Tag: نئی ایپ متعارف

  • ٹک ٹاک نے انسٹاگرام جیسی ایپ متعارف کروا دی

    ٹک ٹاک نے انسٹاگرام جیسی ایپ متعارف کروا دی

    چین کی ٹیکنالوجی کمپنی اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے مختصر عرصے کے بعد انسٹا گرام کے مقابلے کی ایک اور ایپلی کیشن کو متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد صارفین کیلئے انسٹاگرام کے ٹکر کی ایک اور ایپلی کیشن متعارف کرادی۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق ٹک ٹاک نے 18 جون کو وی نامی ایپلی کیشن کو متعارف کرایا، جس کے متعلق کمپنی نے کوئی وضاحت اور پروموشنل مارکیٹنگ نہیں کی تھی۔

    مذکورہ ایپلی کیشن کو امریکا سمیت 70 سے زائد ممالک میں گوگل پلے اسٹور سمیت دیگر ایپلی کیشن اسٹورز پر فراہم کردیا گیا ہے تاہم اسے ایپل اسٹور پر فوری طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔

    مذکورہ ایپلی کیشن بلکل انسٹاگرام کی طرح ہی ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرائیویسی کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

    ایک اور ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوسری ایپلی کیشن کو اگرچہ متعدد ممالک میں پیش کردیا گیا ہے، تاہم صارفین کی جانب سے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے یا اسے استعمال میں زیادہ دلچسپی نہیں دیکھی جا رہی۔

    ٹک ٹاک نے خود بھی مذکورہ ایپلی کیشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس وجہ سے بھی لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    مذکورہ ایپلی کیشن کی کلر تھیم اور لوگ بھی انسٹاگرام اور تھریڈز سے ملتا جلتا ہے جب کہ اس کے زیادہ تر فیچرز بھی انسٹاگرام جیسے ہی ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے اپریل میں ہی انسٹاگرام جیسی فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نوٹس متعارف کرائی تھی۔ اب محض دو ماہ بعد ہی ٹک ٹاک نے ایک اور فوٹوشیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کروادی۔

  • ویڈیوز دیکھنے والوں کیلئے سام سنگ کی نئی ایپ متعارف

    ویڈیوز دیکھنے والوں کیلئے سام سنگ کی نئی ایپ متعارف

    سیول: صارفین کو ان کی پسند کی ویڈیوز دکھانے کیلئے سام سنگ نے نئی ایپ متعارف کروادی ہے جو صارف کی دلچسپیوں پر نظر رکھتے ہوئے خود ہی اس کی تفریح کیلئے مناسب ترین ویڈیوز پیش کرے گی۔

    اس سے پہلے کمپنی مِلک میوزک نامی ایپ متعارف کرواچکی ہے اور نئی ایپ اسی کی طرز پر سٹریمنگ ویڈیوز دکھائے گی، یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صارف کے پسند سے واقف ہوتی جائے گی اور میوزک، کامیڈی، لائف اسٹائل اور تفریحی ویڈیوز کو علیحدہ علیحدہ گروپوں میں تقسیم کرکے پیش کرے گی۔

    یہ ایپ متعلقہ ویڈیوز کو انٹرنیٹ کی لاکھوں کی ویب سائٹوں سے اکٹھا کرے گی جبکہ سام سنگ کی طرف سے ایکسلوزو ویڈیوز بھی پیش کی جائیں گی یعنی جو کسی بھی اور ویب سائٹ پر دستیاب نہ ہوں گی۔

    یہ ایپ سام سنگ گلیکسی نوٹ ٹو، نوٹ تھری، نوٹ فور، گلیکسی میگا، گلیکسی ایچ فیبلٹ، گلیکسی ایس تھری، ایس فور اور ایس فائیو موبائل فون کیلئے امریکہ میں پیش کی جاچکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کی آمد جلد متوقع ہے۔