Tag: نئی تاریخ رقم

  • جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم، درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم، درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، اس خطے میں درجہ حرارت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابا جاپانی شہر ٹمبا میں درجہ حرارت 41.2 ڈگری تک جا پہنچا ہے جس سے گرمی کا نیا قومی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، درجہ حرارت 2018 اور 2020 میں قائم 41.1 ڈگری کے گزشتہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ ٹمبا شہر ٹوکیو سے تقریباً 560 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، کیوٹو، اوکایاما اور ہیوگو کے کئی شہروں میں بھی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔

    جاپان میں حالیہ دنوں میں اس قدر گرمی پڑ رہی ہے کہ گزشتہ ہفتے جاپان بھر سے 10 ہزار 800 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔

    شدید گرمی کے باعث جاپان کے 33 شہروں میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کیا جاچکا ہے، گرمی کی شدت کے سبب 16 افراد کی جانیں گئی ہیں، جاپانی حکام نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/japans-126-year-old-heat-record-has-been-broken/

  • ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے نوح دستگیر نے نئی تاریخ رقم کر دی

    ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے نوح دستگیر نے نئی تاریخ رقم کر دی

    پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں نیا ایشین ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

    پاکستان کے نوح دستگیر کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے اور وہ اپنی فتوحات سے مسلسل وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔ تاشقند میں ہونے والے ایشین پاور لفٹنگ مقابلوں میں گزشتہ روز انہوں نے 400 کلو گرام وزن اٹھا کر نیا ایشین ریکارڈ قائم کر دیا۔

    120 کلو گرام سے زائد کٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ایک اور کٹیگری میں سلور میڈل بھی جیتا۔

    ان مقابلوں میں نوح دستگیر کے مدمقابل ایک ورلڈ چیمپئن اور ایک ایشین چیمپیئن بھی تھے جنہیں پاکستانی ایتھلیٹ نے شکست دی۔

    واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے 2022 میں برطانیہ میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت رکھا ہے۔

    نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام سے زیادہ وزن کے ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا تھا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

  • ’جوان‘ کی چوتھے روز 45 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ، فلم نے نئی تاریخ بنادی

    ’جوان‘ کی چوتھے روز 45 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ، فلم نے نئی تاریخ بنادی

    شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے لیے مداح جس طرح بیتابی اور دلچسپی ظاہر کررہے ہیں وہ اس سے پہلے کسی فلم کے لیے دیکھنے میں نہیں آئی۔

    پہلے 3 دنوں میں تاریخی کارکردگی دکھانے کے بعد، فلم ہندی سنیما کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چوتھے دن کی ایڈوانس بکنگ ناقابل یقین ہے۔

    فلم نے ابتدائی دن 41 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ کی تھی۔ تاہم چوتھے دن یعنی اتوار کو ہونے والے ایڈوانس بکنگ نے بالی وڈ میں نئی تارخ رقم کی ہے اور یہ اب تک کسی بھی فلم کے لیے سب سے بڑی ایڈوانس بکنگ بن گئی ہے جو کہ 45 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

    ماہرین نے ’جوان‘ کے لیے شائقین کے جنون کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ فلم اتوار کو صرف ہندی ورژن میں 70 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے۔

    یہ اتوار کنگ خان کے لیے آل ٹائم بلاک بسٹر بننے جارہا ہے کیوں کہ اس دن کسی بھی فلم کی جانب سے ایک دن کی کمائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اور ہندی سینما میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوجائے گا۔

    اس سے قبل سپر اسٹار کی فلم پٹھان نے بھی باکس آفس پر کمائی کا نیا سنگ میل عبور کیا تھا مگر نئی ایکشن تھرلر جوان کچھ الگ ہی موڈ میں نظر آرہی ہے اور ہر روز نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے چوتھے دن 45 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ کرکے ناقدین کو حیران کردیا ہے۔

  • تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں اوزار کی تیاری

    تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں اوزار کی تیاری

    نیویارک : تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں پہلا تھری ڈی اوزار تیار کرکے نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن کے کمانڈر بیری ولمور نے ناسا سے ایک پانا بھیجنے کی درخواست کی تھی لیکن ان کی اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں کافی عرصہ درکار تھا۔

    اس دوران تھری ڈی پرنٹر بنانے والی کمپنی نے اس پانے کی ایک تصویر بنا کر اسے خلائی اسٹیشن ای میل کے ذریعے روانہ کردیا، تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے زمین سے بھیجی گئی ہدایات کا استعمال کرتے ہوئے ولمور نے خلاء کا پہلا تھری ڈی اوزار تیار کر لیا ہے۔