Tag: میگھن

  • شہزادہ ہیری اور میگھن کے بچوں کو شاہی القابات سے نوازنے کا فیصلہ واپس

    شہزادہ ہیری اور میگھن کے بچوں کو شاہی القابات سے نوازنے کا فیصلہ واپس

    لندن: برطانوی شاہی خاندان سے دستبرداری اختیار کرنے والے شہزادے ہیری کے بچوں کو شاہی القابات سے نوازنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، نئے بادشاہ چارلس نے اپنے پوتوں کو شاہی القابات سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیری کے والد اور برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے اپنے پوتے 3 سالہ آرچی اور ایک سالہ للی بیٹ کو جلد ہی عزت مآب شہزادہ اور شہزادی کا خطاب دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

    تاہم اب انہوں نے ایک ہفتے کے دوران ہونے والی تلخیوں کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بیٹے اور بیٹی کو شاہی القاب سے نوازنے سے انکار کر دیا ہے۔

    سنہ 2020 میں شاہی خاندان سے دستبرداری کے بعد ہیری اور میگھن سے بھی ان کے یہ القابات چھین لیے گئے تھے۔

    برطانوی اخبار کے مطابق اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ دونوں بچے شہزادہ اور شہزادی تو ہو سکتے ہیں مگر انہیں شاہی خاندان سے متعلق عزت مآب کا لقب نہیں دیا جا سکتا کیونکہ ان کے والدین اور وہ دونوں شاہی امور میں مصروف خدمت نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن اس بات پر برہم دکھائی دیے کہ ان کے بچے اب شاہی خطاب سے محروم رہیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ فیصلہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس کے کنگ بننے کے ہفتہ کے دوران ہونے والی تلخ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

  • ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی؟

    ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی؟

    لندن: اطالوی دستاویزی سیریز یولائسے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل ملکہ کی سختیوں کی وجہ سے شاہی خاندان سے الگ ہوئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی دستاویزی سیریز یولائسے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی زندگی سے الگ  ہوکر امریکا جاکر بسنے کا فیصلہ ملکہ الزبتھ کے سخت قواعد و ضوابط پر مبنی زندگی کی وجہ سے کیا۔

    دستاویزی سیریز کے میزبان البرٹو انجیلا نے بتایا کہ شاہی نظام کو چلانے کے لیے ملکہ کو ٹیکس پیئرز سے ملنے والی رقوم سے حکومت پیسے دیتی ہے اور یہ چند سکوں کے برابر نہیں ہوتی۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملکہ الزبتھ کو شاہی خاندان اور شاہی نظام کو چلانے کے لیے برطانوی خزانے سے 80 ملین برطانوی پاؤنڈ فراہم کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن کی تصاویر ہٹوادیں

    البرٹو انجیلا کے مطابق شاہی خاندان کے افراد حقیقتاً اعلیٰ درجے کے پبلک آفیشلز ہیں اور انہیں ان کی خدمات کا معاوضہ ادا کیا جاتا ہے اور اس نکتے پر ملکہ برطانیہ اپنے خاندان سے ہمیشہ بڑی سختی سے پیش آتی رہی ہیں۔

    دستاویزی سیریز کے میزبان کے مطابق ملکہ برطانیہ کا اصول یہ ہے کہ اگر آپ بادشاہت کے لیے کام کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ آپ کو مزید رقم نہیں ملے گی، بالکل اسی طرح جیسے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے ساتھ ہوا یعنی ان کے شاہی خاندان سے الگ ہوتے ہی رقوم کی فراہم رک گئی۔

  • ہیری اور میگھن سے شاہی ٹائٹل واپس لے لیا گیا

    ہیری اور میگھن سے شاہی ٹائٹل واپس لے لیا گیا

    لندن: ملک برطانیہ الزبتھ کی جانب سے ہیری اور میگھن سے شاہی ٹائٹل واپس لے لیا گیا۔ ’رائل ہائنس‘ کا ٹائٹل شاہی خاندان کے افراد کے لیے مخصوص ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیری اور میگھن شاہی ٹائٹل استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعلان سامنے آگیا۔ ہیری اور میگھن کا شاہی خدمات کا معاوضہ بھی بند کردیا گیا۔ ہیری اور ان کی اہلیہ کو پبلک فنڈ سے پیسے نہیں ملیں گے۔

    ہیری اور میگھن مرکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر ملکہ برطانیہ کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ وہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کریں گی۔ ہیری اور میگھن نے واضح کہا کہ وہ عوام کے پیسے پر زندگی نہیں گزارنا چاہتے، خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل سینئر رائل رہیں، ان کے نئی فیملی شروع کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہیری اور میگھن مرکل ایک معینہ وقت کے دوران برطانیہ اور کینیڈا میں رہیں گے۔

    شاہی خاندان سے علیحدگی ، 4 دن میں ہیری اور میگھن مرکل کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

    یاد رہے چند روز قبل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

    شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول کو چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

    بعد ازاں ملکہ برطانیہ نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا دونوں کو واپسی پر رضا مند کریں۔