Tag: میگا واٹ

  • بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

    بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

    لاہور: ملک میں بجلی کا بحران برقرار ہے اور شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ اور مجموعی پیداوار 19 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی سے 4 ہزار 635 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگا واٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

    آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

  • چشمہ فور بجلی گھر کا افتتاح گل ہوگا

    چشمہ فور بجلی گھر کا افتتاح گل ہوگا

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 325 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے حامل چوتھے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کل سے ہوگا۔

    عوامی جمہوریہ چین کے اشتراک سے چشمہ کے مقام پر چوتھا اٹیمی بجلی گھر 2016 ء میں تکمیل کے بعد بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ( چشنوپ فور ) کی تعمیر کا افتتاح وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کریں گے۔ 

    وفاقی وزیر احسن اقبال چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون، ٹو اور تھری کا معائنہ بھی کریں گے ،چشنوپ فور بھی دیگر ابتدائی تین بجلی گھروں کی طرح جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی نگرانی میں بجلی کی پیداوار کرے گا۔