نئی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اپنے قومی کے رنگوں سے متعلق سوال پر ہکابکا رہ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نئی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اپنے قومی پرچم سے متعلق ہی لا علم نکلیں اور پرچم کے رنگوں سے متعلق سوال پر ہکابکا رہ گئیں۔
امریکی سینیٹر چک شومر نے جارجیا میلونی کو ان کے ملک کے پرچم کے رنگوں کی نمائندگی کے بارے میں پوچھ کر وزیرِ اعظم کو مشکل میں ڈال دیا۔
نظرت إليه باستغراب ودهشة بعدما باغتها بسؤال مفاجئ عن دلالات ألوان علم بلادها.. زعيم الأغلبية في مجلس الشيوخ الأميركي يحرج رئيسة الوزراء الإيطالية خلال زيارتها لـ #واشنطن #العربية pic.twitter.com/j1PUvTLqvy
— العربية (@AlArabiya) July 30, 2023
چک شومر کے سوال پر جارجیا تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہیں پھر کہا یہ رنگ مختلف چیزوں کی علامت ہیں اور اس کے بعد ہی ہلکی سی مسکراہٹ کے بعد بات گول مول کر گئیں مگر یہ سوال کا جواب نہیں تھا۔
وزیر اعظم کے پاس پرچم کے رنگوں کے بارے میں جواب نہ ہونا اس بات کی علامت تھا کہ وہ اپنے قومی پرچم کا کوئی علم نہیں۔
اطالوی جھنڈے میں سفید رنگ برفیلے پہاڑی علاقوں ، سبز رنگ ہری بھری وادیوں اور سرخ رنگ اطالوی آزادی کی جنگوں میں مارے جانے والوں کے خون کی عکاسی کرتا ہے۔
واقع جارجیا میلونی کے عہدہ سبنھالنے کے بعد پہلے امریکا کے سرکاری دورے پر رونما ہوا، جس میں ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔