Tag: نئی ایپ

  • کراچی پولیس نے ملازمین کی تصدیق کے لیے نئی ایپ تیار کرالی

    کراچی پولیس نے ملازمین کی تصدیق کے لیے نئی ایپ تیار کرالی

    کراچی: کراچی پولیس نے ملازمین کی تصدیق کے لیے نئی ایپ تیار کرا لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ملازمین کی تصدیق کے لیے نئی ایپ تیار کرا لی۔پہلے مرحلے میں ساؤتھ زون پولیس ملازمین کا ڈیٹا جمع کرے گی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ شہری ملازمین رکھنے سے پہلے ڈیٹا ایپلی کیشن پر اپلوڈ کریں، ملازمین کا کرمنل ریکارڈ ہوا تو لال نشان سامنے آجائےگا۔

    شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ ملازمین کے ڈیٹا جمع ہونے سے وارداتوں میں کمی آئے گی۔ماضی میں وارداتوں میں گھریلو ملازمین ملوث پائےگئے،کرائے دار رکھنے سے قبل بھی اس کا ڈیٹا ایپ میں جمع ہوسکےگا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد سے شہریوں کو بچانا ہے۔

    کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس نے ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ٹریکنگ سے ملزمان کی نقل وحرکت پر نظر رہےگی،ضمانت پر رہا ملزمان کو بھی الیکٹرونک ڈیوائس لگائی جائے گی۔الیکٹرونک مانیٹرینگ سے ملزمان کی بار بار گرفتاری سے بچا جا سکے گا۔

  • واٹس ایپ طرز کی نئی ایپ، پاکستان نے ہیکنگ سے محفوظ رہنے کا منصوبہ بنا لیا

    واٹس ایپ طرز کی نئی ایپ، پاکستان نے ہیکنگ سے محفوظ رہنے کا منصوبہ بنا لیا

    اسلام آباد: پاکستان نے ہیکنگ سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کی طرز کی نئی ایپ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنانے کے لیے پراجیکٹ منظور کر لیا ہے، اگلے چند ہفتوں میں اس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔

    یہ منصوبہ حکومتی افسران کے واٹس ایپ اور ٹیلی فون پیغامات ہیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے، اس کے ذریعے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افسران محفوظ کمیونیکیشن کر سکیں گے۔

    وزارتِ آئی ٹی کے مطابق سرکاری افسران اور عام پاکستانیوں کے لیے واٹس ایپ ایپلی کیشن بھی کام کرتی رہے گی۔ سرکاری ایپ کے منصوبے پر نیشنل آئی ٹی بورڈ کام کر رہا ہے، کرونا وبا کے باعث اس پر کام کی رفتار متاثر ہوئی۔

    وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپلی کیشن کے ذریعے سرکاری دستاویزات اور رابطوں کو محفوظ بنایا جائے گا، واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری ڈیٹا ایک دوسرے سے شیئر کرنا غیر محفوظ ہے، نئی ایپ میں واٹس ایپ کے تمام بلکہ اس سے بھی زیادہ فیچرز ہوں گے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اگلے تین ہفتوں میں وزارت آئی ٹی سمیت دیگر محکموں میں اس نئی ایپ کی آزمائش شروع ہو جائے گی، جب کہ 3 ماہ میں یہ عام سرکاری استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔

    ذرایع کے مطابق ای گورنمنٹ کا یہ منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے پر مشتمل ہے، اس کے تحت سرکاری محکموں کے درمیان فائلوں کا تبادلہ کاغذ کی بجائے بغیر انٹرنیٹ کمپیوٹر پر ہونے لگا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے شہریوں کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محفوظ بنایا جائے گا، قانون کے تحت عام شہریوں کا نام، جنس، شناخت اور دیگر اہم ڈیٹا پاکستان سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔