ نے 8،8 کھلاڑی برقرار رکھے۔

  • نوجوان پاکستانی اسٹارز پی ایس ایل 9 میں پرفارم کرنے کو بے تاب

    نوجوان پاکستانی اسٹارز پی ایس ایل 9 میں پرفارم کرنے کو بے تاب

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آغاز میں صرف دو روز باقی ہے اس میگا ایونٹ میں نوجوان پاکستانی کھلاڑی بھی پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن 9 میں چھوٹے کھلاڑی بھی بڑے عزائم کے ساتھ پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں، اس سال نوجوان کھلاڑیوں میں سعد بیگ، عبید شاہ، حسین، ذیشان، خواجہ نافع ڈیبیو کریں گے۔

    انڈر19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنا خواب تھا۔

     انڈر 19 ورلڈ کپ میں عبیدشاہ نے شانداربولنگ سے سب کو متاثر کیا میگا ایونٹ میں دراز قد فاسٹ بولر محمد ذیشان پربھی سب کی نظریں ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے بھی اہم ہتھیار ہوں گے، جارح مزاج بیٹر خواجہ نافع گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جبکہ انڈر 19 ٹیم کے اوپنر شامل حسین بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

  • بھارت دستبردار، ایک اور میگا ایونٹ کا میزبان سعودی عرب ہوسکتا ہے

    بھارت دستبردار، ایک اور میگا ایونٹ کا میزبان سعودی عرب ہوسکتا ہے

    ریاض: ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سے بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد سعودی عرب کو میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    بھارت اور سعودی عرب نے ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی کے لیے بولی دی تھی اورایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اکتوبر میں دونوں ممالک کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب بھارت نے میزبانی کے لیے اپنی درخواست واپس لے لی ہے اوراس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آئی، اس حوالے سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی بیان جاری کیا ہے۔

    اب بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب کو 2027 کے کپ کی میزبانی ملنے کی توقع ہے، اس حوالے سے حتمی اعلان اگلے سال فروری میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

    سعودی عرب 3 مرتبہ ایشیا کا چیمپیئن رہ چکا ہے اوریہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔

    خیال رہے کہ چین کرونا وبا کے باعث ایشین کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا اور اب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

  • مکسڈ مارشل آرٹس میگا ایونٹ کل سے لاہور میں‌ شروع ہوگا

    مکسڈ مارشل آرٹس میگا ایونٹ کل سے لاہور میں‌ شروع ہوگا

    لاہور: بریوو پاکستان کے زیر اہتمام مکس مارشل آرٹس کے انٹرنیشنل مقابلے کل سے لاہور میں ہوں گے، پاکستان سمیت گیارہ ملکوں کے فائٹرز نے وزن کرالیے۔ فائٹرز پہلے ایڈیشن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹ کے ماہر فائٹرز ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، میگا ایونٹ کا 27 اکتوبر سے لاہور کے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں آغاز ہورہا ہے۔

    بریوو پاکستان کے بورڈ آف چیئرمین، اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی کاوشوں سے بین الاقوامی فائٹرز پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس پلیٹ فارم سے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر نمائندگی کا موقع ملے گا۔

    ایونٹ میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے کھلاڑی اپنے کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔

    بحرین میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے مردان کے محمد عباس خان بھی پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    بریوو پاکستان ایونٹ کے پارٹنر دیوان علی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ ایونٹ کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا پلیٹ فارم مہیا کریں۔

    علومی کریم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مسکد مارشل آرٹس کے بارے میں لوگوں کو مزید تعلیم دینا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا 3 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ

    پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والے  اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال پاکستان میں‌  نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے  پیش پیش رہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بریو کامبیٹ فیڈریشن کی بنیاد شیخ خالد بن حماد الخلیفہ نے رکھی، شیخ خالد بن حماد الخلیفہ بحرین ایتھلیٹ ایسوسی ایشن کے صدربھی ہیں۔

    بریو کامبیٹ فیڈریشن کے تحت بحرین، برازیل اور دیگرممالک میں مقابلے ہو چکے ہیں، بریو کامبیٹ کے تحت مقابلوں میں 45 ممالک سے 250 ایتھلیٹس حصہ لے چکے ہیں۔

  • پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    بنگلور: پاکستان کے محمد سجاد نے چینی کیوئسٹ کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دیکر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے محمد سجاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    بیسٹ آف تھرٹین فریمز کے مقابلہ میں محمد سجاد نے تین کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد سجاد نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن شپ سنگلز ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں پہنچنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔