Tag: نئی تصاویر

  • سجل علی کی نئی دلکش تصاویر نے دھوم مچادی

    سجل علی کی نئی دلکش تصاویر نے دھوم مچادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی نئی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، مداح نئی تصویر کو کافی پسند کررہے ہیں۔

    سجل علی ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں، معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے، سجل ان تصاویر میں سردی کی مناسبت سے سیاہ لباس میں نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    اس سے قبل مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کی ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی، ویڈیو میں وہ صوفے پر پیر اوپر کر کے بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/aparshakti-khurana-has-become-a-fan-of-sajal-alis-beauty/

  • ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی

    ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کھیلنے کے بعد ناریل پانی پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر زیرگردش ہیں جس میں وہ گرمی کا توڑ کرنے کے لیے ناریل پانی سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں، انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘گرمی کا توڑ‘۔

    پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پلیئر نے ہاتھوں میں سبز ناریل تھاما ہوا ہے اور اسٹرا کی مدد سے وہ اسے پیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ رقصاں ہے۔

    انھوں نے سیاہ ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ ٹینس ریکٹ تھامے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

    مداح ان کی تصاویر پر مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔ ایک مداح نے ان سے پوچھ لیا کہ ابھی تو سردیاں ہیں تو پھر گرمی کہاں سے آگئی۔

    کچھ گھنٹے پہلے شیئر کی جانے والی تصاویرکو 30 ہزار سے زائد مداح پسندیدگی کی سند سے نواز چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔

  • اداکارہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    اداکارہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ایک خوبصورت فراک میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ دلکش نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ مائی ہرٹ‘ لکھا ہے۔

    مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

  • شادی کے بعد ماہرہ خان نے نئی تصاویر جاری کردیں

    شادی کے بعد ماہرہ خان نے نئی تصاویر جاری کردیں

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے تین نئی تصاویر اپلوڈ کی ہیں جس میں وہ نہ صرف کافی دلکش نظر آرہی ہیں بلکہ بیگ گراؤنڈ سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ کسی پرفضا مقام کی سیر پر گئی ہوئی ہیں۔

    ماہرہ نے شیئر کردہ تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہائے، آئیے حساب کتاب کو ایک طرف رکھتے ہیں! اداکارہ نے سورج کی ایموجی بھی بنائی۔

    انھوں نے کیپشن میں اپنے ڈائمنڈ گلو فیشل کا بھی تذکرہ کیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ کافی دنوں بعد ان کی جلد چمک رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پچھلے دنوں کاروبی شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کرنے والی ماہرہ آخری بار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان کے ساتھ نظر آئی تھیں جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

    آئندہ ماہرہ خان کی نئی فلم’نیلوفر‘ سینما اسکرین کی زینت بنے گی اور اس میں بھی ان کے مقابل فواد خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اگلی فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔

  • سائرہ یوسف کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سائرہ یوسف کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ سائرہ یوسف نے فوٹر اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اداکارہ کی نئی تصاویر پنک اور وائٹ کلر میں ملبوس ویسٹرن ڈریس میں ہیں۔

    اداکارہ سائرہ یوسف کی شیئر کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھر کے چھت پر موجود ہیں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

  • ٹائی ٹینک کے ملبے کی حیران کن تصاویر جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں

    ٹائی ٹینک کے ملبے کی حیران کن تصاویر جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں

    بیسویں صدی کی ایک عظیم تخلیق بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کی کچھ ناقابل یقین تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

    یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے پہلے سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوبا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    بحر اوقیانوس کی 3 ہزار 800 میٹر گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کا پہلی بار فل سائز ڈیجیٹل اسکین کیا گیا ہے اور اس کے لیے ڈیپ سی میپنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

    اس سے پورے جہاز کی منفرد تھری ڈی تصاویر تیار ہوئیں اور ایسا لگتا ہے کہ اردگرد پانی موجود ہی نہیں۔

    ماہرین کو توقع ہے کہ اس ڈیجیٹل اسکین سے اس بات پر روشنی ڈالنے میں مدد ملے گی کہ آخر جہاز کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جس کے باعث وہ ڈوب گیا۔

    ایک ماہر پارکس اسٹیفن سن نے بتایا کہ ابھی بھی اس حادثے کے حوالے سے ایسے متعدد سوالات موجود ہیں جن کے جواب معلوم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تھری ڈی ماڈل ٹائی ٹینک کے قیاسات سے ہٹ کر شواہد پر مبنی اصل کہانی سامنے لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

    ڈوبنے کے بعد اس جہاز کا ملبہ بھی ایک معمہ بن گیا تھا اور 7 دہائیوں سے زائد عرصے بعد 1985 میں اسے دریافت کیا گیا تھا۔

    مگر یہ جہاز اتنا بڑا ہے کہ کیمرے اس کی غیر واضح تصاویر ہی کھینچ پاتے ہیں اور پورے ملبے کو تو دکھانا ممکن ہی نہیں، البتہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پورے ملبے کو اسکین کر کے اس کا واضح نظارہ دکھایا گیا۔

    یہ جہاز 2 حصوں میں تقسیم ہو کر سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔ سنہ 2022 کے موسم گرما میں ایک ڈیپ سی میپنگ کمپنی نے اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا تھا۔

    اس مقصد کے لیے آبدوزوں کی مدد لی گئی جن کو ایک خصوصی جہاز میں سوار ماہرین نے کنٹرول کیا اور 200 گھنٹوں سے زائد وقت تک ملبے کی لمبائی اور چوڑائی کا سروے کیا گیا۔

    ماہرین نے جہاز کی ہر زاویے سے 7 لاکھ سے زیادہ تصاویر لیں اور پھر ان کی مدد سے تھری ڈی ماڈل تیار کیا۔

    ماہرین نے بتایا کہ لگ بھگ 4 ہزار میٹر گہرائی میں یہ کام کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں تھا جبکہ ہمیں کسی چیز کو چھونے کی اجازت بھی نہیں تھی کیونکہ اس سے ملبے کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک چیلنج یہ بھی تھا کہ جہاز کے ہر اسکوائر سینٹی میٹر کا نقشہ تیار کیا جائے۔

  • نیلم منیر کی سیاہ لباس میں نئی تصاویر وائرل

    نیلم منیر کی سیاہ لباس میں نئی تصاویر وائرل

    کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، نئی تصاویر میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے۔

    ان کی تصاویر کو مداحوں نے بہت پسند کیا اور اس پر مختلف تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • مشہور بحری جہاز ‘ٹائی ٹینک ‘ کی نئی تصاویر منظر عام پر

    مشہور بحری جہاز ‘ٹائی ٹینک ‘ کی نئی تصاویر منظر عام پر

    کینیڈا : ایک سو سات برس بعد دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ‘ٹائی ٹینک ‘ کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں ، یہ تصاویربارہ ہزارپانچ سو فٹ گہرے سمندرمیں لی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سوسات برس قبل ڈوب جانے والے دنیا کے سب سےبڑے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نئی تصاویر سامنےآگئیں۔

    کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے چار سوکلومیٹر دور بحرِاوقیانوس میں غوطہ خور وکٹر ویسکوو نے مشہور بحری ٹائی ٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر کھینچی، یہ تصاویربارہ ہزارپانچ سو فٹ گہرے سمندرمیں لی گئی ہیں۔

    ویسکوو ٹیکساس میں مقیم نجی سرمایہ کار بھی ہے ، ایک گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے پانچ سمندروں کے نیچے نقشہ بنانے کے مشن کی قیادت کر رہا ہے، اس گاڑی کو بنانے میں تین سال لگے۔

    یاد رہے کہ سنہ 1912 میں انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہمپٹن سے امریکی شہر نیویارک جانے والے 3 منزلہ عظیم بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے حادثے میں 15 سو مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

    جہاز پر کل ڈھائی ہزار کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر بچوں اور خواتین کو بچا لیا گیا تھا۔ اس حادثے کو بیسویں کا ہولناک ترین حادثہ بھی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی وجہ اس کے برفانی گلیشیئر سے ٹکرانا نہیں تھا، بلکہ جہاز میں ہولناک آتشزدگی پیش آگئی تھی جس کے باعث جہاز ڈوب گیا۔