Tag: نئی انڈسٹریل پالیسی

  • نئی انڈسٹریل پالیسی کی تیاری آخری مراحل میں داخل،  سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ

    نئی انڈسٹریل پالیسی کی تیاری آخری مراحل میں داخل، سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد : نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچررنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی انڈسٹریل پالیسی کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جس میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چار برسوں میں سپر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر کے 5 فیصد مقرر کی جائے گی، جبکہ پرائمری بیلنس سرپلس ہونے کی صورت میں پانچویں سال سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

    پالیسی مسودے میں سپر ٹیکس کے کم سے کم تھریش ہولڈ کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 10 فیصد سپر ٹیکس کے نفاذ کے لیے تھریش ہولڈ 1.5 ارب روپے مقرر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    نئی پالیسی میں بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی، ٹیکس ریٹس کی ریشنلائزیشن، بینکرپسی فریم ورک، آسان شرائط پر کریڈٹ کی فراہمی، سرمایہ کاری کے تحفظ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی برآمدات میں اضافے جیسے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئی انڈسٹریل پالیسی کی منظوری رواں ماہ حاصل کی جائے گی۔