Tag: میں شامل

  • مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں‌ شامل

    مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں‌ شامل

    اسلام آباد : عمران خان نے ن لیگ کے رہنما ظفر علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر علی شاہ نے کھبی غلط کام کی حمایت نہیں کی،میں غلط کام کروں گا تو میرے خلاف بھی آواز بلند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے.

    ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سپورٹ کے لیے اپنے کاغذات واپس لے رہے ہیں، حسن علی شاہ اپنی مرضی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظفرعلی شاہ کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، آپ ذہنی طور پر بہت پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوچکےتھے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کا ایشو آیا تو ن لیگ کی سینئر لیڈر شپ اور وزیروں کو پتہ تھا کہ مے فیئر فلیٹ کب خریدے گئے تھے، سب کو پتہ تھا ان فلیٹس کو نا جائز طریقے سے خریدا گیا تھا، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا 2007 میں خریدا تھے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب کو دیکھتا تھا تو پتہ چلتا تھا وہ غلط کام کوسپورٹ نہیں کرتے، ظفرعلی شاہ نےکبھی غلط کام کا دفاع نہیں کیا، میں غلط کام کروں گا تو میرے خلاف بھی آواز بلند کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نظریے سے اختلاف اپنی جگہ مگر اس کی عزت کرنا جمہوریت ہے، کوئی دین کے نام پرتو کوئی لسانیت بنیاد پر سیاست کر رہا ہے، 2 جماعتیں مک مکا کرکے ایجنڈا سیٹ کرتی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وینا ملک دنیا کی 6 بااختیار مسلم خواتین میں شامل

    وینا ملک دنیا کی 6 بااختیار مسلم خواتین میں شامل

    ممبئی: وینا ملک کو دنیا کی 6 با اختیار مسلم خواتین میں شامل کرتے ہوئے ایک غیر ملکی پروڈیوسر نے اپنی دستاویزی فلم میں کام کرنے کیلئے سائن کرلیا ہے، ہالینڈ کے ایک پروڈیوسر کو مسلم دنیا سے تعلق رکھنے والی چھ انتہائی بااختیار خواتین پر دستاویزی فلم بنانے کا آئیڈیا آیا اور ان کی نظر وینا ملک کے انتخاب ٹھہری ۔

    وینا ملک نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈچ نیشنل ٹی وی کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ مسلم دنیا کی چھ نہایت بااختیار خواتین پر ڈاکیومنٹری بنا رہے ہیں اور اس کیلئے انہیں بھی منتخب کیا گیا ہے، رواں ماہ ہی ڈچ ٹی وی نے ایک ہفتے ممبئی میں رہ کر وینا کی روزمرہ زندگی کو شوٹ بھی کیا۔

    وینا نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا قیمتی تجربہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس میں ان کی حقیقی پرسنالٹی دکھائی دے گی، جسے اب تک لوگ نہیں جانتے، اس میں کوئی کریکٹر نہیں بلکہ اصلی وینا ملک نظر آئے گی۔

      وینا نے بتایا کہ روحانیت، انسانیت اور مذہب ان کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ میرا رشتہ اللہ کے ساتھ مضبوط ہوا ہے، میرا مذہب دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا سبق دیتا ہے۔

    دوسری جانب وینا کا دوسرا سولو گانا ‘رم’ ریلیز ہوگیا ہے، وینا نے اپنے نئے گانے کو ہٹ کرنے کیلئے پاکستان کے مشہور قوال عزیز میاں کی قوالی’میں شرابی’ کی پوری لائن اڑالی ہے اور اسے روحانی کنکشن کا نام دے دیا ہے۔

    انکا کہنا تاھ کہ میں چھ سال کی عمر سے یہ قوالی سنتی آ رہی ہوں، جب میرے والد ٹیپ ریکارڈر پر یہ قوالی سنتے تھے تب سے لے کر آج تک یہ قوالی مجھ پر اثر کرتی ہے اور ایک خاص روحانی تعلق سا بناتی ہے اسی لئے میں نے یہ لائن اپنے گانے کا حصہ بنالی۔

    وینا نے مستقبل کے پلانز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید سولو نمبرز ریکارڈ کرائیں گی اور ان کا ارادہ پرانے پاکستانی گانوں کو ری مکس کرنے کا بھی ہے، وینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشہور بھارتی مصنف شوبھاڈے اور ایک بھارتی فوٹوگرافر نے ان کی آب بیتی لکھنے کی پیشکش کی ہے، وینا کے مطابق وہ اپنی زندگی کے اتار چڑھاو اس کتاب کے ذریعے شیئر کریں گی۔