Tag: میگھن مارکل

  • پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی راہیں جدا؟ برطانوی شہزادے نے لب کشائی کر دی

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی راہیں جدا؟ برطانوی شہزادے نے لب کشائی کر دی

    برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل سے میگھن مارکل کے ساتھ اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزاہ ہیری نے میگھن مارکل سے اپنی طلاق سے متعلق پھیلتی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

    برطانوی شہزادے سے ان افواہوں سے متعلق مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا کہ بظاہر ہم نے 10 سے 12 بار گھر خریدا یا منتقل کیا ہے اور اتنی ہی بار طلاق بھی دی دی ہے اور ساتھ ہی وہ قہقہہ لگا کر ہنس دیے اور کہا کہ طلاق کی خبر کو بھی بس اسی طرح سمجھ لیجیے۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان طلاق کی خبریں اس وقت پھیلیں جب دونوں کو تقریبات میں الگ، الگ شرکت کرتے دیکھا گیا۔

    میگھن مارکل نے حال ہی میں سدرن کیلیفورنیا ویلکم پروجیکٹ کے لیے ایک نجی عشائیے کی میزبانی کی، جو ان کی آرچی ویل فاؤنڈیشن کے ذریعے منظم کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں کے ازدواجی تعلقات سے متعلق چہ مہ گوئیاں شروع ہوئیں۔

    ہیری کی واضح تردید کے بعد شاہی مصنف ہیوگو وکرز نے دی سن کو بتایا کہ ہیری کے اس انٹرویو سے ان کی طلاق چاہنے والے تمام پنڈتوں کو بہت مایوسی ہوئی ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

    شاہی مصنف نے مزید کہا کہ میگھن اور ہیری کا الگ الگ کام کرنا ممکنہ طور پر ازدواجی پریشانیوں کی نشاندہی نہیں کرتا ہے بلکہ وہ ان کے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں وہ دونوں انفرادی طاقتوں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ شہزادہ ہیری آنجہانی لیڈی ڈیانا اور موجودہ شہنشاہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے ہیں۔ وہ 2018 میں سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو برطانوی شاہی خاندان کا جدید روپ تصور کیا جاتا تھا، لیکن جوڑے نے شاہی زندگی چھوڑ کر امریکا میں بسنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے دو سال بعد جنوری 2020 میں برطانوی شاہی خاندان چھوڑ دیا تھا۔

  • میگھن مارکل نے اپنی 3 سالہ بیٹی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

    میگھن مارکل نے اپنی 3 سالہ بیٹی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

    کولمبیا: میگھن مارکل نے اپنی 3 سالہ بیٹی للی بِٹ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ’’اپنی آواز پا لی‘‘ جس سے ان کا مطلب یہ تھا کہ تین سال کی عمر میں بھی ان کی بیٹی کسی خوف کے بغیر اپنی بات کرنے لگی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کے ساتھ کولمبیا کے دورہ کیا تھا، اس دورے کے آخری دن ایک تقریب میں انھوں نے ’افریقی خواتین اور طاقت‘ کے موضوع پر تقریر کی تھی، اس تقریر میں میگھن نے انکشاف کیا کہ ’’للی بِٹ نے تین سالہ عمر میں اپنی آواز پالی ہے اور ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔‘‘

    ڈچز آف سسیکس نے کہا کہ وہ ایک ماں ہونے کے ناطے للی بِٹ کو ’خاموش نہ رہنے‘ کی ترغیب دیا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں جس میں چھوٹی بچیوں کو ان کی آواز استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تو پھر وہ ایسا ہی کرتی ہیں۔

    میگھن مارکل نے اپنی والدہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ انھیں اپنے ارگرد کئی خواتین سے حوصلہ ملا، اور والدہ ان میں سے ایک تھیں۔ میگھن نے اپنے بچپن کے واقعات بھی سنائے، اس سے قبل بھی وہ اپنے بچپن کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ چھوٹی عمر سے ان کی آواز کو سنا جانے لگا تھا، پھر انھوں نے مشہور برانڈ ’پراکٹر اینڈ گیمبل‘ کے ایک اشتہار کا قصہ سنایا جس میں جنس کو بہت زیادہ نمایاں کیا گیا تھا۔ میگھن نے کہا ’’میں 11 سال کی تھی، جب یہ اشتہار میں نے دیکھا تو اس کے بارے میں کئی خطوط لکھ ڈالے اور اس پر وہ اشتہار تبدیل کر دیا گیا، مجھے جلد ہی احساس ہوا کہ آپ کی چھوٹی آواز کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کی آواز سنی جاتی ہے تو اس سے آپ کو اپنا آپ با اختیار محسوس ہونے لگتا ہے۔ خواتین سے متعلق انھوں نے کہا ’’خواتین کو اگر کچھ غلط نظر آتا ہے تو وہ اسے ٹھیک کر لیتی ہیں، بحیثیت خواتین ہم ملٹی ٹاسکرز اور فکسرز ہیں۔‘‘

    میگھن نے اس تقریر کے دوران پہلے ہسپانوی زبان میں تھوڑی سی گفتگو کی، اور بتایا کہ انھوں نے 20 سال پہلے ارجنٹائن میں ہسپانوی زبان تھوڑی سی سیکھی تھی۔

  • میگھن مارکل کو بچوں کی طرف سے کس بات کا خوف ہے؟

    میگھن مارکل کو بچوں کی طرف سے کس بات کا خوف ہے؟

    پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو اس بات کا خوف لاحق ہے کہ بچے ان پر کزنز سے دور رہنے کا ’الزام‘ لگائیں گے۔

    اس بات کا انکشاف برطانوی شاہی خاندان کے مصنف اور ماہر ٹام کوین نے دی مرر سے کی گئی گفتگو میں کیا، انھوں نے کہا میگھن برطانیہ میں گزری زندگی کے کچھ پہلوؤں کو یاد کرتی ہیں، اور انھیں خدشہ ہے کہ اگر ان کے بچے اس زندگی کو کبھی نہ دیکھ پائیں تو اس کے لیے ان پر الزام لگائیں گے۔

    ٹام کوین نے کہا برطانیہ میں پرنس ہیری اور میگھن کے ایک قریبی اور معزز دوست نے مجھے بتایا کہ میگھن کو خدشہ ہے کہ اگر ان کے بچے برطانیہ میں اپنے کزنز کو نہیں مل پائے تو بالغ ہونے پر یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ وہ برطانوی شاہی خاندان والی پر لطف زندگی سے محروم ہو گئے ہیں اور اس کا الزام وہ ان پر دھریں گے۔

    ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے 2020 میں پرنس ہیری کے ساتھ شاہی خاندان ہی نہیں بلکہ برطانیہ بھی چھوڑ دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ وہ پھر کبھی برطانیہ واپس نہیں آئیں گی، شاہی مصنف نے کہا ہے کہ میگھن کے دوبارہ برطانیہ آنے میں کافی وقت لگے گا۔

    ٹام کوین نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ وہ جملہ یاد رکھنا چاہیے کہ ’’کبھی نہیں‘‘ کبھی نہ کہو، کیوں کہ جب آپ اپنا خیال بدلیں گے تو یہ بیان آپ کو پریشان کرے گا، بالخصوص جب آپ میگھن جیسی عوامی شخصیت ہوں۔

  • میگھن مارکل کا شاہی خاندان سے رابطہ کرنے کا انکشاف

    میگھن مارکل کا شاہی خاندان سے رابطہ کرنے کا انکشاف

    شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے درمیان دوبارہ تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے صلح کرنے کے لیے کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ چارلس سے رابطہ کیا ہے۔

    یو ایس ویکلی رپورٹ کے مطابق ’میگھن مارکل اپنے شوہر ہیری کی حمایت کرتے ہوئے شاہی خاندان سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ شہزادی کیٹ نے ان کی حمایت کی ہے‘۔

    رپورٹ میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن صلح کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے راضی ہیں، انہوں نے اتفاق کیا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور وہ امید کرتی ہے کہ وہ اس دوری کو ختم کر دیں گی۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے پرنس آرچی کے ساتھ 2020 میں شاہی خاندان کو واپس چھوڑ دیا تھا۔ دونوں نے 0بعد میں شاہی خاندان پر اپنے بیٹے کے خلاف نسل پرستی کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • میگھن مارکل نئی کتاب میں کیٹ مڈلٹن پر ایسا کیا لکھنے جارہی ہیں؟

    میگھن مارکل نئی کتاب میں کیٹ مڈلٹن پر ایسا کیا لکھنے جارہی ہیں؟

    میگھن مرکل ’خواتین کو بااختیار بنانے‘ کے سلسلے میں ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں انھیں کیٹ مڈلٹن پر بھی ایک باب تحریر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    شہزادہ ہیری کی اہلیہ آنے والی اپنی مبینہ سوانح عمری میں کیٹ مڈلٹن کیلئے مکمل طور پر ایک باب وقف کرسکتی ہیں۔ افواہیں زیرگردش ہیں کہ ہیری نے ڈچز آف سسیکس میگھن سے کہا ہے کہ وہ کتاب کے موضوع کا رخ شاہی خاندان کی طرف سے موڑ کر ’وومن ایمپاورمنٹ‘ کی جانب کردیں۔

    ذرائع نے نیو میگزین کو بتایا کہ بالآخر ان میں آپس میں سمجھوتہ ہوگیا ہے اب میگھن خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک کتاب پر کام کریں گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سابق اداکارہ کی کتاب میں اب ’شاہی خاندان کے جھگڑوں‘ کے بجائے ان خواتین پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو اپنے کام میں مہارت رکھتی ہیں۔

    پی آر ماہر ریان میک کارمک کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میگھن کو چاہیے کہ وہ کیٹ مڈلٹن کے بارے میں اپنی کتاب میں ایک باب تحریر کریں۔

    انھوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ اگر مارکل نے کیٹ مڈلٹن کے لیے ایک باب وقف کیا تو یہ ان کے لیے بونس پوائنٹس کے طور پر ہوگا۔

  • میگھن مارکل کی پہلی شادی کا خاتمہ کیسے ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے

    میگھن مارکل کی پہلی شادی کا خاتمہ کیسے ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے

    ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی پہلے شوہر ٹریور اینگلسن سے طلاق کے بارے میں اہم حقائق سے پردہ ہٹ گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میگھن مارکل کی پہلی شادی صرف دو سال کے عرصے تک قائم رہ سکی تھی، جس وقت طلاق ہوئی اس وقت میگھن مارکل ٹورنٹو میں اپنی سیریز ’سوٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    شاہی مبصر اینڈریو مورٹن نے اپنی کتاب میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میگھن کی طلاق کا ٹریور اینگلسن پر کافی گہرا اثر پڑا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس شادی کا خاتمہ اتنا اچانک ہوا کہ میگھن مارکل نے اپنی منگنی کی انگوٹھی اور شادی کی انگوٹھیاں رجسٹرڈ میل کے ذریعے ٹریور کو بھیج دی تھیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ میگھن مارکل نے خود کیا تھا، جس سے سب حیرانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

    میگھن مارکل کی پہلی شادی ختم ہونے کے 3 سال بعد لندن میں شہزادہ ہیری سے ان کی ملاقات ہوئی اور پھر 2017 اس جوڑی کی منگنی کا اعلان سامنے آیا۔

    بعد ازاں، 2018 میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

  • میگھن مارکل نے میٹ گالا میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    میگھن مارکل نے میٹ گالا میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل جو معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، تاحال خاموش ہیں اور انہوں نے فلمی میلے میٹ گالا میں بھی شرکت نہیں کی جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    ڈچز آف سسیکس نے رواں سال اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ میٹ گالا میں شرکت کرنے سے گریز اس لیے کیا کیونکہ وہ شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل میڈیا کی غیر ضروری توجہ نہیں حاصل کرنا چاہتیں۔

    اس حوالے سے رابطہ عامہ کے ایک ماہر روشیل وائٹ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے علاوہ شہزادہ آرچی کی سالگرہ بھی ہے اور شہزادہ ہیری برطانیہ جا رہے ہیں تو کچھ سیکیورٹی مسائل بھی ہیں، میرے خیال میں اس صورتحال کے پیش نظر میگھن مارکل نے خود کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میٹ گالا فیشن، خوبصورت ملبوسات اور مشہور شخصیات کے بارے میں ہے، اس لیے اگر میگھن اور ہیری دونوں میں سے کوئی ایک بھی شرکت کرتا تو تقریب میں تمام تر توجہ ان دونوں کی جانب مبذول ہوجاتی اور میڈیا پر بھی ہلچل مچی ہوئی نظر آتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر اسٹریٹجک تھا یعنی اس کے لیے شاہی جوڑے نے اپنی ٹیم کی ساتھ مل کر پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    اس حوالے سے ایک اور رابطہ عامہ کے ماہر اینڈی بار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل رابطہ عامہ نے شاہی محل سے کچھ اسباق سیکھ لیے ہیں لہٰذا اس بار انہوں نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔

  • عالمی یوم آبادی کے موقع پر شہزادہ ہیری اور میگھن کو ایوارڈ

    عالمی یوم آبادی کے موقع پر شہزادہ ہیری اور میگھن کو ایوارڈ

    لندن: ایک برطانوی فلاحی ادارے نے شاہی خاندان چھوڑے نے والے جوڑے کو خاندان 2 بچوں تک محدود رکھنے کے فیصلے پر ایوارڈ سے نوازا۔

    تفصیلات کے مطابق ’بچے دو ہی اچھے‘ کے فیصلے پر شہزادہ ہیری اور میگھن کو ایوارڈ مل گیا ہے، یہ ایوارڈ برطانوی فلاحی ادارے ’پاپولیشن میٹرز‘ کی جانب سے ہفتے کو اقوام متحدہ کے عالمی یوم آبادی کے موقع پر دیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کو اپنی بچی للی بیٹ کی پیدائش کے بعد مزید بچے پیدا نہ کرنے کے سماج دوست فیصلے پر خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا، جوڑے کے ہاں رواں برس 4 جون کو بیٹی للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی پیدائش ہوئی تھی۔

    اس سے قبل 6 مئی 2019 کو اس جوڑے کے ہاں ایک بیٹا آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر پیدا ہوا تھا۔

    مستحکم آبادی کے مقصد کے لیے کام کرنے والے برطانوی فلاحی ادارے نے اس جوڑے کو دوسرے خاندانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا، ادارے کے ترجمان نے کہا شہزادہ ہیری اور میگھن نے دو بچوں تک محدود رہنے کا علانیہ فیصلہ کر کے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔

    جمعے کو پیدا ہونے والی شہزادہ ہیری کی بیٹی کا نام للی بیٹ کیوں رکھا گیا؟

    ان کا کہنا تھا خاندان کو مختصر رکھنے سے کرۂ ارض پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، اس سے ہماری نسلوں اور ان کے بعد آنے والوں کے لیے ایک بہتر دنیا میں پھلنے پھولنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ 2019 میں ووگ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے اپنی فیملی کو دو بچوں تک محدود رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، انھوں نے کہا تھا یہ زمین ایک عطیہ ہے، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے یہاں کچھ اچھا چھوڑ کر جانا چاہیے۔

  • جمعے کو پیدا ہونے والی شہزادہ ہیری کی بیٹی کا نام للی بیٹ کیوں رکھا گیا؟

    جمعے کو پیدا ہونے والی شہزادہ ہیری کی بیٹی کا نام للی بیٹ کیوں رکھا گیا؟

    کیلی فورنیا: شہزادہ ہیری نے اپنی بیٹی کا نام للی بیٹ رکھ لیا ہے، انھوں نے اس نام کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے دوسرے بچے کا نام ’للی بیٹ‘ رکھا ہے، ہیری نے کہا کہ انھوں نے یہ نام ملکہ الزبتھ دوم اور آنجہانی والدہ شہزادی ڈیانا سے بے پناہ محبت کی وجہ سے رکھا ہے۔

    شاہی جوڑے نے اتوار کو بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا، انھوں نے کہا کہ ان کی بیٹی للی بیٹ (Lilibet) ’للی‘ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈزر 4 جون کو کیلی فورنیا کے سانتا باربرا کاٹیج اسپتال میں پیدا ہوئی۔

    انھوں نے اس سلسلے میں کہا کہ ان کی دادی یعنی ملکہ برطانیہ کو شاہی خاندان میں پیار سے للی بیٹ کہہ کر پکارا جاتا تھا، اس لیے انھوں نے اپنی دادی کے نام پر اپنی بیٹی کا نام رکھا ہے، للیبیٹ دراصل ایلزبتھ سے نکلا ہے جو عبرانی الاصل ہے اور اس کے معنی ہیں ’خدا میرا حلف ہے‘۔ ملکہ الزبتھ کے والد کنگ جارج ششم کہا کرتے تھے کہ للی بیٹ میرا فخر، اور مارگریٹ میری مسرت ہے۔

    شاہی جوڑے کے مطابق بیٹی کا درمیانی نام ڈیانا بیٹی کی پیاری آنجہانی دادی پرنسز آف ویلز ڈیانا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

    خوشی کے اس موقع پر ملکہ برطانیہ نے بھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ Lili کا مطلب للی (کنول، سوسن) کا پھول ہے، جو کہ معصومیت، خالص پن اور خوب صورتی کی علامت ہے۔

  • ملکہ برطانیہ کا میگھن مارکل کے ساتھ رویہ کیسا تھا؟

    ملکہ برطانیہ کا میگھن مارکل کے ساتھ رویہ کیسا تھا؟

    لندن: شاہی خاندان چھوڑنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل اپنے ساتھ ملکہ الزبتھ کے رویے کے بارے میں کہتی ہیں کہ سب کچھ ٹھیک تھا جب شاہی اداروں نے حالات بگاڑ دیے، ملکہ برطانیہ کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا۔

    امتیازی سلوک پر اپنے شوہر برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ محل اور شاہی خاندان چھوڑنے والی میگھن مارکل نے چند دن قبل معروف میزبان اوپرا ونفرے کو ایک تہلکہ خیز انٹرویو میں کئی شاہی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

    شاہی خاندان اور محل کے انتظامات کنٹرول کرنے والے اداروں سے متعلق میگھن نے بہت کچھ کہا، لیکن ان سب کے برعکس ملکہ الربتھ کا رویہ انھوں نے ’اچھا‘ قرار دیا۔

    انٹرویو میں شاہی خاندان کے افراد سے متعلق انھوں نے کہا ’شاہی خاندان کے افراد کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، حالات تو شاہی اداروں کے سبب بگڑے، جنھوں نے مجھے نیچا دکھایا۔‘

    شاہی محل میں رہنے کے دوران خودکشی کرنا چاہتی تھی: میگھن مرکل کا تہلکہ خیز انٹرویو

    میگھن کا کہنا تھا کہ ایک طرف شاہی خاندان کے ارکان تھے، دوسری طرف شاہی اداروں کو چلانے والے افراد تھے، یہ دونوں ہی مختلف چیزیں ہیں، شاہی خاندان کے ارکان میں سب سے اہم ملکہ الزبتھ بھی میرے ساتھ بہتر رویہ رکھتی تھیں۔

    اس سنسنی خیز انٹرویو میں شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے نسلی تعصب کا بھی ذکر کیا، انھوں نے کہا جب وہ پہلی بار ماں بننے والی تھیں، تو اُس وقت گہری رنگت کے سبب اُن کی اولاد کو شہزادہ یا شہزادی کا درجہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، یہ بحث بھی شروع ہو گئی کہ آیا اُن کی اولاد کو شاہی القاب، سیکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا یا نہیں۔

    برطانوی شاہی خاندان میں ساس بہو کے جھگڑے عروج پر

    رنگ و نسل پر ہونے والی یہ بحث کس کی جانب سے کی گئی تھی، میگھن نے کہا کہ یہ بتانا بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔